کم عمر لڑکی سے شادی مرد کی زندگی کو دس سال بڑھا دیتی ہے، یہ دعویٰ سچ یا جھوٹ

image
 
شادی ایک ایسا بندھن ہے جس کے حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین اس کی افادیت اور کامیابی کے بارے میں سالوں سے ریسرچ کر رہے ہیں مگر جس طرح انسانی فطرت کے بارے میں کچھ بھی اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوتا ہے-
 
میاں بیوی کی عمر کے دوران کتنا فرق اس شادی کو کامیاب بنا سکتا ہے اس کے حوالے سے بھی کافی ریسرچ کی گئی ہے اور اس کے مطابق اگر مرد ادھیڑ عمری میں یعنی چالیس سال کی عمر کے بعد اپنے سے کم عمر لڑکی سے شادی کر لیتا ہے اور ان کی عمر کے درمیان بیس سال تک کا فرق موجود ہوتا ہے تو یہ فرق اس مرد کی زندگی کے دس سال بڑھا سکتی ہے دوسرے لفظوں میں ماہرین کے اعداد و شمار کے مطابق جو مرد ادھیڑ عمری میں اپنے عمر سے کم عمر لڑکی سے شادی کرتے ہیں تو اس کے اچانک مرنے کے امکانات میں 20 فی صد تک کمی واقع ہو جاتی ہے-
 
کم عمر لڑکی سے شادی کے نتیجے میں زندگی بڑھنے کی وجوہات
ماہرین ازدواجیات اور ماہرین نفسیات کی تحقیق کے مطابق جو مرد اپنے سے کم عمر لڑکی سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی کس طرح سے بہتر ہو سکتی ہے- اس کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں-
 
image
 
ذہنی اثرات
انسان کی صحت کا انحصار اس کی نفسیات پر ہوتا ہے اگر وہ ذہنی طور پر خود کو جوان محسوس کرے گا تو قدرتی طور پر اس کی صحت پر بھی اس کا اثر پڑے گا- اس وجہ سے جو مرد ادھیڑ عمری میں کسی کم عمر لڑکی سے شادی کر لیتے ہیں اس سے ان کی صحت پر مثبت اثرات اس لیے مرتب ہوتے ہیں کہ وہ نفسیاتی طور پر خوش ہوتے ہیں اور اس خوشی کا اثر ان کی صحت پر بھی پڑتا ہے-
 
ایک محتاط اندازے کے مطابق اس شادی کے نتیجے میں نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کا بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے بلکہ اس طرح سے ان کے خون کا کولیسٹرول لیول بھی نارمل ہوتا ہے-
 
صحت کی طرف توجہ بڑھ جاتی ہے
جو افراد کم عمر لڑکی سے شادی کرتے ہیں وہ اپنے صحت کا دھیان پہلے سے زيادہ رکھنے لگتے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس وجہ سے اچھی دیکھ بھال کے سبب ان کی صحت کے مسائل میں کمی واقع ہوتی ہے جو ان کی عمر میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور اچانک موت کے خطرے کو کم کرتی ہے-
 
کم عمر بیوی زيادہ اچھی دیکھ بھال کر سکتی ہے
اگر بیوی عمر میں کم ہو تو اس کا انرجی لیول بھی بہتر ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ زيادہ بہتر طور پر اپنے لائف پارٹنر کا خیال رکھ سکتی ہے اور اس وجہ سے اچھی دیکھ بھال کے سبب مرد کی صحت میں بہتری نظر آتی ہے اور اس کی زںدگی میں اضافہ ہوتا ہے-
 
image
 
زندگی کو ایک نیا مقصد حاصل ہوتا ہے
اگر ادھیڑ عمری میں مرد کسی کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھتا ہے تو اس طرح سے وہ ایک نئے تعلق سے بندھ جاتا ہے جس کے تحت اس کی زندگی کو ایک نیا مقصد مل جاتا ہے کہ اپنے لائف پارٹنر کو زندگی کے سکھ دینے ہیں- اس سے اس کو کام کرنے کا نیا حوصلہ ملتا ہے اور اس کی توانائی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے-
 
یہ تمام ایسی وجوہات ہیں جن کے سبب ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ادھیڑ عمری میں اپنے سے کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کرنا نہ صرف صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے بلکہ اس طرح سے مرد کی زندگی کی طوالت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: