میں اپنے ابا کی جوانی ہوں۔۔۔شوبز اداکاروں کے جوان ہوتے بیٹے جو ان کے ہم شکل ہیں

image
 
بچے ماں یا باپ میں سے کسی ایک کی شبیہہ لازمی اپنے ساتھ لاتے ہیں۔۔۔عموماً بیٹوں میں باپ کی شباہت بہت نمایاں ہوتی ہے لیکن شوبز انڈسٹری میں ایسے کچھ باپ ایسے ہیں جن کے بیٹے ہو بہو ان کی کاپی ہیں
 
عدنان سمیع خان اور ان کے بیٹے
عدنان سمیع خان ایک دور میں پاکستان کے گلوکار اور اداکار رہے۔۔۔لیکن اب ان کا تعلق پاکستان سے نہیں۔۔۔البتہ ان کے بیٹے کیونکہ والدہ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو چنا اور یہیں کام کر رہے ہیں۔۔۔اذان سمیع خان کو دیکھنے والے چونک جاتے ہیں کیونکہ ان کی شکل اپنے والد سے بے تحاشا ملتی ہے اور اب جبکہ عدنان سمیع خان بھی فٹ ہیں اور خود اذان نے بھی اپنے آپ کو سیٹ کیا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ اپنے بابا کی جوانی ہیں۔۔۔
image
 
نعمان اعجاز اور ان کے بیٹے
اداکار نعمان اعجاز آج بھی اسکرین پر اپنی مردانہ وجاہت اور گریس میں جواب نہیں رکھتے۔۔۔انڈسٹری میں ان جیسا ہینڈسم ابھی تک کوئی نہیں لیکن آنے والے وقت میں کوئی ان جیسا ہو ضرور سکتا ہے۔۔۔نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے یوں بھی ماڈلنگ میں تو قدم رکھ چکے ہیں لیکن ساتھ ہی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی آنے کے لئے بے تاب ہیں۔۔۔نعمان اعجاز کے بیٹے ان کی بہت زیادہ شباہت رکھتے ہیں اور حال ہی میں ایک فیشن شو کے دوران لوگوں کی آنکھیں حیرانی سے پھیل گئی تھیں کہ نعمان اعجاز اپنی جوانی کے ساتھ ریمپ کر رہے ہیں۔۔۔
image
 
بہروز سبزواری اور ان کے بیٹے
بہروز سبزواری اور ان کے بیٹے شہروز کی شکلیں بھی کافی ملتی جلتی ہیں۔۔۔شہروز جب بھی کوئی کامیڈی کردار کرتے ہیں تو اس میں والد کی جھلک بہت نمایاں نظر آتی ہے۔۔۔شہروز کو دیکھ کر کافی لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اگر کباچا کے کردار میں انہیں لیا جائے تو بہروز سبزواری کی ایک اچھی کاپی دکھائی جا سکتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: