میری بیوی کھانا بنانے کے بجائے بےوقوف بناتی ہے، شوہروں کے کچھ ایسے جملے جو بیوی کے دل پر چھری چلا دیتے ہیں

image
 
میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیا ہے ۔ اس وجہ سے ان دونوں کا تعلق دنیا کے ہر تعلق سے زيادہ قریب ترین قرار دیا گیا ہے۔ مگر بعض اوقات قریب ترین یہ تعلق ایسی دوری اختیار کر لیتا ہے جس میں ریل کی پٹری کی طرح میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ تو چلتے رہتے ہیں مگر ان کے درمیان ایسے فاصلے پیدا ہو جاتے ہیں جن کو دور کرنا کسی کے بھی بس میں نہیں ہوتا ہے-
 
میاں بیوی میں دوری کے اسباب
انسان کی زبان جو اس کے بتیس دانتوں کے بیچ میں موجود ہوتی ہے نرم و نازک یہ حصہ بعض اوقات ایسے زخم بھی لگا دیتی ہے جو کہ کسی بھی مرہم سے بھر ہی نہیں پاتے۔ میاں بیوی کے تعلقات کے بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بن جاتے ہیں ان میں عام طور پر سب سے زيادہ کی جانے والی وہ باتیں شامل ہوتی ہیں جو بظاہر تو مذاق میں کی جاتی ہیں مگر ان کے اثرات بہت دیر پا ہوتے ہیں- ایسی ہی کچھ غلطیوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جو شوہر حضرات بیوی کے سامنے کرتے ہیں اور بیوی ان کے جواب دینے کے بجائے خاموش ہو کر دل پر لے لیتی ہیں-
 
دوسروں کے سامنے بیوی کے لباس اور شکل پر تنقید
اکثر مرد حضرات بیوی کا موازنہ دوسری عورتوں سے مذاق میں کرتے رہتے ہیں ان کا بعض اوقات یہ کہنا کہ تم تو موٹی بھینس ہو یا پھر یہ لباس تو تم پر بالکل اچھا نہیں لگ رہا ہے- یہ بات اگرچہ سننے میں تو معمولی لگتی ہے لیکن اس کے سبب بیوی احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتی ہے جس سے میاں بیوی کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں-
 
میری بیوی تو کھانے کے بجائے بے وقوف بناتی ہے
ہمارے معاشرے میں عام طور پر کھانا بنانے کی ذمہ داری عورت کے سر ہوتی ہے یہاں تک کہ اگر بیوی ورکنگ لیڈی بھی ہو تو اس کے باوجود کھانا بنانا اسی کا کام ہوتا ہے۔ جس طرح ہر انسان ہر کام میں پرفیکٹ نہیں ہو سکتا ہے ویسے ہی کچھ خواتین اچھا کھانا نہیں بنا پاتی ہیں-
 
image
 
لیکن ان کی محنت اور کوشش کو نظر انداز کرنا اور اس حوالے سے دوسروں کے سامنے تنقید کرنا بیوی کے دل کو توڑ دیتا ہے اور وہ کوشش کے باوجود بھی ناکام قرار پاتی ہے تو اس سے اس کے دل میں اس کے شوہر کے احترام میں کمی واقع ہوتی ہے جو اس کی کمی پر پردہ ڈالنے کے بجائے دوسروں کے سامنے اس کا اشتہار بنا رہا ہوتا ہے-
 
میکے والے دور ہو کر بھی پاس ہوتے ہیں
اگرچہ لڑکی شادی کے بعد اپنے ماں باپ بہن بھائيوں کو چھوڑ کر شوہر کے گھر آجاتی ہے مگر دور ہونے کے باوجود یہ تمام لوگ اس کے بہت قریب ہوتے ہیں اور ان کے حوالے سے کسی قسم کی بات اس کے دل کو توڑ دیتی ہے-
 
اکثر مرد حضرات اپنی بیوی کے خاندان والوں کو بہت تضحیک سے غائبانہ طور پر یاد کرتے ہیں اور بیوی کے بھائی یعنی اپنے سالے کے لیۓ ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جو کہ بیوی کے دل کو دکھانے کا سبب بن سکتے ہیں-
 
یاد رکھیں اگر آپ بیوی کے میکے والوں کا احترام نہیں کریں گے تو پھر آپ اس بات کی امید اپنی بیوی سے بھی نہیں کر سکتے ہیں کہ وہ آپ سے جڑے رشتوں کی عزت کرے-
 
بچوں کے سامنے ان کی ماں کو کم عقل قرار دینا
اکثر شوہر حضرات اپنی چوہدارہٹ قائم رکھنے کے لیے بچوں کے سامنے ان کی ماں کو کم عقل قرار دیتے ہیں اور اس کا اظہار بچوں کے سامنے بھی کر دیتے ہیں- اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بچے ماں کی عزت کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور جس کے نتیجے میں وہ بدتمیز ہو جاتے ہیں-
 
image
 
جس کا سہرا بھی اکثر مرد حضرات ماں کے سر ہی باندھ دیتے ہیں اور اس کی تربیت پر سوال اٹھاتے ہیں جس سے ان کے باہمی تعلقات خراب ہو جاتے ہیں-
 
یہ تمام ایسے اسباب ہیں جس کے سبب مرد تو اپنی طاقت اور حس مزاح کے زعم میں جو دل چاہے بول جاتا ہے مگر اس کی وجہ سے بیوی اپنے خول میں بند ہو جاتی ہے اور شوہر کو وہ عزت و احترام نہیں دے پاتی ہے جو اس رشتے کی بنیاد ہوتی ہے -
YOU MAY ALSO LIKE: