روٹی کی قدر کریں!

کبھی غور کریں کہ ہم دن میں کتنا کھانا ضائع کر دیتے ہیں محفل تقاریب اور دیگر فنکشن میں ٹنوں کے حساب سے کھانا ضائع ہو تا ہے جو لاکھوںکروڑوں لوگوں کی غذائی قلت کو پورا کر سکتا ہے مگر ہم ایسا نہیں سوچتے اور روزانہ کی بنیاد پر کھانا برباد کرتے ہیں جو کہ نا تو ہمارا مذہب اجازت دیتا ہے اور نہ ہی اخلاقی اصولوں کے مطابق ہے

اقوام متحدہ نے کورونا وبا کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے بحران کو ابتر قرار دے دیا

خبر کے مطابق، اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وبا سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک اور غذائی قلت کا بحران ابتر ہوگیا، دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک شخص غذا سے محروم اور بھوک کا شکار ہے

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں اب تک 6 کروڑ 90 لاکھ کے قریب افراد غذائی قلت کا شکار ہیں، غربت کے شکار ممالک میں زیادہ تباہی مچائی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال مزید ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کے غذائی قلت کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے، 2030 تک دنیا سے بھوک کے خاتمے کا عزم خطرے میں پڑ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 5 سالوں میں لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار افراد میں شامل ہوئے، ایشیا میں سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد 381 ملین ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں قائم امدادی ادارے آکسفیم نے متنبہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے اتنی اموات نہیں ہوں گی جتنی بھوک کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔آکسفیم کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے سبب معاشی بحران طبی بحران سے کہیں زیادہ شدید ہوگا اور روزانہ 12 ہزار افراد اس وبا کے باعث بھوک سے مرسکتے ہیں

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وسیع پیمانے پر بے روزگاری، خوراک کی پیداوار میں خلل اور وبائی امراض کے نتیجے میں کم ہونے والی امداد کے باعث اس سال 12 کروڑ دس لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے کی اہمیت کو سمجھیں اور اس بحران کو ختم کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ کوئی بھی معصوم بھوک سے نہ مر سکے ۔۔ ہمارے حکمرانوں نے بھی جتنا زور ویکسی نیشن پر لگایا ہے

تاکہ ہم کورونا سے مر نہ جائیں اگر اتنا زور بھوک اور غذائی قلت کو ختم کر نے میں بھی لگا دیتے تو اتنا سنگین بحرا ن نہ پیدا ہوتا اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ان بحران پر قابو پانے کی تو فیق عطا کرے۔۔۔ آمین

 

Samad Khaliq
About the Author: Samad Khaliq Read More Articles by Samad Khaliq: 10 Articles with 8650 views Influencer, Opinion Leader, Idealistic Modern Writing. A Brand Developer, Creative Director, Storyteller believes in Reforms & Revolution... View More