مجھے اس سے مل کر اچھا نہیں لگا، کسی شخص میں یہ 5 چیزیں دیکھیں تو خود کو بچانے کے لیے ہوشیار ہوجائیں

image
 
دنیا میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا ہے مثبت سوچ رکھنے والے افراد اسی سوچ پر کاربند رہتے ہیں اور اسی وجہ سے مشکل سے مشکل کام کو بھی نہ صرف انجام دے دیتے ہیں بلکہ ہر چیلنچ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ مگر ہم دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ایک کام ایسا بھی ہے جو کہ یہ دنیا کا ہر فرد نہیں کر سکتا ہے- وہ کام ہے اس دنیا کے ہر انسان کو خوش کرنا، یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا کا ہر انسان آپ سے راضی اور خوش نہیں ہو سکتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ لوگ منافقت کے اس درجے پر ہوتے ہیں کہ وہ کسی کے سامنے اپنے جذبات کو ظاہر نہیں ہونے دیتے-
 
آپ کو ناپسند کرنے والوں کی نشانیاں
کچھ لوگ اپنے جذبات کا اظہار اپنے منہ سے نہیں کرتے ہیں لیکن ان کے انداز اور اطوار سے ان کے دل کے حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ نشانیاں بتائيں گے-
 
نظریں چرانا
جن افراد کے دل میں آپ کے خلاف کسی بھی قسم کی عداوت ہوگی وہ کبھی بھی آپ سے نظریں چار نہیں کریں گے کیوں کہ نظریں دل کا حال فوراً بتا دیتی ہیں- ایسے افراد بھلے صرف آپ سے بات بھی کر رہے ہوں تب بھی ان کی نظریں آپ کی نظروں سے ملنے کے بجائے ادھر ادھر بھٹک رہی ہوں گی-
 
image
 
بات کو جلد ختم کر دینا
اگر کوئی انسان آپ سے بات کرتے ہوئے بار بار گھڑی کو دیکھ رہا ہو یا پھر ہر بات کا جواب بہت جلد بازی میں دے یا مختصر دے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ آپ کی کمپنی میں بہتر محسوس نہیں کر رہا ہے- اور جلد از جلد آپ سے دور ہونے کے جتن کر رہا ہے- ایسے فرد کے دل میں آپ کے خلاف مثبت سوچ اور جذبات نہیں ہوتے ہیں-
 
آّپ کی بات پر دھیان نہ دینا
جن افراد کے دل میں آپ کے لیے کسی قسم کی عداوت ہوگی ان کے نزدیک آپ کی بات کی کبھی بھی اہمیت نہ ہو گی اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اپ کی بات کو سنی ان سنی کر دیں اور ایسے افراد آپ سے بات کرنے کے بجائے خود کو کسی نہ کسی دوسرے کام میں مصروف کر سکتے ہیں-
 
image
 
آپ کا مذاق اڑانا
جس فرد کے دل ميں آپ کے لیے عناد ہوگا ایسا انسان اس بات کی قطعی پرواہ نہیں کرے گا کہ اس کا کوئی عمل آپ کی دل آزاری کا سبب بن رہا ہے- اس کے بجائے وہ کوشش کرے گا کہ محفل کے اندر یا دوسرے لوگوں کے سامنے آپ کا اس طرح سے مذاق اڑائے جس سے اس کے اندر کے جذبوں کو تسکین پہنچے۔ اس دوران وہ ہر قسم کی حدود و قیود کی فکر نہیں کرے گا-
 
مصنوعی مسکراہٹ
انسان کی اصل مسکراہٹ صرف اس کے چہرے سے ہی نہیں بلکہ اس کی آنکھوں سے بھی چھلکتی ہے- جو انسان ایسے منافقانہ جذبات رکھتا ہوگا اس کی مسکراہٹ بھی اسی طرح منافقانہ ہوگی اور اس مسکراہٹ کا ساتھ اس کی آنکھیں نہیں دے رہی ہوں گی-
 
اگر آپ کو ان میں سے ساری خصوصیات یا کچھ خصوصیات کسی فرد میں محسوس ہوں تو اس فرد کے حوالے سے کسی نہ کسی حد تک محتاط ہو جائیں لیکن اس بات کا یقین بھی کرلیں کہ آپ کا اندازہ درست ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: