غریبوں کی غربت کا امیروں کے شاپنگ سینٹر میں مذاق، اسلام آباد کے ایک شاپنگ مال کا ایسا عمل جس نے سوشل میڈيا کے تیر اندازوں کو موقع دے دیا

image
 
اسلام آباد کا سینٹورس مال بین الاقوامی معیار کا ایک ایسا شاپنگ مال ہے جس کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں- امیروں کے لیے بنایا گیا یہ مال اکثر اوقات اپنی عجیب و غریب پالیسیز کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتا ہے-
 
جیسے کہ کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مال اپنے اپنے انداز میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام مختلف پوسٹرز اور سائن بورڈز کے ذریعے دیتے ہیں- جس میں ماسک پہننے کا انتباہ ہوتا ہے سماجی فاصلہ رکھنے کا کہا جاتا ہے-
 
پبلسٹی اور انفرادیت کے سبب ہر شاپنگ مال اور برانڈ اپنے انداز میں لوگوں کو یہ پیغام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں- مگر بعض اوقات یہ انفرادیت گلے کا ہار بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ سینٹورس مال والوں کے ساتھ بھی ہوا- جنہوں نے لوگوں کو ماسک پہننے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے جو سائن بورڈ لگایا اس کو دیکھ کر اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ سینٹورس کی امیر انتظامیہ نے اس کے ذریعے غریبوں کی غربت کا مذاق اڑایا ہے-
سائن بورڈ کچھ اس طرح سے تھا
غریب ہیں مگر غیر ذمہ دار نہیں
 
 
اس سائن بورڈ میں انہوں نے دو ایسے بچوں کی تصویریں لگائی تھیں جو کہ غذائیت کی کمی کی وجہ سے بہت کمزور نظر آرہے تھے اور انہوں نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے- جس کے ساتھ انہوں نے ٹائٹل دیا تھا کہ غریب ہیں مگر غیر ذمہ دار نہیں ہیں جس پر ٹوئٹر پر اس تصویر کو دیکھ کر لوگوں نے مختلف طرح سے کمنٹ کر کے انتطامیہ کو ایسا سائن بورڈ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا-
 
بچے غریب نہیں ہوتے بلکہ ان کے والدین غریب ہوتے ہیں
اس موقع پر ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ کہاں سے آجاتے ہیں یہ بہت ہی عجیب لگ رہا ہے غریب وہ نہیں ہوتا جس کے پاس دنیاوی اسباب کی کمی ہوتی ہے اور بچوں کی تصویر نے تو تاثر اور بھی خراب کر دیا ہے-
 
اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچے کبھی غریب نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ ان کے ماں باپ ہوتےہیں جو غریب ہوتے ہیں-
 
 
امیروں کو سکھانے کا یہ انداز بہت برا ہے
اس موقع پر ایک اور صارف نے سینٹورس کی انتطامیہ سے یہ سائن بورڈ ہٹانے کا فوری مطالبہ کیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ نام نہاد پڑھی لکھی امیر کلاس کو ماسک کی اہمیت سکھانے کا یہ انداز بہت ہی غیر مناسب ہے-
 
سینٹورس مال کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے
اس موقع پر ایک اور ٹوئٹر صارف نے سینٹورس مال کے اس رویے اور اس طرح کی سوچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ ان کو سبق سکھانے کے لیے ان کے بائیکاٹ کا مشورہ دے ڈالا اور سب لوگوں سے درخواست کی کہ اس مال میں جانے سے پرہیز کریں تاکہ ان کو سبق مل سکے-
 
اس حوالے سے تاحال سینٹورس مال والوں کی جانب سے کسی قسم کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے مگر امید کی جا سکتی ہے کہ وہ جلد ازجلد اس سائن بورڈ کو ہٹا دیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: