|
|
بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے بعد ماں باپ کی یہی خواہش
ہوتی ہے کہ بچے شادی کر کے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کریں تاکہ اس طرح سے
وہ اپنی نسل بڑھا سکیں۔ دنیا بھر میں شادی کی مناسب عمر کیا ہوتی ہے یہ ایک
ایسا سوال ہے جس پر صدیوں سے بحث جاری ہے۔ |
|
عام طور پر ہمارے مشرقی ممالک میں یہ مانا جاتا ہے کہ
برسرروز گار ہوتے ہی لڑکے کی شادی کر دینی چاہیے جب کہ لڑکیوں کی شادی کو
اس کی بلوغت کے وقت سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ مگر مغربی تعلیمات کے زیراثر
مشرقی ممالک میں بھی شادی کو ایک اضافی ذمہ داری سمجھا جانے لگا ہے اور
شادی کرنے کے رواج میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ایسا خاص طور پر ایسے
ممالک میں زيادہ ہو رہا ہے جہاں کے معاشرتی نظام میں مذہبی تعلیمات کا دخل
کم ہے- مثال کے طور پر چین جیسے ممالک کے نوجوان شادی اور خاندانی نظام کو
بوجھ سمجھ کر شادی سے کترانے لگے ہیں- |
|
چین میں بیٹے کی شادی سے
انکار پر باپ کا شدید ردعمل |
تفصیلات کے مطابق 22 جنوری کو ایک 55 سالہ شخص شنگھائی
ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا اور اس نے وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ کو ایک پرچہ
تھماتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک دوا کی اضافی خوارک لے رکھی ہے- |
|
|
|
یہ کہنے کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا جس پر سیکیورٹی گارڈ نے
اس کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کا انتظام کیا اور وہ شخص بچ گیا
میڈیا میں اس خبر کے ساتھ اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم سیکیورٹی گارڈ
کو دیے گئے کاغذ کے مندرجات ضرور سامنے لے کر آیا- |
|
وہ پرچہ درحقیقت اس شخص کا اپنے 29 سالہ بیٹے کے نام ایک
خط تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ گاؤں میں ان کی عمر کے تمام افراد کے
بیٹے بیٹیوں کے علاوہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی ہیں- مگر ان کے
بیٹے نے اس حوالے سے اب تک کچھ بھی نہیں کیا- |
|
اپنے بیٹے کی شادی نہ کرنے کے فیصلے کے سبب ان کو سب کے
سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ صورتحال اب ان کے لیے ناقابل
برداشت ہو چکی ہے- |
|
بوڑھے کی
خودکشی کی کوشش اور سوشل میڈیا پر نئی بحث |
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد چین کے سوشل میڈيا
پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اس بحث میں حصہ لینے والے افراد دو
گروہوں میں تقسیم ہو چکے ہیں جن میں سے ایک گروہ خانداںی نظام اور شادی کی
حمایت میں ہیں- |
|
|
|
جب کہ دوسرا طبقہ شادی کے مخالف ہے اور اس کو
ایک اضافی ذمہ داری قرار دے رہے ہیں اور اس رواج کے خاتمے کے لیے آواز اٹھا
رہے ہیں- |
|
دیگر مشرقی ملکوں کی طرح چین میں بھی تیس سال
سے قبل مردوں کو شادی کر کے اپنی نسل کو بڑھانے پر زور دیا جاتا ہے اور 30
سال کے بعد انہیں غیر شادی شدہ بڑی عمر کا فرد تصور کیا جاتا ہے اور اس کے
برخلاف کرنے والے نوجوانوں کے والدین معاشرے کی جانب سے سخت دباؤ کا شکار
ہو جاتے ہیں- |
|
ایسے ہی حالات کے سبب اس بوڑھے شخص نے بھی خود
شی کی کوشش کی اگرچہ اس کی جان تو بچ گئی مگر اس کے سبب شروع ہونے والی بحث
نے کافی سنجیدہ صورتحال اختیار کر لی ہے- |