جان بچانا پہلے نمبر پر باقی باتیں بعد میں

میں کل بازار جا رہا تھا- سڑک پار کرتے ہوۓ میں نے دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار اچانک بغیر کسی وجہ کے سڑک کے درمیان گر پڑا اور زخمی ہو گیا- آج کل کچھ موٹر سائیکل میں ایک خرابی دیکھی جا رہی ہے کہ ان کا پچھلا پہیہ چلتے چلتے جام ہو جاتا ہے- اور موٹر سائیکل سوار گر جاتا ہے - بلکل یہی بات اس واقعہ میں بھی ہوئی اور موٹر سائیکل سوار کافی زخمی ہو گیا- کافی لوگ اس کے ارد گرد جمع ہو گئے اور اسے سڑک کے درمیان سے اٹھا کے فٹ پاتھ پر لیٹا دیا-

اسی دوران کسی نے ایمبولینس کو فون کر دیا- ایک پرائیویٹ ہسپتال حادثہ کی جگہ سے کوئی پانچ کلو میٹر دور تھا- لیکن اس کا ہونا یا نہ ہونا برابر تھا کیونکہ وہ ٹریفک حادثات کے زخمی افراد کو نہیں دیکھتے اور کہتے ہیں کہ یہ پولیس کیس ہے ہم نہیں دیکھتے - زخمی آدمی کے سر سے خون بہ رہا تھا – جس کو لوگوں نے رومال وغیرہ سے باندھ کے روکنے کی کوشش کی تھی- اتنی دیر میں ایمبولینس بھی آ گئی مگر پتا یہ چلا کہ اس کا ڈرائیور زخمی کو کسی سرکاری ہسپتال لی جانے کے لیا تیّار نہیں ہو رہا کیونکہ زخمی آدمی کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا-

تھوڑی دیر میں زخمی آدمی کا کوئی واقف کار بھی آ گیا جس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور ایمبولینس زخمی آدمی کو لے کر سرکاری جناح ہسپتال روانہ ہوئی-

میں یہ سوچتے ہوۓ بازار کی طرف روانہ ہوا کہ کاش ہم لوگوں کو انسانی جان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا تو ہم ایسی حرکتیں نہ کرتے کہ کبھی پرائیویٹ ہسپتال شدید زخمی کو لینے سے صرف اس بات پر انکاری ہیں کے حادثہ پولیس کیس ہوتا ہے- کہیں ایمبولینس والا اس وجہ سے زخمی کو ہسپتال لے جانے سے منع کر رہا ہے کے اس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے- کسی کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ انکی ان باتوں کی وجہ سے کتنا وقت ضایع ہوتا ہے اور اس دوران کتنے ہی زخمی مر جاتے ہیں-

کاش کہ احباب اختیار اس طرف توجہ دیں اور سارے پرائیویٹ ہسپتال اس بات کے پابند بن جائیں کہ زخمی انسان کا علاج پہلے نمبر پر ھو گا باقی باتیں بعد میں ہونگی-

اسی طرح ایمبولینس والے پہلے نمبر پر زخمی کو ہسپتال لے جائیں- باقی شناختی کارڈ وغیرہ کی باتیں بعد میں کریں کیونکہ ہمیں پہلے زخمی کی جان بچانے کی کوشش کرنی چاہیے-
ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے
"تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا”
بقول شاعر منظوم ترجمہ
کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہربان ہو گا عرش بریں پر

قران پاک میں الله پاک کا ارشاد گرامی ہے
"جس نے کسی انسان کی جن بچائی گویا اس نے تمام انسانوں کی جان بچائی ،سورہ مائدہ آیت نمبر ٣٢

 

IFTIKHAR AHMED
About the Author: IFTIKHAR AHMED Read More Articles by IFTIKHAR AHMED: 42 Articles with 97163 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.