گرتے پڑتے باجی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں… دلہن کی انٹری کی وائرل ویڈیو پر عوام کی شدید تنقید، ویڈیو دیکھیں

image
 
شادیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی نئی روایت یا نیا طریقہ سامنے آرہا ہے- ایسی ہی شادی کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تنقید کا ایک طوفان برپا کردیا-
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہندی کی تقریب میں دلہن کی انٹری انتہائی منفرد انداز میں ہوئی اور یہی انٹری ہی تنقید کی وجہ بھی بنی- تقریب میں دلہن نے ڈولی میں بیٹھ کر انٹری دی جسے دلہن کے بھائیوں اور کزنز نے اٹھا رکھا ہے-
 
دلہن کی انٹری انتہائی منفرد انداز میں ہوئی تھی اس لیے اس انٹری کی ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر شئیر کیا گیا- جس کے بعد یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی لیکن اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آیا-
 
 
تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ اور مضحکہ خیز انداز میں بھی تبصرے کیے گئے-
 
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انسٹاگرام صارف ثمرین خان کا کہنا تھا کہ “ یہ کوئی جنازہ معلوم ہوتا ہے جس میں فرق صرف لاش کا ہے جو کہ ایک زندہ دلہن ہے“-
 
ثناﺀ چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ “ یہ سب پیسے کا ضیاع ہے اپنی شادی پر بھرپور تفریح لیکن نمائش نہ کریں یہ مضحکہ خیز ہے- ایک ہی وقت یہ سب افسوسناک بھی ہے اور تفریح بھی“-
 
image
 
حنا چوہدری نے ہنستے ہوئے کہا “ بے وقوف گرتے پڑتے اٹھا رہے ہیں باجی کا بوجھ “-
 
چند دلچسپ تبصرے یہاں تصویری پوسٹ کی صورت میں شئیر کیے جارہے ہیں:
 
image
 
image
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: