پیاز گھر کے باہر باندھ دیتے ہیں۔۔۔ دنیا بھر میں نیا سال کیسے مناتے ہیں

image
 
نئے سال کی آمد آمد ہے لیکن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس کا ایک شور ہوتا ہے اور طرح طرح کی سیل اور طرح طرح کے فیسٹیولز لگائے جاتے ہیں نئے سال کی خوشی میں۔۔۔ جہاں یہ اہتمام ہوتے ہیں وہیں کچھ ایسی روایات ہیں جن کا پاس رکھا جاتا ہے اور انہیں قسمت کا کھیل مانا جاتا ہے۔۔۔دنیا میں کئی ممالک کے طور طریقے نئے سال کو منانے کے لئے بالکل الگ ہیں-
 
اسپین میں نیا سال
اگر آپ اسپین میں ہیں اور نئے سال کی رات شروع ہونے والی ہے تو فوری طور پر اپنے ہاتھ میں گن کر بارہ انگور تھام لیں۔۔ یہ بارہ انگور آپ نے نیا سال شروع ہوتے ہی اپنے منہ میں رکھنے ہیں ایک ایک کرکے۔۔۔ ان بارہ انگوروں سے مراد دراصل بارہ مہینے ہیں اور اسپین میں رہنے والوں کا ماننا ہے کہ سالوں سے یہ کرنا ہی ان کے نزدیک نئے سال کی خوشیوں کو آواز دینا ہے۔۔۔وہ اپنی قسمت کو نئے سال میں کچھ اس انداز میں بدلتے ہیں-
image
 
برازیل میں نیا سال
اگر آپ برازیل میں ہیں تو نئے سال میں داخلہ ہوتے ہی سمندر کا پانی سفید پھولوں سے بھر جائے گا۔۔۔ ان سفید پھولوں کو یہ امن،خوشیوں او ر سکون سے لیتے ہیں۔۔۔ سمندر کے گہرے پانی کو سفید پھولوں سے بھر کر یہ تمام خوشیاں اپنے لئے مانگنے کی خواہش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کے لئے سالوں سے یہ تہوار بغیر کسی وقفہ کے منا رہے ہیں۔۔۔
image
 
یونان میں نیا سال
اگر آپ یونان میں نیا سال منانے چلے گئے ہیں تو پہلی رات ہی پیاز کو اپنے ساتھ رکھ لیں کیونکہ نیا سال شروع ہوتے ہی دروازے پر آپ کو پیاز لٹکانی ہوگی۔۔ پیاز کا مطلب یونانی زبان میں دوبارہ پیدا ہونے کے ہیں اور وہ اس سبزی کو اپنے دروازے پر لٹکا کر یہ سوچتے ہیں کہ اس نئے سال میں وہ ایک بار پھر سے پیدا ہوں ایک نئے انداز میں اور ان کے اندر سب کچھ مثبت ہو۔۔۔
image
 
ڈنمارک میں نیا سال
 اگر ڈنمارک میں رہتے ہیں تو پھر نئے برتن خرید لیں کیونکہ نئے سال کی رات تو ساری پلیٹیں ٹوٹ جائیں گی۔۔۔وہاں نئے سال کی رات برتن توڑے جاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ غصہ، بری سوچ، منفی باتیں سب پچھلے سال میں ان ٹوٹے ہوئے برتنوں کے ساتھ رہ جاتا ہے اور نیا سال صرف خوشیاں لاتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: