اس کا بھی نصیب ہوتا ہے جس کے ہاتھ نہیں ہوتے، دونوں ہاتھوں سے معذور یہ نوجوان کیسے صرف چند گھنٹے کام کر کے ماہانہ لاکھوں روپے کما لیتا ہے؟

image
 
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازہ ہے یہ الگ بات ہے کہ اس کو ان نعمتوں کی قدر و قیمت کا احساس ان کے چھن جانے کے بعد ہی ہوتا ہے جیسے ماں باپ کی قدر ان کے مرنے کے بعد ہوتا ہے- اسی طرح انسان کو اپنے جسمانی اعضا کی قدر بھی اسی وقت ہوتی ہے جب کہ کسی وجہ سے جب وہ ان اعضا سے محروم ہو جاتا ہے-
 
ایسے ہی ایک نوجوان وارث علی بھی ہیں جن کا تعلق ننکانہ شریف سے ہے اور ابتدائی عمر ہی سے غربت کے سبب محنت مزدوری کر کے اپنی گزر بسر کرتے تھے- مگر ان کے لیے وہ دن کسی سانحے سے کم نہ تھا جب کہ گندم کی صفائی کرنے والی مشین میں اتفاقی طور پر وہ گر گئے اور جس کے نتیجے میں ان کے دونوں ہاتھ بازوؤں تک کٹ گئے-
 
جب کہ اچانک مشین کے بند ہو جانے کے سبب ان کی جان تو بچ گئی مگر عمر بھر کی معذوری ان کا نصیب بن گئی- مگر شعر و شاعری سے شغف رکھنے والے اس نوجوان نے اپنی معذوری کو روگ بنانے کے بجائے اس کو لوگوں کو ہمت و حوصلہ دینے کا ذریعہ بنانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا-
وارث علی کا کہنا تھا کہ، ہاتھوں کی لکیروں پہ مت جا اے غالب
نصیب ان کے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاتھ نہیں ہوتے
 
image
 
اللہ نے جب وارث علی کو ہاتھوں سے نوازہ تھا تو وہ محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا- مگر اب جب اس کے دونوں ہاتھ حادثے کے نتیجے میں چلے گئے تو انہوں نے شعر و شاعری کے ذریعے روزگار کمانا شروع کر دیا-
 
وہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گھومتے ہیں اور لوگوں کو یاد کیے ہوئے شعر صوفیانہ کلام سناتے ہیں ان کا یہ انداز لوگوں میں اتنا پسند کیا جاتا ہے کہ لوگ دل کھول کر نہ صرف انہیں داد دیتے ہیں بلکہ ان کو مالی انعامات سے بھی نوازتے ہیں-
 
وارث علی کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ہر روز اسی طرح گھومتے پھرتے اور لوگوں کو شعر سناتے سناتے وہ دن بھر کا پانچ سے چھ ہزار روپے کما لیتے ہیں جو کہ ماہانہ لاکھوں روپے بنتے ہیں-
 
مگر وارث علی کے کردار کی سب سے بڑی اور خاص بات یہ ہے کہ وہ یہ رقم صرف اپنے اوپر خرچ نہیں کرتے ہیں بلکہ اس سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور کسی کی بھی پریشانی پر وہ اس کی مدد کرنے پہنچ جاتے ہیں- جس کے حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے ان کو دلی اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے-
 
image
 
شادی کے حوالے سے وارث علی کا یہ کہنا ہے کہ ان کے دو بھائی شادی شدہ ہیں اور وہ اپنی بہن کے ساتھ رہتے ہیں اور وقت آنے پر شادی بھی کر لیں گے- وارث علی جیسے لوگ ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں جو کہ حادثات کے باوجود اور جسم کے قیمتی اعضا سے محروم ہونے کے باوجود ہمت و حوصلے کے ساتھ نہ صرف زندگی گزار رہے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کی مدد کر کے ان کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: