اداکارہ حبا بخاری نے شوہر سے نکاح نامے میں دوسری شادی نہ کرنے کا وعدہ لے لیا، کیا ایسے مرد کو دوسری شادی سے روکا جا سکتا ہے؟ سوال اٹھ گئے

image
 
خوبصورت مشرقی ناک نقشہ کی حامل حبا بخاری نے بہت کم عرصے میں نہ صرف عوام کی بہت محبت اور پیار حاصل کی ہے بلکہ اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ان کا شمار باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جا رہا ہے-
 
گزشتہ مہینے ساتھی اداکار عارض احمد کے ساتھ ان کی شادی کی تصاویر نے اس خوبصورت جوڑے کی مقبولیت میں بہت اضافہ کر دیا ہے اور لوگوں کے لیے ان کی محبت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اس جوڑے کے حوالے سے لوگ زيادہ سے زیادہ جاننے کے خواہشمند ہیں-
 
گزشتہ دنوں ہنی مون سے واپسی پر اس جوڑے نے پہلی بار ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے حبا بخاری سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو کبھی دوسری شادی کی اجازت دیں گی تو اس کے جواب میں حبا بخاری کا یہ کہنا تھا کہ وہ کسی صورت میں اپنے شوہر عارض احمد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دیں گی-
 
اس حوالے سے عارض احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حبا بخاری نے نکاح نامے میں اپنے شوہر سے یہ شرط لکھوا لی ہے کہ عارض احمد زندگی بھر کبھی بھی دوسری شادی نہیں کر سکیں گے- اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا بھی آغاز ہو گیا ہے-
 
 
کیا نکاح نامے میں ایسی شرط لکھوانا جائز ہے
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا یہ شق رکھنا اسلامی طور پر جائز ہے تو اس حوالے سے کچھ افراد کا یہ کہنا تھا اسلام میں دوسری شادی کے حوالے سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے اور مرد کو 4 شادیوں کی اجازت ہے-
 
اس کے ساتھ ساتھ نکاح نامے کی حیثیت پاکستانی قانون کے مطابق ایک ایگریمنٹ کی ہے جس میں دونوں فریق تمام باتوں پر ایک دوسرے کے ساتھ شرائط طے کر کے سائن کرتے ہیں تو اس حوالے سے اس کی تمام شقوں پر عمل کرنا دونوں فریقوں پر لازم ہوتا ہے- اور اگر کوئی ایک فریق بھی اس معاہدے کی کسی بھی شق کی پابندی نہیں کرے گا تو اس صورت میں اس سے باز پرس کی جا سکتی ہے-
 
مرد کا دوسری شادی کا حق
نکاح نامے میں اس شق کے اضافے کے بعد جب مرد اس ایگریمنٹ پر سائن کر دیتا ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرد نے اپنے اس حق کو خود ختم کر دیا ہے جس وجہ سے معاہدے کی پابندی اس کی ذمہ داری ہو گی- تاہم اگر اسکے باوجود بھی مرد دوسری شادی کر لیتا ہے تو عورت اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے-
 
image
 
اب اس حوالے سے سوشل میڈيا پر بحث جاری ہے اور لوگ مختلف رائے ظاہر کر رہے ہیں مگر اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اگر کوئی مرد دوسری شادی کا ارادہ کر لیتا ہے تو اس کو روکنا ممکن نہیں ہوتا ہے مگر ہماری دعا ہے کہ اللہ اس جوڑے کو خوش رکھے-
YOU MAY ALSO LIKE: