عورت کا مقام

عورت کا مقام

 لفظ "عورت " چار لفظ سے مل کر بنتا ہے اور ایک عورت کے چار ہی رشتے ہوتے ہیں
پہلا رشتہ ماں کا ہے اور دوسرا رشتہ بہن کا ہے اور تیسرا رشتہ بیوی کا ہے اور چوتھا رشتہ بیٹی کا ہے

عورت اسی چار رشتوں سے منسلک ہے
پہلا رشتہ ماں کا جس کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے اور دوسرا رشتہ بہن جو کہ بہت ہی پاکیزہ رشتہ ہے اور تیسرا رشتہ ہے بیوی کا جو بڑھاپے تک ساتھ رہتا ہے اور چوتھا رشتہ ہے بیٹی کا جو کہ گھر کیلئے رحمت بن کر آتی ہے

اسلام میں عورت کو ایک اعلی مقام حاصل ہے اور اس کو مسطور کہا گیا ہے عورت کے لغوی معنی ہیں چھپی ہوئی چیز ، باپردہ
جس کے بارے میں قرآن پاک سورہ النور کی آیت نمبر 31 میں ارشاد ربانی ہے
ترجمہ: اور مومن عورتوں سے بھی کہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر ان میں سے جو کھلا رہتا ہے
اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں
(القرآن پارہ نمبر 18سورہ النور آیت نمبر 31)

اور عورت کو اللہ تعالی نے گولڈ میڈل دے کے نوازا ہے
عورت کو عزت اللہ تعالی نے تحفے میں دی ہے جبکہ مرد کو خود کمانی پڑتی ہے
عورت کے دل کو اللہ تعالی نے بہت نرم بنایا ہے اور صلہ رحمی اور معاف کرنا اور قوت برداشت بھی بہت زیادہ ہے
عورت کی عزت کا اتنی عزیز ہے کہ قرآن پاک کی سورہ النساء کی آیت نمبر 3 میں ارشاد ربانی ہے
اگر تمہیں عورتیں پسند آئیں تو تم ان سے نکاح کرو ایک ایک ، دو ، دو ، تین، تین ، چار ، چار پھر اگر یکساں انصاف نہ کرسکو تو ایک ہی کافی ہے
(القرآن الکریم سورہ النساء کی آیت نمبر 3)

اس آیت کا مقصد صرف اور صرف عورت کی عزت عفت و عصمت کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالی کی ذات کو بے نام رشتے پسند نہیں اس لئے اللہ پاک کی ذات نے عورت و مرد کی محبت کو جائز کرنے کیلئے اور ہر قسم کی بدنامی سے بچنے کیلئے نکاح کا حکم فرمایا ہے

عورت کو اسلام کی شہزادی کا نام دیا گیا ہے
اور عورت صرف دو جذبوں کی طلبگار ہوتی ہے
ایک عزت کی اور دوسرا محبت کی

عورت وفا کا دوسرا نام ہے
دعا ہے اللہ پاک سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے
اور سب کی جھولیاں اپنی رحمت سے بھر دے آمین ثم آمین جزاک اللہ خیر
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 518672 views I am honest loyal.. View More