|
|
بڑے بوڑھے اکثر یہ دعا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک
کو اچھے پڑوسی عطا کرے اس کے لیے وہ یہ حکمت بیان کرتے تھے کہ انسان کی
خوشی اور غمی میں جو لوگ سب سے پہلے شریک ہوتے ہیں وہ رشتے دار نہیں بلکہ
پڑوسی ہوتے ہیں- اس وجہ سے اگر پڑوسی اچھے ہوں گے تو زندگی آسان ورنہ مشکل- |
|
خراب پڑوسی بات بات پر لڑائی جھگڑے کر کے گھر کے سکون کو
برباد کرتے ہیں بلکہ فل ٹائم ٹینشن کا بھی سبب بنتے ہیں- عام طورپر پڑوسیوں
کے درمیان جھگڑے کا سبب بچے ہوتے ہیں یا پھر کچرا- |
|
ایسی ہی ایک ویڈيو بھارت کے علاقے روتھک کی تیزی سے
وائرل ہو رہی ہے یہ ویڈيو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج ہے اس فوٹیج میں
دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے اپنے گھر کی صفائی کی اور گھر کے سامنے
سے صفائی کرتے ہوئے کچرا پڑوسی کے گھر کے سامنے جمع کر دیا- |
|
|
|
یہ خاتون یقیناً اس حقیقت سے نا آشنا تھیں کہ ان کے اس
عمل کو کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے- انہوں نے اپنی عادت کے مطابق اپنے گھر
کے سامنے سے جگہ صاف کر کے سارا کچرا اپنے پڑوسی کے دروازے پر ڈھیر کر دیا- |
|
مگر جب ان کی پڑوسن گھر سے باہر نکلی تو اس نے اپنے گھر
کے دروازے پر موجود جمع کچرہ دیکھا تو اس کچرے کو پاؤں سے دھکیلتے ہوئے
اپنے گھر کے سامنے سے ہٹانے لگیں- جس پر پہلی خاتون ہاتھ میں جھاڑو لے کر
باہر نمودار ہوئيں اور ان دونوں خواتین کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوئی- مگر
ویڈیو میں آواز نہ ہونے کے سبب یہ نہیں پتہ چل سکا کہ ان کے درمیان کیا بات
ہوئی- |
|
مگر اس کے بعد پہلی والی خاتون شدید اشتعال میں آگئيں
اور انہوں نے جس خاتون کے گھر کے سامنے کچرا ڈھیر کیا تھا اس کو جھاڑو سے
پیٹنا شروع کر دیا- |
|
اسی دوران پہلی خاتون کے گھر سے ایک آدمی نکلا
اور اس نے سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے گھر کی عورت کو زبردستی پکڑ کر
اندر دھکیلنے کی کوشش کی شور شرابے کی آواز سن کر دوسری خاتون کے گھر سے
بھی مرد باہر آگئے اور اس کے بعد ان کے درمیان مار پیٹ شروع ہوگئی- |
|
|
|
اس جھگڑے کے دوران آزادانہ جھاڑو اور ڈنڈوں کا
استعمال کیا گیا جس پر دوسرے پڑوسیوں نے آکر ان کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش
کی اور معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی- مگر اطلاعات کے مطابق ان دونوں
گھرانوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے- |
|
ان دونوں گھرانوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور
اس طرح ایک معمولی سے معاملے سے اس حد تک پیچیدہ شکل اختیار کر لی کہ ان
گھرانوں کے اس جھگڑے کو لاکھوں لوگوں نے اس ویڈيو کی توسط سے دیکھ لیا- |