باجی برقعہ اوپر کر لیں چین میں آجائے گا، کچھ ایسے کام جو خواتین بائیک چلاتے ہوئے کبھی نہیں کرتی ہیں

image
 
آٹھ مارچ کے دن کو دنیا بھر میں عورتوں کے حقوق کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا بھر کی عورتیں ان حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہیں جو ان کے مطابق ان کو اس معاشرے میں حاصل ہونے چاہیے ہیں مگر ان کو نہیں ملتے ہیں- حالیہ دنوں میں ایک بڑا حق جو عورتوں کو حاصل ہوا ہے وہ ان کو بائیک چلانے کی آزادی ہے جس پر قانونی طور پر تو کبھی بھی پابندی نہ تھی مگر معاشرتی دباؤ کے تحت بائک کبھی بھی عورتوں کی سواری قرار نہیں دی جاتی تھی۔ مگر اب حالات بدل چکے ہیں اور اکثر سڑک پر خواتین اور لڑکیاں نہ صرف بائک چلاتی ہوئی نظر آتی ہیں بلکہ ان میں حادثات کی شرح بھی مردوں کے مقابلے میں کافی کم ہے- جس کے اسباب ایسے ہیں جن کو اپنا کر مرد بھی ایسے حادثات سے بچ سکتے ہیں-
 
ہیلمٹ کے بغیر خواتین بائیک نہیں چلاتی ہیں
خواتین کو بائیک چلاتے ہوئے جب بھی دیکھا گیا ہے یہ بات بہت واضح ہے کہ وہ زیادہ تر بائک چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کرتی ہیں- جس کی وجہ سے وہ نہ صرف حادثات سے محفوظ ہو جاتی ہیں بلکہ حادثے کی صورت میں بھی جان لیوا خطرات سے محفوظ ہو جاتی ہیں-جب کہ ان کے مقابلے میں مرد حضرات بائیک چلانے کے دوران ہیلمٹ کا استعمال ایک بوجھ کے طور پر کرتے ہیں- یہاں تک کہ ہیلمٹ اگر ساتھ لے بھی لیں تو اسکو پٹرول کی ٹنکی پر دکھاوے کے لیے رکھ دیتے ہیں جو کہ مزید حادثات کا باعث بھی بن جاتا ہے-
image
 
بائک چلانے کے دوران فون پر بات نہیں کرتی ہیں
خواتین بائیک چلاتے ہوئے اس حوالے سے بھی بہت محتاط ہوتی ہیں کہ وہ ڈرائيونگ کرنے کے دوران صرف ڈرائيونگ کرتی ہیں اور فون پر بات نہیں کرتی ہیں- ان کی تمام تر توجہ صرف بائیک چلانے پر ہوتی ہے جو کہ انہیں حادثات سے بچانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے-
image
 
اوورٹیک نہیں کرتی ہیں
خواتین کے لیے بائک چلانا ان کے لیے ایک اہم ضرورت کی تکمیل ہوتی ہے اور اس کو وہ کرتب دکھانے کے لیے استعمال نہیں کرتی ہیں- وہ اس بات کو بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ اگر انہوں نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اور کسی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی تو مردوں کے لیے اس بات کو برداشت کرنا بہت مشکل ہو جائے گا- اور وہ اس کو اپنی ہتک عزت سمجھتے ہوئے اس عورت سے مقابلہ کرنا بھی شروع کر سکتے ہیں- جس کی وجہ سے خواتین ایسے کسی بھی عمل سے اجتناب برتتی ہیں جو ان کو حادثات کا شکار کر سکتا ہے-
image
 
پٹرول کا خیال رکھتی ہیں
خواتین کبھی بھی بائک چلانے کے دوران پٹرول ختم ہونے پر بائیک کو زمین پر لیٹی لگاتے نظر نہیں آئيں گی کیوں کہ وہ کسی بھی سفر سے نکلنے سے پہلے بڑی دشواری سے بچنے کے لیے بائک کے فیول کی ٹنکی کو بھر لیتی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو-
image
 
ٹریفک قوانین کا احترام مردوں سے زيادہ کرتی ہیں
عام طور پر خواتین ٹریفک قوانین کی پابندی مردوں سے زيادہ کرتی ہیں-اور عورتیں سگنل توڑتی ہوئی بھی نظر نہیں آتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ سڑک پر بائک لین میں بائیک چلاتے ہوئے اور اس قانون کی پابندی کرتے ہوئے بھی خواتین ہی نظر آتی ہیں-
image
 
ان تمام باتوں سے یہ بات ثابت ہے کہ دنیا والے بھلے کچھ بھی کہہ لیں خواتین مردوں کے مقابلے میں بائک جیسی سواری کا مردوں کے مقابلے میں زيادہ بہتر طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
YOU MAY ALSO LIKE: