دس سال بعد بھی مردہ ایسا جیسے ابھی دفن کیا لیکن دوسرے دن کیا ہوا، اسی سال سے قبروں کے درمیان رہنے والی بزرگ خاتون نے پردہ ہٹا دیا

image
 
زندگی اور موت کا چولی دامن کا ساتھ ہے جو انسان آج زندہ ہے اس نے ایک نہ ایک دن مرنا ہے یہ ایک ازلی حقیقت ہے جس کا ہر ایک کو سامنا کرنا پڑتا ہے- مگر زندہ لوگوں کے لیے موت ایک خوفناک حقیقت ہے جس سے وہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے آنکھیں چرا لیتے ہیں-
 
قبرستان وہ جگہ ہے جہاں جا کر انسان کو موت یاد آجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ عام طور پر انسان قبرستان جانے سے نہ صرف اجتناب کرتے ہیں۔ اور یہی کوشش کرتے ہیں کہ مغرب کے بعد یا رات کے وقت قبرستان نہ ہی جائیں اور اگر کبھی جانا بھی پڑ جائے تو فوراً وہاں سے واپس آنے کی کرتے ہیں- لیکن آج ہم آپ کو ڈیجیٹل پاکستان کے توسط سے ایسی خاتون کے بارے میں بتائيں گے جن کا جنم ہی اسی قبرستان میں ہوا اور انہوں نے اپنی ساری عمر بھی اسی قبرستان میں گزار دی-
 
قبرستان میں پیدائش سے اسی سال تک عمر گزارنا
کراچی کے قدیم ترین قبرستان سخی حسن کے بارے میں اکثر پراسرار کہانیاں گردش کرتی رہتی ہیں اس کے حوالے سے سنی سنائی تو بہت ساری باتیں گردش کرتی رہتی ہیں لیکن سچائي وہی انسان بتا سکتا ہے جس کا اوڑھنا بچھونا ہی یہ قبرستان ہو- تو اس حوالے سے قبرستان میں اسی سال سے رہائش پزیر خاتون کے تجربات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
image
 
قبرستان کے حوالے سے ان خاتون کا یہ کہنا تھا کہ اس کے حوالے سے گردش کرنے والی کہانیوں کی سچائی سے انکار کیا ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی پیدائش بھی اسی قبرستان میں ہوئی اور وہ گزشتہ اسی برس سے یہیں رہائش پزیر ہیں- انہوں نے اپنی جوانی میں بھی ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا اور اب شوہر کے مرنے اپنی دو بیوہ ہبیٹیوں کے ساتھ قبرستان میں ہی رہائش پزير ہیں اور گزر بسر کے لیے قبروں کی صفائی اور پھول وغیرہ بیچتی ہیں-
 
قبرستان میں مختلف اقسام کے جانوروں کی موجودگی کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ قبرستان میں سانپ اور دوسرے حشرات بکثرت پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ جن افراد کے لواحقین اپنی قبروں کی دیکھ بھال نہیں کرتے ہیں وہ اکثر خراب بھی ہو جاتی ہیں مگر اب قبرستان میں کسی قسم کی چلہ کشی کرنے والے افراد نہیں پائے جاتے ہیں-
 
نیک لوگوں کی قبریں
قبرستان میں ہی موجود ایک اور خاتون جو گزشتہ بیس سال سے یہاں کام کر رہی ہیں ان کا یہ کہنا تھا کہ ایک بار بارش کے سبب ان کے بھائی کی قبر اندر دھنس گئی جن کو مرے ہوئے دس سال ہو چکے تھے- مگر وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئيں کہ قبر میں مردہ نہ صرف بالکل ترو تازہ تھا بلکہ اس کا کفن بھی خراب نہ ہوا تھا اس بات نے ان کو بہت متاثر کیا اور جب اس بات کی شہرت پھیلی اور لوگوں تک گئی تو اگلے دن انہوں نے دیکھا کہ ان کے بھائی کا مردہ اس قبر سے غائب تھا-
 
image
 
اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار قبروں سے خوشبو بھی آتے ہوئے محسوس کی-
 
برے لوگوں کی قبریں
جس طرح ہم سب جانتے ہیں کہ انسان کے برے اعمال کا حساب قبر ہی سے شروع ہوجاتا ہے تو اس صورت میں کچھ قبریں ایسی بھی تھیں جہاں سے چیخنے کی آوازیں آتی ہوئی بھی انہوں نے سنیں- اور کچھ قبروں میں سے ایسی ناگوار بو بھی آتی ہے کہ جس کو برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور ایسی قبروں کے قریب سے گزرتے ہوئے ہی محسوس ہوتا ہے کہ یہاں اس قبر میں کچھ الگ ہے-
 
مرنے کے بعد انسان کے اعمال کا معاملہ اللہ اور بندے کے درمیان ہوتا ہے مگر اس طرح کی نشانیاں زندہ لوگوں کے لیے عبرت کا سبب ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو بار بار قبرستان جانے کی اور موت کو یاد کرنے کی تاکید کی گئی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: