جتنا چلو گے اتنا چلو گے

اپریل 2008 میں مجھے ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی۔ تب سے میں نے چائے یا کافی میں شوگر مکمل طور پر چھوڑ دی۔ اس کے علاوہ میں نے مٹھائیاں اور بیکری کی اشیاء کھانے سے بھی پرہیز کیا۔ جب میں صبح دفتر جاتا ہوں تو تقریباً 30 منٹ چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ویک اینڈ میں میں صبح سویرے اٹھتا ہوں اور گھر کے اندر اپنی گیلری میں چہل قدمی شروع کر دیتا ہوں۔ میں اپنی چائے میں سکمڈ دودھ استعمال کرتا ہوں اور یوگا کے آسن کرتا ہوں اور پھلوں کا جوس بالکل نہیں پیتا ہوں۔ مختلف قسم کے تہوار منانے پر میں کوئی ایسی چیز نہیں کھاتا جس میں چینی ہو۔ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں میرا شوگر کنٹرول بہتر ہو گیا اور ذیابیطس کی کسی بھی قسم کی دوا استعمال کیے بغیر میرا ایچ بی اےون سی ٹیسٹ تقریباً 6 تک رہتا ہے۔جوکہ ایک اچھا کنٹرول ہے -
اگر کوئی اپنی ذیابیطس کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے تو اسے کم از کم 30 منٹ کی واک روزانہ کرنی چاہیے چینی ، مرغن کھانوں اور جنک فوڈز سے پرہیز کرے اور ھمیشہ اعتدال میں رہ کر کھائے۔کبھی پیٹ بھرکے نہ کھاے بلکہ تھوڑی بھوک رکھ کر کھاۓ
ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد صلی الله علیہ وسلم سے چند صحابہ کرام نے عرض کی کہ انھیں کمزوری محسوس ہوتی ہے اس کا کوئی حل ارشاد فرما دیں تو ہمارے آقا نے فرمایا
"تیز تیز چلا کرو"یعنی پیدل چلنا ھمارے پیارے نبی کی سنت مبارک ھے
آج کے صحت کے ماہرین بھی مشورہ دیتے ہیں کہ "جتنا چلو گے اتنا چلو گے" یعنی ھم جتنا پیدل چلیں گے اتنا ہی زیادہ زندہ رھینگے- -"
ہمیں چاہیے کے ہم لوگ زبان کے چٹخارے پر نہ جائیں سادہ کھانا کھائیں - زیادہ آرام کرنے کے بجاے متحرک زندگی گزاریں خوب پیدل چلیں-
اگر ہماری صحت اچھی ہو گی تو روزی کمانے میں بھی آسانی ہو گی- اور نماز روزہ ادا کرنے میں بھی آسانی ہو گی- اور دوسروں کے کام بھی آ سکتے ہیں اس طرح حقوق العباد ادا کر نے میں بھی آسانی ہو گی اور ھم کسی پر بوجھ بھی نا ھونگے -
بقول شاعر اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا یہ ہونی چاہیے کے ہم کسی پر بوجھ نہ بنیں
تمام عمر اسی احتیاط میں گزرے
کہ آشیاں کسی شاخ چمن پہ بار نہ ہو
ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےمعمولی غلام ہیں۔ ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کےہرہر نقش قدم پر چل کر خوش و خرم زندگی گزارنی چاہیے۔ اور پیدل چلنےکی سنت اپنا کر ایک صحتمندانہ زندگی گزارنا چاہئے-

 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 97113 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.