پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں یوتھ کلب کا قیام

پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں کالج یوتھ کلب کا قیام خوش آئند ہے۔ پرنسپل محمد عالم

آج ہماری کالج کی خوش قسمتی ہے کہ ہلال احمر کے احباب نے ہم سے انسانیت کی خدمت کا حلف لیا ہے۔محمد عالم

مغربی ممالک میں سوشل ورک کے بغیر تعلیمی ڈگری نہیں دی جاتی،ہمارے ہاں بھی اس کا رواج ڈالنا ہوگا۔محمد عارف

جن طلبہ کی پرفامنس اچھی ہوگی انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کا موقع ملے گا۔امجد علی

انسانیت کی خدمت اسلام اور رسول اللہ کا موٹو تھا۔امیرجان حقانی

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان اور پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت کے اشتراک سے پوسٹ گریجویٹ کالج میں''کالج یوتھ کلب''کا قیام عمل میں لایا گیا۔کالج کے پرنسپل ، سوشل ورک اور سوشالوجی کے اساتذہ کی نگرانی میں کالج کے چالیس سے زائد طلبہ نے کالج یوتھ کلب کی ممبرشپ حاصل کی۔ریڈکریسنٹ سوسائٹی گلگت کے یوتھ اینڈ والنٹیئرآفیسر امجدعلی نے ''کالج یوتھ کلب'' کے عہدہ داروں اور ممبران کا حلف لیا۔ کالج یوتھ کلب میں کالج کے پرنسپل ،پروفیسر محمدعالم صدر، پروفیسرشاہ رئیس چیئرمین، پروفیسر نجم الدین وائس چیئرمین،طلبہ میں قاسم قریشی جنرل سیکریٹری،محمدنبی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور شعیب اختر ٹریجرار منتخب ہوئے۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا۔امیرجان حقانی نے تلاوت اور ابتدائی کلمات کہے اور ریڈکریسنٹ کے ذمہ داروں کو کالج میں ویلکم کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے عارف حسین نے کہا ریڈکریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان کا قیام 2008میں لایا گیا۔تب سے اب تک ہلال احمرکے مختلف ڈیپارٹمنس کام کررہے ہیں۔ڈیسزاسٹر منیجمنٹ،یوتھ اینڈ ویلفیئر،فرسٹ ایڈ، سکول سیفٹی جیسے اہم امور سر انجام دے رہا ہے۔مغربی ممالک میں سوشل ورک کے بغیر تعلیمی ڈگری نہیں دی جاتی ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس کا رواج نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کشمیر میں 2005کے زلزلوں میں اسی ہزار لوگ متاثر ہوئے جن میں پچاس ہزار لوگ جان بحق ہوئے۔ ریڈکریسنٹ نے ان کی بھرپور مدد کی۔پاکستان میں ریڈکریسنٹ کی بنیاد قائداعظم نے خود رکھی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے استاد امیرجان حقانی نے کہا کہ سوشل ورک کی اہمیت کسی صورت کم نہیں کی جاسکتی ہے۔ہمارے نبی کریم ﷺ ہر وقت دوسروں کی مدد کیا کرتے تھے۔ اسلام نے سوشل ورک کا درس بہت واضح طور پر دیا ہے۔ رسول اللہ کی سیرت سماجی کاموں سے بھری پڑی ہے۔انسانیت کی خدمت اسلام اور رسول اللہ کا موٹو تھا۔قرآن نے بھی انسانیت کا درس دیا ہے۔جنگ میں اداب القتال کے نام سے اسلام کے جو احکام ہیں وہ سب سے اعلی و ارفع ہیں۔میں نے بھی انٹرنیشنل ریڈکریسنٹ کے ساتھ کئی ٹریننگ کیے ہیں اور ورکشاپس میں حصہ لیا ہے۔امیرجان حقانی نے مزید کہا کہ آپ طلبہ خوش قسمت ہیں کہ آپ سوشل ورک کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ میں خود سب سے پہلے آپ کے ساتھ کالج کی صفائی میں شریک ہوجاونگا، گندگی اٹھانے اور صفائی کرنے سے عزت میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہوتا ہے۔جب تک ہم صفائی نہیں کریں گے ہمارا ایمان بھی کامل نہیں ہوسکتا ہے۔کالج یوتھ کلب کے اغراض و مقاصد اور فوائد پر گفتگو کرتے ہوئے ریڈکریسنٹ سوساسٹی گلگت کے یوتھ اینڈ والنٹیئرآفیسر امجد علی نے کہا یہ اٹلی کا فنڈڈ پروجیکٹ ہے۔ایک سال کے لیے طلبہ کو ممبرشپ دی جاتی ہے۔یہ پروجیکٹ 192ممالک میں انٹرلنک ہے۔انسانیت کی خیرخواہی کے لیے کام کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ،انسانیت، غیرجانبداری، رضاکارانہ کام، آزادی،اتحاد اور عالمگریت جیسے اہم عنوانات پر ریڈکریسنٹ کام کرتا ہے۔ ہم کالج یوتھ کلب کے طلبہ کو سوشل ورک اور انہیں جیسے اہم موضوعات پر ٹریننگ دیں گے اور انہیں صوبائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کردار ادا کرنے کا مواقع فراہم کریں گے۔ جن جن طلبہ کی پرفامنس اچھی ہوگی انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کا موقع ملے گا۔ریڈکریسنٹ کی ممبر شب کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ نیشنل اور انٹرنیشنل سکالرشپ آسانی سے مل جاتا ہے اور ویزہ وغیرہ میں بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔انہوں نے یوتھ کلب کے ذمہ داران اور ممبران سے واٹس ایپ گروپ بنا کر ماہنامہ کلینڈر بنانے کی بھی گزارش کی تاکہ کلاسز اور تعلیمی امور کو ڈسٹرب کیے بغیر سوشل ورک اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جاسکے۔تقریب سے اختتامی کلامات کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد عالم نے کہے۔انہوں نے کہا آج ہماری کالج کی خوش قسمتی ہے کہ ہلال احمر کے احباب نے ہم سے انسانیت کی خدمت کا حلف لیا ہے۔ریڈکریسنٹ کا بنیادی مطلب ہی انسانیت کی خدمت ہے ، انسانیت کی خدمت سب سے بہتر تعلیم یافتہ مسلمان کرسکتے ہیں۔جنگ عظیم میں لاکھوں لوگوں کا قتل عام ہوا تو کسی ایک فرد نے انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور آج 192ممالک میں یہ کام خوش اسلوبی کیساتھ ہورہا ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ انسانیت کی خدمت ہر قسم کے تعصبات سے پاک ہوکر کرنا ہے۔طلبہ،اساتذہ اور کالج کا کام صرف لیکچر دینا اور سننا اور کلاس میں پڑھنا اور پڑھانا نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کے ساتھ سوشل ورک،انسانیت کی رضاکارانہ خدمت اور صفائی ستھرائی بھی ہے۔کالج کے پرنسپل نے ریڈکریسنٹ سوسائٹی گلگت کے احباب کا شکریہ ادا کیا اور بھرپورعزم کا اظہار بھی کیا کہ کالج میں ہلال احمر کی معاونت اور اساتذہ کی سرپرستی سے بہتر سوشل ورک کیا جائے گا۔اور طلبہ خوب سیکھ کر معاشرے میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے۔۔تقریب میں پروفیسر عبدالواحد، پروفیسر غلام عباس، پروفیسر ارشاداحمد شاہ اور سوشالوجی کے لیکچرار فداء اللہ نے خصوصی شرکت کی۔
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 440351 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More