انسان بڑا ناشکرا ہے، کچھ تصاویر جن کو دیکھ کر بے اختیار دل اللہ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائے

image
 
انسان کی فطرت میں ناشکری ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ان چیزوں کے لیے ترستا رہتا ہے اور اس کی خواہش کرتا رہتا ہے جو اس کی دسترس سے دور ہیں اور ان چیزوں کا شکر ادا نہیں کرتا ہے جو اس کو میسر ہیں- مگر جس طرح ہمارے بزرگ ہم میں شکر گزاری کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ یہی نصیحت کرتے رہتے تھے کہ ہمیشہ اپنے سے کم درجے والے لوگوں کو دیکھو تاکہ شکر گزاری پیدا ہو سکے تو ایسی ہی کچھ تصاویر آج ہم اپ کو دکھائيں گے جن کو دیکھ کر انسان کو ان نعمتوں کی قدر ہوتی ہے جو کہ اللہ نے ہمیں عنایت کی ہیں-
 
شکر ادا کریں کہ آپ کے بچے اسکول جاتے ہیں
اکثر والدین یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ اتنی استعداد نہیں رکھتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بڑے انگلش میڈیم اسکول میں پڑھا سکیں- ایسا کہتے ہوئے وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ مقام شکر ہے کہ ان کا بچہ محنت مزدوری کرنے کے بجائے اسکول جاتا ہے اور تعلیم حاصل کرتا ہے اور اللہ نے ان کو یہ توفیق دی ہے کہ وہ اپنے بچے کو اسکول بھیج سکتے ہیں-
image
 
اگر نلکے میں پانی آرہا ہے تو آپ لاکھوں افراد سے بہتر ہیں
اگر گھر بیٹھے آپ کو نلکا کھولنے پر پینے کا پانی مل رہا ہے تو آپ کا شمار دنیا کے ان خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جو لاکھوں کروڑوں لوگوں سے بہتر ہیں- جن کو پانی کے حصول کے لیے کئي کلو میٹر تک کا سفر کرنا پڑتا ہے اور کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنےکے بعد ان کو پینے کا پانی ملتا ہے- یا پھر دنیا میں ایسے بھی افراد موجود ہیں جو اپنی آمدنی میں سے ایک خطیر رقم پانی کی خریداری میں خرچ کرتے ہیں- ان تمام حالات میں پانی پیتے ہوئے ہر ہر گھونٹ میں اللہ کا شکر ادا کرنا تو بنتا ہے-
image
 
اگر آپ کا بچہ صحت مند ہے تو اس نعمت کا شکر ادا کریں
اولاد بیٹی ہو یا بیٹا اگر صحت مند ہے اور کسی معذوری سے محسوس ہے تو یہ مقام شکر ہے- کچھ افراد بیٹوں کی پیدائش پر بیٹی مانگتے ہیں جب کہ بیٹی کی پیدائش پر لوگ اولاد نرینہ کی تڑپ لوگوں کو تڑپائے رکھتی ہے- لیکن اس موقع پر یہ تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا اس بات کا شکر ادا کر نا چاہیے کہ اس نے ان کو اولاد کی نعمت سے نوازہ ہے اور اس کے بعد صحت مند اولاد بغیر کسی معذوری اور بیماری کے ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے-
image
 
آزاد وطن کی ہواؤں میں سانس لینے پر شکر
ہم پاکستان کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پہلا سانس ہی ایک آزاد ملک کی فضا میں لیا ہے اس حوالے سے ہم لوگ غلامی کے مسائل سے آگاہ نہیں ہیں- اسی وجہ سے اس ملک کی اصل قدر قیمت سے نا واقف ہیں-مگر اس آزادی کی قدر اگر جاننی ہے تو پھر ہمیں اس کے لیے فلسطین اور کشمیر کے لوگوں کے مسائل اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو دیکھ کر اپنی آوادی کی قدر کرنی چاہیے-
image
 
ہمیشہ انسان کو اسی وقت اپنے پاس موجود نعمتوں کا احساس اسی وقت ہو سکتا ہے جب کہ وہ ان لوگوں کو دیکھے جو ان نعمتوں سے محروم ہیں۔ اس کے بعد انسان کے دل جب بارگاہ خداوندی میں شکر کے جذبات سے معمور ہوتے ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی پاک ذات اس انسان کو مزيد نوازتی ہے جو کہ اس کی دی ہوئي نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: