اس کی پی ایچ ڈی کی ڈگری کا کیا فائدہ جب وہ بریانی پکانا ہی نہیں جانتی، تعلیم یافتہ لڑکی کے رشتے کے حوالے سے اس ٹوئٹ پر لوگوں کے جوابات وائرل

image
 
ہمارے معاشرے میں لڑکی کے رشتے کے لیے ضروری ہے کہ وہ لڑکی کم عمر خوش شکل، تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی خصوصیات کی حامل ہو یہی خاصیت اس کے رشتے کی بنیادی شرط ہوتی ہے-
 
لڑکیوں کی یہ آزمائش رشتے سے پہلے ہی نہیں بلکہ شادی کے بعد بھی جاری رہتی ہے- اس حوالے سے حالیہ دنوں میں ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر سامنے آنے والے جوابات حیرت انگیز تھے-
 
سوشل میڈیا پر وائرل ٹوئٹ
حالیہ دنوں میں ٹوئٹر پر ایک صارف احسن عرفان نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا کہ 5 بیچلر ڈگریوں ،4 ماسٹرز اور 3 پی ایچ ڈی کے باوجود اگر لڑکی بریانی پکانا نہ جانتی ہو تو اس کا کیا فائدہ-
 
ان کے اس ٹوئٹ کے نتیجے میں عوام کی جانب سے سامنے آنے والے جوابات نے لوگوں کی سوچ کو ظاہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا-
 
image
 
بریانی نہ پکا سکنے کے سبب خاندانی نظام برباد
ان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے حیرت انگیز طور پر بیوی کے کھانا نہ بنا سکنے کو خاندانی نظام کی بربادی قرار دیا- ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے میاں بیوی کی محبت متاثر ہو سکتی ہے- مغربی آئيڈیالوجی کو اپنا کر ہم نے اپنے خاندانی نظام کو بر باد کر دیا ہے اب تو ہر رشتہ فارمل بن گیا ہے- اس وجہ سے لوگ اب شادی کرنے کے بجائے پیسے دے کر سہولیات حاصل کرنے لگے ہیں-
 
اب کوئی ان سے پوچھے کہ بیوی اگر بریانی نہیں بنا سکتی یا کھانا بنانا نہیں جانتی تو کیا لوگ اس وجہ سے لڑکی سے شادی ہی نہیں کریں گے اور بریانی خرید کر کھا لیں گے-
 
image
 
بریانی نہ پکا سکنے والی پی ایچ ڈی لڑکی ایک سرمایہ ہے
اس ٹوئٹ کے جواب میں خواتین بریگیڈ بھی سامنے آئی اور ان کا کہنا تھا کہ بائیو کیمسٹری کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری اس کے بیرون ملک ملازمت میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے- جہاں وہ اپنے شوہر کو بھی لے جا سکتی ہے۔ اس کی یہ ڈگری طلاق ہونے کی صورت میں اس کو کینیڈا میں ملازمت دلوا سکتی ہے- آپ اس سے بریانی پکوانا چاہتے ہیں جب کہ دنیا اس کو ایک قیمتی سرمایہ سمجھتی ہے-
 
یعنی خواتین کی نظر میں اس کی ڈگریاں اس کی ملازمت کا سبب ہوتی ہیں اس وجہ سے اس سے بریانی پکوانے کے بجائے اس کی قیمت کو سمجھیں جیسا کہ دنیا بھر میں تعلیم یافتہ عورت کو سمجھا جاتا ہے- ڈگریاں کامیاب شادی کی ضمانت نہیں ہو سکتی ہیں-
 
image
 
ریاض الحق نامی ایک صارف نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کو بہت اچھا لگا کہ عوام نے اس ٹوئٹ کے اصل معنی سمجھنے کے بجائے غلط معنی نکال لیے- ان کا کہنا تھا کہ مرد خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور ڈگریاں دیکھ کر شادی کر تو لیتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ اپنی بیوی سے یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ انہیں اچھی بریانی پکا کر کھلائے- اس کا یہی مطلب ہے کہ بیوی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری صرف مرد کی خوشی کا سبب نہیں ہو سکتی ہے-
 
image
 
بریانی تو صرف 150 روپے میں مل جاتی ہے مگر تعلیم
اس حوالے سے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بریانی تو صرف 150 روپے میں ایک پلیٹ خرید کر کھائی جا سکتی ہے لیکن تعلیم کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے-
 
کیا مرد صرف عورت کو کھانا پکوانے کے لیے ہی بیاہ کر لاتے ہیں
اس ٹوئٹ اور اس سے سامنے آنے والے جوابات سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ مردوں کی نظر میں بیوی کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس کو اچھا کھانا بنانا آتا ہو اور یہی خوشگوار شادی شدہ زندگی کی بنیاد ہے-
 
جب کہ موجودہ دور میں لڑکیاں اپنے کیرئير کو لے کر بہت حساس ہو گئی ہیں اور ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ بریانی تو خرید کر کھائی جا سکتی ہے- ان کے لیے اس سے زيادہ ضروری یہ ہے کہ وہ اپنا کیرئير بنا لیں-
 
آپ اس حوالے سے کیا رائے رکھتے ہیں اپنی رائے سے آگاہ کریں-
YOU MAY ALSO LIKE: