تیزاب سے جھلسنے والی عندلیب آج کس حال میں ہیں۔۔۔گھونگھٹ فلم کی ہیروئن نے کنارہ کیوں کرلیا

image
 
شوبز کی اس چکا چوند میں ایسے کئی راز ہیں جو اندھیروں میں کہیں دفن ہیں لیکن کبھی نا کبھی ان کا گھونگھٹ ہٹ ہی جاتا ہے۔۔۔
 
کیا کسی کو یاد ہے فلم ’’گھونگھٹ ‘‘ کی وہ حسین آنکھیں جنہیں سید نور نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا جبکہ وہ پی ٹی وی پر اپنا راج کر رہی تھیں۔۔ وہ حسین آنکھیں تھی اداکارہ عندلیب کی۔۔۔ جن میں کبھی خوابوں کی ایک دنیا بستی تھی اور وہ اپنے دور کی ایک ایسی ہیروئن تھیں جن کے فینز کی تعداد بے شمار تھی۔۔۔
 
عندلیب کیونکہ نوجوان تھیں اور فلم انڈسٹری کی اس چکا چوند میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوچکا تھا تو وہیں کچھ لوگ ان کی چاہت سے خائف ہوکر ان کے دشمن بھی بن چکے تھے۔۔۔ وہ محبتیں جو کبھی لٹائی گئی تھیں جب ان کی وصولی کا وقت آیا تو عندلیب نے منہ پھیر لیا۔۔۔ لیکن پھر ان کے اس غزالی آنکھوں والے چہرے کو تیزاب کی نذر کر دیا گیا۔۔۔
 
image
 
عندلیب کا چہرہ ایک تہائی فیصد جل چکا تھا۔۔۔ اس وقت سوال یہ نہیں تھا کہ عندلیب اب فلم انڈسٹری میں رہ پائیں گی یا نہیں بلکہ فکر یہ تھی کہ کیا وہ زندہ بھی بچ پائیں گی!!
 
 عندلیب کو بچالیا گیا لیکن ان کا چہرہ اس حال میں تھا کہ وہ کافی عرصہ تک آئینہ سے دور کر دی گئیں کہ کہیں وہ دلبرداشتہ ہی نا ہوجائیں۔۔۔
 
اس ظلم کے بعد کئی سرجریز ہوئیں اور عندلیب کافی بہتر ہوگئیں۔۔۔ سوال یہ تھا کہ کیا اب زندگی اک کوئی مقصد رہ گیا ہے؟کیا عندلیب کی دنیا میں رنگ ابھی باقی ہیں یا وہ شوبز کی دنیا کی نقلی چمک میں کہیں کھو چکے ہیں۔۔۔ انہی دنوں ان کی زندگی میں کار شورومز کا بزنس کرنے والے علی داخل ہوئے۔۔۔
 
image
 
علی نے نا صرف ان سے شادی کی بلکہ انہیں بہترین عزت سے بھرپور ایک گھریلو زندگی بھی دی۔۔۔ اب وہ لاہور کے ایک انتہائی پوش علاقے میں اپنے میاں اور بچوں کے ساتھ بہت آسائش سے بھرپور زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔
 
لیکن انہوں نے شوبز کی دنیا، شوبز کے ساتھیوں سب سے ہی منہ موڑ لیا ہے۔۔۔ ان کے قریبی دوستوں میں کوئی بھی میڈیا کی دنیا کا نہیں۔۔۔انہوں نے کوئی سوشل میڈیا کا اکاؤنٹ بھی نہیں بنایا۔۔۔ کیونکہ اب وہ اپنی گھریلو زندگی میں مگن ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: