کیا آپ اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیں گی؟ خواتین نے اس سوال کا کیا جواب دیا جانیں

image
 
دوسری شادی کی دھمکی اکثر شوہر حضرات اپنی بیویوں کو دیتے نظر آتے ہیں جس پر بعض خواتین سخت ترین رد عمل کو ظاہر کرتی ہیں اور بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے شوہروں کو نہ صرف اجازت دیتی ہیں بلکہ چیلنج بھی کر دیتی ہیں کہ اگر ہمت ہے تو کر کے دکھائیں- مگر اسی حوالے سے جب مختلف خواتین سے سنجیدگی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر ان کے شوہر ان سے دوسری شادی کی اجازت طلب کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا تو ان کے جوابات بہت دلچسپ تھے-
 
دوسری شادی کی اجازت اور خواتین کا رد عمل
اس حوالے سے یہ بات تو طے تھی کہ کسی بھی خاتون نے دوسری شادی کی اجازت خوش دلی سے نہ دی اور سب کا یہ ماننا تھا کہ مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے حکم نہیں ہے- اس وجہ سے مرد کو خاص مجبوری کے علاوہ دوسری شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ اس کے ساتھ خواتین کے مطابق مرد کو دوسری شادی ان وجوہات کی بنا پر نہیں کرنی چاہیے-
 
مہنگائی
خواتین کے مطابق مرد پہلی بیوی اور بچوں کے اخراجات اس مہنگائی کے دور میں پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہے تو دوسری شادی کرنے کے بعد دوسری بیوی کا خرچہ کہاں سے پورا کرے گا- اس وجہ سے اس کو دوسری شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے-
 
image
 
انصاف کیسے کریں گے
اکثر خواتین اس حوالے سے اس کو بنیاد بناتی ہیں کہ مرد کو چار شادیوں کی اجازت صرف اس شرط کے ساتھ دی گئی ہے کہ اس کو تمام بیویوں میں انصاف قائم رکھنا ہے- لیکن مرد دوسری شادی کرنے کی اجازت تو مانگ لیتا ہے مگر انصاف کی شرط پوری نہیں کر سکتا- اس وجہ سے بہتر ہے کہ دوسری شادی ہی نہ کرے-
 
عورت مرد کو کسی اور عورت کے ساتھ نہیں بانٹ سکتی ہے
اس حوالے سے کچھ خواتین نے مردوں کو شادی نہ کرنے کی اجازت دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عورت اپنے مرد کو کسی اور عورت کے ساتھ نہیں بانٹ سکتی ہے اور نہ ہی اس کو برداشت کر سکتی ہے- اس وجہ سے عورت کسی بھی صورت مرد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دے سکتی ہے-
 
شادی کی کوئی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے
کچھ خواتین کا یہ کہنا تھا کہ مرد کو دوسری شادی کی اجازت مخصوص حالات میں ہی حاصل ہے جیسے کہ اگر اس کی پہلی بیوی سے اولاد نہ ہو یا پہلی بیوی کا کردار ٹھیک نہ ہو یا پہلی بیوی کے ساتھ اس کے تعلقات اس حد تک خراب ہوں کہ وہ اس کو طلاق دے چکا ہو تو اس صورت میں تو دوسری شادی کر سکتا ہے ورنہ اس کے علاوہ اس کو ایسا کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے-
 
image
 
خواتین کے ان حوابات سے پتہ چلتا ہے کہ کوئي بھی خاتون اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دے سکتی مگر اس کے باوجود دوسری شادی وہ خواب ہے جو ہر مرد چھپ کر ضرور دیکھتا ہے اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے اپنے کمنٹ میں ضرور بتائيں-
YOU MAY ALSO LIKE: