عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان ہو۔۔۔رشتہ کرتے وقت لڑکے والوں کی ڈیمانڈ

image
 
پہلے شادی کرنے کے لئے میچ میکرز یا جاننے والوں سے کہا جاتا تھا کہ ہمارے بچوں کے لئے کہیں بات چلائیں۔۔۔ لیکن سوشل میڈیا نے جہاں اور کئی زندگی کے مسائل میں حصہ لیا وہیں میچ میکنگ کی مختلف سائٹس بنا کر کئی والدین اور لڑکے لڑکیوں کے مسائل بھی حل کردیئے۔۔۔
 
ایک ایسا ہی فیس بک پیج ہے ٹو آفیشل رنگز کے نام سے جہاں لڑکیاں اور لڑکے اپنے مکمل کوائف اور تصویر کے ہمراہ اپنی ڈیمانڈز بتاتے ہیں اور پھر رشتے انہیں انباکس میں میسج کرکے آگے بڑھتے ہیں۔۔۔یہاں بچے اپنے ماں باپ کی تنہائی کو دور کرنے کے لئے ان کے لئے جیون ساتھی بھی تلاش کرتے ہیں۔۔۔
 
مزیدار بات یہ ہے کہ کئی گھرانوں کو ان کے حساب سے بہترین رشتے ملے بھی ہیں۔۔۔زیادہ تر لڑکوں کی ڈیمانڈ بیس سے پچیس برس کی لڑکیاں ہوتی ہیں۔۔۔یہ ایک ایسی ڈیمانڈ ہے جس پر غور کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کے لئے کتنی مشکل ہو چکی ہے رشتوں کی تلاش۔۔۔جبکہ ہمارے معاشرے میں تعلم ختم ہونے کی عمر ہی یہی ہے کیونکہ ماسٹرز اور ایم فل کرنے کے بعد ہی کوئی اچھی نوکری پڑھائی کے حساب سے ملتی ہے۔۔۔
 
image
 
فیس بک پر ایک اور گروپ ہے سول ونڈرز۔۔۔یہاں بھی رشتے ملتے ہیں اور بہترین گھرانوں کے لوگ اپنے رشتے یہاں لاتے ہیں۔۔۔ زیادہ تر ملک سے باہر رہنے والوں کے رشتے ہوتے ہیں اور انہیں اسی حساب سے لڑکیاں یا لڑکے چاہئے ہوتے ہیں۔۔۔
 
کچھ لڑکیاں بہت مزیدار انداز سے اپنی ڈیمانڈز بتاتی ہیں اور صاف لکھتی ہیں کہ کوئی دوستی یا بات کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ڈائریکٹ رشتہ بھیجیں اور اپنے کوائف۔۔۔
 
کئی پریشان مائیں بھی اپنی بیٹیوں کے رشتے لگاتی ہیں اور ساتھ میں یہ بھی بتاتی ہیں کہ میری بیٹی کا وزن زیادہ ہے تو پتلی لڑکی کے خواہش رکھنے والے رابطہ نا کریں۔۔۔یا پھر بیٹی خلع یافتہ یا طلاق یافتہ ہے۔۔۔بچوں کے ساتھ ہے ۔۔۔یہ سب تفصیلات بتانے کا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں بلا کر تواضع کرنا، چائے پانی کا بندوبست کرنا، بیٹی کو سامنے بلا کر اس کی واک کروانا یہ سب پیچھے رہ جاتا ہے ۔۔۔جو بھی آتا ہے سب کچھ جان کر آتا ہے۔
 
image
 
سوشل میڈیا کی یہ کوشش لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے اور کئی گھرانوں کے لئے بہترین ثابت ہوئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: