ہمارا قد تھوڑا چھوٹا ہے مگر پیار پورا ہے، آسمان پر بنے ایک ایسے جوڑے کی کہانی جس کو خدا نے ایک دوسرے کے لیے ہی بنایا تھا

image
 
اس سے کون شادی کرے گا اتنا چھوٹا قد ہے اس کا، یہ وہ جملے تھے جو چھوٹے قد کی وجہ سے کسی لڑکی کو اگر سننے پڑیں تو اس کے اندر احساس کمتری پیدا ہونا ایک فطری بات ہے- ایسی ہی ایک لڑکی کی کہانی ہیومن آف بمبمئی کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی۔ جس میں اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے جس کا تعلق راجستھان سے تھا-
 
اس کی والدہ اس سے اکثر کہا کرتی تھیں کہ تم دل چھوٹا مت کرو انتطار کرو ایک نہ ایک دن تمھیں بیاہنے کے لیے کوئی راج کمار آئے گا اپنی ماں کے اس خواب کو سن کر وہ کبھی تو ہنستی تھی اور کبھی رنجیدہ ہو جاتی تھی کہ پتہ نہیں اس کے نصیب میں کسی کا ساتھ ہے بھی یا نہیں-
 
اسی دوران اس کو اس کے بھائی نے انٹرنیٹ پر موجود ایک ایسی ایپ کے بارے میں بتایا جس پر تمام اسپیشل لوگ ہوتے ہیں اور اپنے مسائل اور تکالیف ایک دوسرے سے شئير کر سکتے ہیں- اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس نے جب اس ایپ کا استعمال کیا تو وہاں اس کا تعارف کپل نامی ایک شخص سے ہوا جو کہ اسی کی طرح کوتاہ قامت تھا-
 
image
 
مگر اس کے اندر اور کپل کے درمیان سب سے بڑا فرق خود اعتمادی کا تھا ۔ چھوٹے قد کے سبب یہ لڑکی شدید احساس کمتری کا شکار تھی۔ جب کہ اس کے مقابلے میں کپل کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ اس کا قد چھوٹا ہے-
 
اس وجہ سے ان دونوں کی دوستی ہو گئی اور اس دوستی کے سبب کپل نے سب سے پہلے تو اس لڑکی کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا اور چند مہینوں میں ہی کپل کی محنت اور کوشش سے وہ کافی وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئی-
 
ان دونوں کی دوستی فون پر نو ماہ تک جاری رہی جس کے بعد اس لڑکی کی ماں نے اس کو کپل سے شادی کرنے کا مشورہ دیا جس کو اس نے ہنس کر ٹال دیا- مگر اس کی زندگی کا یہ بہت اہم دن تھا جب کہ کپل نے اس کو پرپوز کیا اور اس سے شادی کی درخواست کی-
 
جب اس نے اس بارے میں بتایا تو اس کی امی نے کپل سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو انہوں نے کپل کے شہر اندور جانے کا فیصلہ کیا- اس موقع پر وہ اور کپل پہلی بار ایک دوسرے سے ملے اور ان کو ملنے کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ جس طرح وہ صدیوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے-
 
image
 
اس کے بعد جب کپل اندور سے راجستھان اس سے ملنے آیا تو یہ ان کی زندگی کا خوبصورت ترین وقت تھا یہ ایک دوسرے کے ساتھ خوب گھومے پھرے اور اس کے بعد ان کی شادی طے ہو گئی جو کہ گیارہ مہینے کے بعد انجام پا گئی-
 
گیارہ مہینے کی جدائی کے بعد جب شادی کر کے آئيں تو ان کے لیے کپل ایسا جیون ساتھی ثابت ہوا جس نے اپنی محبت اور توجہ سے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا- یہاں تک کہ اب ان کی شخصیت ایک پر اعتماد اور بدلی ہوئی شخصیت ہے-
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے قد چھوٹے ہیں لیکن ہماری محبت پوری ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: