عورت پر اسلام کے احسانات اور حقوقِ نسواں کے حوالے سے اسلام کی روشن خیالی

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب اور اسلامی نظام ومعاشرہ دنیا کا وہ واحد نظام و معاشرہ ہے جس میں عورت کو سب سے پہلے اور سب سے زیادہ زندگی گزارنے کےحقوق عطاء کئے گئے اور عورت کو اس کا ہر وہ حق اور جائز مقام نہایت باعزت طریقہ سے مکمل طور پر دیاگیا جس کی نہ تو قبل از اسلام کسی مذہب یا معاشرے میں کوئی مثال ملتی ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی کسی مذہب یا معاشرے میں ملےگی۔ اسلام نے عورت کو وہ کچھ عطاء کیا جس کی وہ اہل بھی تھی اور پیدائشی حقدار بھی تھی۔

اور یہی اسلامی حقوقِ آزادئ نسواں ہے جس کی بدولت آج عورت نہ صرف معاشرے میں معزز و محترم ہے بلکہ ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہے اور اپنے ساتھ ہونے والی سماجی زیادتیوں اور معاشرتی ناانصافیوں کی جائز شکایت کرنے کی جرأت بھی رکھتی ہے۔

الغرضیکہ اسلامی معاشرہ ہی ہے جو عورت کی جان ،مال ،عزت و آبرو اور اس کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے جو موجودہ دنیا کے اور کسی مذہب اور معاشرے میں دور دور تک نظر نہیں آتی۔ اس لئے تمام خواتین باالخصوص اسلامی خواتین کو نہ صرف دنکے کی چوٹ پر 8 ؍مارچ کے یورپی طرز کے نام نہاد بیہودہ International Women’s Day کا بائیکاٹ کرناچاہئے بلکہ اسے Hijab Day سے بدل دینا چاہیئے اور اس دن عورتوں کو دیئے گئے حقوق کے حوالے سے نہایت دیانت اور ایمانداری کے ساتھ تعلیماتِ اسلامیہ اور شریعتِ محمدیہ ﷺ کی روشن خیالی ، ان کی دریادلی، ان کی وسیع القلبی اور سخاوت کا چرچا کرنا چاہیئے۔

یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو (ماں، بہن، بیٹی ، بیوی )محض ہر روپ میں عزت اور احترام کے اعلیٰ درجے پر رکھا ہے ۔ہماری سمجھدار ،باشعور اور تاریخی حالات و واقعات سے بھرپور اور بہترین آگاہی رکھنے والی خواتین (ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں بیویاں اور پاک دامن بیبیاں ) اسلام کے احسانات کو بہت اچھی طرح سے جانتی بھی ہیں اور دل و جان سے مانتی بھی ہیں ۔

آج کا دن اگر کسی خاتون کو منانا ہی ہے تو نئی نسل اور موجودہ دور کی گمراہ اور بھٹکی ہوئی خواتین کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عورت کو دیئے گئے حقوق کے حوالے سے اسلام اور شریعتِ محمدی ﷺ کے احسانات کا ذکر کرے اور اللہ کا شکر ادا کرے کہ اللہ نے اُسے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی اُمت میں پیدا کیا ہے ۔

“ورنہ یادرکھے کہ یہی عورت تھی جسے پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا تھااور اس سے ہر قسم کا بدترین اور نارواسلوک کیا جاتا تھا”

یورپ کے مادر پدر آزاد معاشرے سے متاثر اور اس کے بدترین مضر اثرات سے بے خبر خواتین یہ نہیں جانتیں کہ آج یورپی معاشرہ بدترین انحطاط اور انتشار کا شکار ہے جہاں خاندانی نظام بری طرح سے تباہ ہوچکا ہے جہاں اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے اب اُس معاشرے میں اجتماعی طورپر ظلم اور ناانصافی کا دور دورہ ہے جہاں عورت اور بچوں کی عزتِ نفس بری طرح سے مجروح کی جاتی ہےاخلاقی بدحالی ، معاشرتی پستی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ بیشتر یوروپین اسکولوں میں آج بچوں کے باپ کا خانہ ہی نکال دیا گیا ہے۔

SAY NO TO WOMEN’s DAY ➤ ➤ ➤ REFUSE TO WOMEN MARCH
 

Fahad Siddiqui
About the Author: Fahad Siddiqui Read More Articles by Fahad Siddiqui: 5 Articles with 5485 views Hi, I am Fahad. I born & presently living in Great Karachi, Loving Pakistan. My parents migrated to Pakistan after the call of Muhammed Ali Jinnah in .. View More