یار تھوڑی دیر کے لیے بائیک دینا ابھی آتا ہوں، کچھ ایسی چیزیں جو لڑکے آپس میں شئیر کرتے ہیں لیکن لڑکیاں سوچ بھی نہیں سکتیں

image
 
لڑکوں کے دوستوں اور لڑکیوں کی سہیلیوں میں سب سے بڑا فرق عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ لڑکے اگر ایک بار کسی سے دوستی کر لیں تو وہ دوستی ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے جب کہ لڑکیاں ہر تھوڑے دن بعد سہیلیاں بدلتی رہتی ہیں اور ان سہیلیوں کے درمیان بھی سال کے 365 دنوں میں سے تین سو دن کسی نہ کسی بات پر جھگڑا یا ناراضگی چل رہی ہوتی ہے-
 
لڑکوں کی دوستی کا اصول
لڑکے اگر کسی کو ایک بار دوست کہہ دیتے ہیں تو جب تک کوئی بہت بڑی بات نہ ہو جائے یہ دوستی جاری و ساری رہتی ہے۔ اس دوستی میں دوست کی خاطر جان تک قربان کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور گھر والوں کی تمام تر ڈانٹ سننے کے باوجود دوست کے لیے ہر چیز حاضر ہوتی ہے-
 
لڑکے دوستوں سے کیا کیا چیز مانگتے ہیں
لڑکوں کی دوستی کا سب سے اہم اور مضبوط بنیاد یہ ہوتی ہے کہ وہ کبھی بھی دوست سے کہیں بھی کچھ بھی مانگ سکتا ہے اور دوست کی دوستی کا امتحان یہی ہوتا ہے کہ وہ دینے سے منع نہیں کرے گا- ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-
 
ذرا اپنے نوٹس دینا
طالب علمی کے زمانے میں سب سے اہم چیز نوٹس ہوتے ہیں جو لڑکے عام طور پر کم ہی بناتے ہیں- لیکن اگر کوئی ایک لڑکا بنا لیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سب ہی دوستوں کا بھلا ہو گیا ہے اور کلاس کے سارے لڑکے دوستی کا دعویٰ کر کے ان نوٹس سے فائدہ اٹھاتے ہیں- یہاں تک کہ بعض اوقات نوٹس بنانے والا ٹیچر سے اس بات پر ڈانٹ سن لیتا ہے کہ اس نے نقل کر کے ایک جیسا کام کیوں کیا مگر دوستی کے صدقے کبھی بھی وہ ٹیچر کو سچ نہیں بتاتا-
 
image
 
میرے حصے کی ڈانٹ تم سن لو
دوستی کا ایک مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ دوست کو مشکل سے بچانے کے لیے اس کی بلا اپنے سر لے لو یہ بات لڑکے بہت بچپن ہی میں سمجھ لیتے ہیں- اس وجہ سے اکثر بیٹ بال کو ہٹ کرنے پر جب بال پڑوس میں جا کر گرتی تو ہر لڑکا بیٹ ہاتھ میں پکڑ کر یہی دعویٰ کرتا نظر آتا کہ ہٹ میں نے لگائی تھی میرے دوست کو کوئی قصور نہ تھا-
 
بائیک مانگنا
دوستوں میں ایک دوسرے کی بائیک لے جانا انتہائی عام بات ہوتی ہے- جب بھی کسی ایک دوست کو ضرورت ہوتی ہے تو دوسرا باآسانی اپنی بائیک اس کے حوالے کر دیتا ہے- یہاں تک تفریح کے لیے جاتے وقت جس دوست کے پاس بائیک نہ ہو اسے کوئی بھی اپنے ساتھ بٹھا لیتا ہے-
 
کپڑے مانگنا
کسی بھی تقریب میں یا انٹرویو کے لیے جاتے ہوئے اگر کسی لڑکے کے لباس کا جائزہ لیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اس لڑکے کی پینٹ کسی دوست کی شرٹ کسی اور کی ٹائی بھی کسی سے مانگی ہوئی اور جوتے بھی کسی سے ادھار لیے ہوتے ہیں-درحقیقت اس طرح سے دوست اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کا دوست زيادہ سے زيادہ اچھا لگے اور اس کی تیاری میں کسی قسم کی کمی نہ ہو- یہاں تک کہ کچھ لڑکے تو اپنی شادی کے دن شیروانی بھی دوست سے مانگ کر پہننے کا حوصلہ رکھتے ہیں -
 
image
 
سگریٹ مانگنا
اگرچہ تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے مگر اس کے باوجود ایک دوست کو سگریٹ پیتا دیکھ کر دوسرا اس سے نہ مانگے یہ ناممکنات میں سے ہوتا ہے- اس طرح سے دوست ایک دوسرے سے مانگ کر سگریٹ پی کر صحت کے معاملے میں بھی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں-
 
ماسک مانگنا
اگرچہ صحت کے حوالے سے یہ بات کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے مگر لڑکے بنک میں یا کلاس میں داخل ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے ماسک مانگ کر بھی کام چلا لیتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ان کا ماننا ہوتا ہے کہ دوست کے جراثيم دوسرے دوست کو کچھ نہیں کرتے ہیں-
 
دوست ایک دوسرے سے فون کیوں نہیں شئير کرتے
دوستوں میں جہاں سب کچھ بانٹا جا سکتا ہے وہیں پر ان کے درمیان کسی حد تک کچھ حدود اور قیود ہوتی ہیں- جس میں اپنی فیملی کے فون نمبر یا تصاویر کے حوالے سے کبھی بھی ایک دوست دوسرے پر اعتبار نہیں کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ دوست ایک دوسرے سے اپنے فون کا مذاق نہیں کرتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: