|
|
وہ کامیابی ہمیشہ دلوں میں راج کرتی ہے جس کے پیچھے
انتھک محنت کا ایک طویل سفر ہو۔۔۔شوبز کے کئی ایسے ستارے ہیں جنہوں نے
کامیابی کی منازل کو طے کرنے سے پہلے محنت اور صبر کا ایک لمبا وقت دیکھا۔۔۔ |
|
بابر علی |
اداکار بابر علی کو ڈرامہ ’’لبیک سے شہرت ملی اور
یہ شہرت ایسی تھی جس کو چھونا سب کے بس کی بات نہیں تھی۔۔۔ لیکن کیا یہ
فوراً ہاتھ آگئی تھی؟؟ نہیں۔۔۔بابر علی نے کئی سال پی ٹی وی کے گیٹ پر کھڑے
ہو کر گزارے۔۔۔وہ پہلے تو اسی آس میں کھڑے ہوتے تھے کہ مشہور ستاروں کو
اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں۔۔۔ پھر انہیں بھی شوق ہوا اور وہ ایک چانس کا
انتظار کرنے لگے۔۔۔ اور پھر ایک دن معین اختر مرحوم کی نظر کرم ان پر پڑ
گئی ۔۔۔لیکن اصل موقع انہیں قاسم جلالی نے دیھا ۔۔۔انہوں نے دیکھتے ہی کہا
کہ تم ہی تو ہو میرے ڈرامہ کے ہیرو۔۔۔ |
|
|
وسیم عباس |
شوبز کے کامیاب ترین اداکار وسیم عباس جو مشہور
ایکٹر، موسیقار فلم ساز عنایت حسین بھٹی کے صاحبزادے بھی ہیں، انہوں نے ایک
طویل عرصہ اک انتظار اور طویل جدو جہد دیکھی اس فیلڈ میں آنے کے لئے...آپ
سب کو حیرانی ہوگی کہ باوجود والد کے اس فیلڈ میں بادشاہ ہونے کے وسیم عباس
کو اسسٹنٹ کے طور پر تھیٹر میں کام کرنا پڑا۔۔۔ انہوں نے ڈراموں میں آنے کے
لئے ، ایک چانس کے لئے بہت دنوں کا صبر اور امتحان دیکھا |
|
|
عمران اشرف |
اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ ’’دل موم کا دیا’’،
’’الف ﷲ اور انسان‘‘، رانجھا رانجھا کردی ۔۔۔جیسے کامیاب ڈراموں کو اپنی
اداکاری سے منوایا اور یادگار بنایا لیکن اس شخص کو یہاں تک پہنچنے کے لئے
بہت لمبا انتظار کرنا پڑا۔۔۔بہت چکر کاٹے ٹی وی اسٹیشن کے۔۔۔بہت خدمتیں کیں
ڈائیرکٹر اور پروڈیوسرز کی تب کہیں جاکر انہیں چانس ملا۔۔۔ لیکن اداکاری
میں خود کو منوانے کے لئے بھی وقت لگا۔۔۔ |
|