عطیات اور عنایات
(Muhammad Nasir Iqbal Khan, Lahore)
عنایات ،روحانیت اورطمانیت کاراستہ عطیات اورسخاوت سے ہوکرجاتا ہے، عطیات
کرنیوالے انسان اﷲ تعالیٰ کی خاص عنایات اورنوازشات کے مستحق قرار پاتے
ہیں۔عطیات وصدقات کی بہتات اور کثرت سے رزق اورعمر میں برکت پیداہوتی ہے
۔ہمارے عطیات بھی ہماری عبادات میں شمار ہوتے ہیں تاہم جوعطیات اخبارات
اوراشتہارات کی زینت بنتے ہیں وہ یقیناقبول نہیں ہوتے۔عبادات کی قبولیت
اخلاص نیت کے ساتھ مشروط ہے لہٰذاء اپنے عطیات اوراپنی سخاوت کوسیاست
اورشہرت سے پاک رکھیں۔دائیں ہاتھ سے جو نیک کام کریں وہ بائیں ہاتھ کومعلوم
نہ ہو۔نیکیاں کر یں اورانہیں دریا میں ڈال دیں،سوشل میڈیا پرڈالنا انہیں
برباد کردیتا ہے۔انسانیت کی انتھک خدمت راحت ،روحانیت اورعافیت کاراستہ
ہے۔ا ﷲ تعالیٰ کے احکامات ہم سے حقوق العباد کی پاسداری کے متقاضی
ہیں۔معبود برحق نے ہمیں جوکچھ دیا اس میں سے مستحقین تک پہنچاناہمارافرض
اورہم پرقرض ہے۔ماہ صیام میں عطیات،صدقات اورخیرات کاثواب کئی گنا بڑھ جاتا
ہے،ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے مستحق مریض بھی ہمارے عطیات کے منتظر
ہیں۔ثروت مند حضرا ت اپنے وسائل کارخ نادارومستحق ہم وطنوں کی طرف
موڑدیں۔اوورسیزپاکستانیوں نے ہردورمیں کارخیر کے ہر کام میں صادق جذبوں کے
ساتھ حصہ لیا۔ ڈاکٹراے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ معاشرے کے پسماندہ اورمحروم
طبقات کوڈیلیورکررہا ہے ۔ مینار پاکستان کے سایہ میں ڈاکٹر اے کیوخان
ہسپتال ٹرسٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنے گا،جہاں نادارومفلس مریض کسی امتیاز
کے بغیر مستفید ہوں گے۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ انسانیت کی خدمت
کااستعارہ ہے ،اس کے ہردلعزیز چیئرمین حاجی قیصر امین بٹ اپنے نام کی طرح
فطری طورپربادشاہ جبکہ ثروتمندحضرات کی طرف سے آنیوالے عطیات کے" امین" ہیں
جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت ـ"وِرک" کاانتھک"وَرک"کایا پلٹ دیتا ہے۔ڈاکٹر
اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے اعلیٰ معیار اوراس کی "شان وشوکت" میں ڈاکٹر"
شوکت" ورک کاکلیدی کردار ہے۔ پرعزم حاجی قیصر امین بٹ اورپرجوش ڈاکٹر شوکت
ورک ، سعید احمدملک ،محمدسہیل مغل اوران کے رفقاء ایک منظم ٹیم کی صورت میں
خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ مستحق مریضوں کیلئے
شجرسایہ دار بنے گا،انہیں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں
چھوڑے گا ۔
سودوزیاں سے بے نیاز انسانیت کی انتھک خدمت میں اﷲ تعالیٰ کی" رضاکاراز"
پنہاں ہے۔انسانیت کے ساتھ والہانہ محبت اورمحتاج انسانوں کیلئے سخاوت کرنا
رسول اﷲ خاتم النبین صلی اﷲ علیہ وآلہ واصحبہٰ وسلم کی قابل تقلید سنت
ہے۔اپنی زندگی میں اپنے ہاتھوں سے اپنامال مستحق افراد کی فلاح پرصرف کرنا
بہترین صدقہ جاریہ ہے۔سائل کے سوال کاانتظار کئے بغیر اس کی مددکرنے سے
بہتر کوئی عطیہ اورصدقہ نہیں ہوسکتا۔ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ اپنے
ڈونرز کی ایک ایک پائی سے نادارومستحق مریضوں کوجدیدطبی سہولیات کی فراہمی
یقینی بنا رہاہے۔ مستحق ہم وطنوں کیلئے اوررسیز پاکستانیوں کی خدمات قابل
قدر ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کوہم وطنوں کی مددکیلئے پکارنا نہیں پڑتا۔ ڈاکٹر
اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی قیصر امین بٹ اوراس کے بانی و روح
رواں ڈاکٹر شوکت ورک کے قلوب انسانیت کی خدمت کے صادق جذبوں سے سیراب ہیں،
وہ اپنی راہ میں آنیوالی ہررکاوٹ کوروندتے ہوئے اس فلاحی منصوبہ کی تکمیل
میں کامیاب ہوں گے۔ ایک بدعنوان اوربدزبان منشی جو اپنے فائدے کیلئے ارباب
اختیار کی مالش کرتا ہے ،وہ چندبرس قبل ایک ٹینڈر نہ ملنے کی پاداش میں اس
ٹرسٹ کیخلاف ہونیوالی ہر سازش میں پیش پیش ہے۔اپنے نام کے ساتھ راجا لگانے
سے کوئی منشی ہرگزاعلیٰ ظرف نہیں بن سکتا ۔اس قسم کے منشی جس اعلیٰ شخصیت
کے ضرورت سے زیادہ نزدیک ہوجاتے ہیں وہ اس قدردانائی سے دورہوجاتا ہے۔ڈاکٹر
عبدالقدیرخان اوران کی وفات کے بعد ان کی بیٹی دینا خان کی صحبت میں ایک
مخصوص منشی کی رسائی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔اس قسم کے نادان دوست دشمن سے
زیادہ خطرناک ہوتے اورنقصان پہنچاتے ہیں۔ وہ مایوس اورمنتقم مزاج عناصر
جوڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کوملنے والے عطیات کیخلاف مہم شروع کرنے
کامنصوبہ بنارہے ہیں وہ شرم سے ڈوب مریں ورنہ مستحق ونادار مریضوں کی
بددعائیں انہیں فناکردیں گی ۔سٹے کی آڑ میں ہسپتال کاتعمیراتی کام روکنے
والے محسن پاکستان کے وارث اورانسان دوست نہیں ہوسکتے۔میں ڈاکٹر اے کیوخان
ہسپتال ٹرسٹ کے مستقل ڈونرز سے مخاطب ہوں زکوٰۃ کیلئے ماہ صیام
کاانتظارکرنا ضروری نہیں ،رجب اورشعبان میں بھی زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔رجب بیج
بونے جبکہ شعبان اسے سیراب کرنے اورماہ رمضان فصل کی کٹائی کامہینہ
ہے،سخاوت کرنے کے سلسلہ میں رجب اورشعبان کی فضیلت سے انکار نہیں
کیاجاسکتا۔ نادارومستحق افرادکا اپنی بنیادی ضروریات کیلئے سال بھر مخیر
حضرات کی طرف دیکھنا کسی باضمیر انسان سے دیکھا نہیں جاتا،ثروتمندافراد کا
ہرماہ حسب ِتوفیق مستحقین کیلئے عطیہ کرنا افضل اورمستحسن ہے ۔
انسانوں کے مابین صلہ رحمی سے "الرحمن و الرحیم"راضی اورمتوجہ ہوتاہے ۔
محروم طبقات کیلئے آسانیاں پیداکرنیوالے انسانیت کے مفہوم پرپورااترتے ہیں
۔موت کے بعد" مال" کام نہیں آتا ،مرقد اورمحشر میں" اعمال" کام آتے
ہیں۔یادرکھیں"تجوریاں" نہیں ضرورتمندوں کی "جھولیاں" بھرنا کامیابی ہے
۔جو"دعا" کے معاملے میں خودکفیل ہو وہ" دوا" کا محتاج نہیں رہتا
۔"بیماریوں" سے بچاؤکیلئے اپنے وسائل "بیماروں" پرصرف کرناشروع کردیں پھر
اﷲ تعالیٰ کی قدرت اوراس کافضل دیکھیں۔ مستحقین کی مالی امداد کیلئے رمضان
کاانتظارنہ کریں بلکہ اپنی اوراپنے پیاروں کی عافیت کیلئے روزانہ اورماہانہ
بنیادوں پرصدقات ،عطیات اورسخاوت کواپناشعار بنانادانائی ہے۔ ڈاکٹر اے کیو
خان ہسپتال ٹرسٹ میں آنیوالے بیماروں میں سے کوئی نامرادیامایوس نہیں رہتا
۔ قیصر امین بٹ اورڈاکٹر شوکت ورک نیک نیتی سے اورصلہ رحمی کے تحت انسانیت
کی انتھک خدمت کیلئے سرگرم ہیں۔اﷲ ربّ العزت کے ارشاد کی روسے کسی بیمار کی
دُعا رد نہیں ہوتی اسلئے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں
اوورسیزپاکستانیوں سمیت مستقل ڈونرزسمیت ان کے پیاروں کی رفعت، عفت اور
عافیت جبکہ ان کے مرحومین کی مغفرت وبخشش کیلئے خصوصی دُعا کااہتمام
کیاجاتا ہے ۔ جس انسان نے" دولت" کی بجائے "دُعا "سمیٹ لی وہ دنیا ومحشر
میں ناکام نہیں ہوگا۔
صحتمند معاشرے کیلئے بیماریوں کیخلاف جہادکرتے ہوئے انہیں شکست فاش
دیناہوگی۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی ترجیحات فلاح انسانیت سے مطابقت
رکھتی ہیں۔یہ ادارہ معاشرے کے نادارومستحق افراد کوجدیدطبی سہولیات کی
فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ انتظامیہ کی دوررس
اصلاحات کے ثمرات سے نادارومستحق افراد مستفید ہورہے ہیں۔ اشرافیہ کی دسترس
میں وہ سب کچھ ہے جس کی انہیں ضرورت پیش آئے لہٰذاء عام آدمی کو معیار ی
طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناناہوگی۔ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی زندگی
کوسہل بنانے کیلئے وسائل کارخ ان کی طرف موڑناہوگا ۔حکومت بھی صحت کے شعبہ
کواپ گریڈ کرنے کیلئے مزید اصلاحات کرے ۔ قیصر امین بٹ اورڈاکٹر شوکت ورک
کی ٹیم اس ہوشربا مہنگائی اورنفسانفسی کے دورمیں اپنے محروم طبقات اور
مستحق بھائی بہنوں کو"بیماریوں" اورنجی شعبہ صحت کویرغمال بنانیوالے"
بیوپاریوں "کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتی ۔ ہمارے نادارلوگ ہماری سوسائٹی
کاحصہ ہیں لہٰذاء ثروتمند شخصیات کے عطیات پران کاحق سب سے زیادہ ہے۔
سرکاری اورنجی سطح پرشعبہ صحت کو بھی جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ جبکہ ان کے
اندرفلاحی جذبات واحساسات بیدار کرناازبس ضروری ہے ۔ ڈاکٹر اے کیو خان
ہسپتال ٹرسٹ سے مستفید ہونیوالے افراد کی تعداد کئی ملین تک جاپہنچی ہے
اوران شاء اﷲ یہ ادارہ آئندہ آنیوالے کئی ملین مستحقین کی انتھک خدمت کیلئے
پرعزم ہے ۔ قیصر امین بٹ اورڈاکٹر شوکت ورک ہسپتال میں آنیوالے مستحقین کی
توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کررہے ہیں۔
جوانسان دوسروں کی" اشک "شوئی کرتے ہیں زمانہ ان پر"رشک "کرتا ہے۔ یقینا اﷲ
تعالیٰ کے ساتھ تجارت انتہائی منفعت بخش عادت ہے۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال
ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کابہترین پلیٹ فارم اورعطیات کے درست استعمال کیلئے
موزوں ترین ادارہ ہے۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں ایڈمٹ نادار ومستحق
افراد ثروتمندافراداورڈونرز کوان کی وفاؤں کے بدلے میں پرخلوص دعاؤں کاتحفہ
دیتے ہیں ۔ جو رضائے الٰہی کیلئے سخاوت کرتے ہیں انہیں کبھی کسی انسان
کامحتاج ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اﷲ تعالیٰ کی رضا کیلئے اس کے مستحق بندوں
پراپنامال صرف کر نیوالے کو اس کی پونجی کئی گناہوکرواپس ملتی ہے ۔ جو
انسان صادق جذبوں کے ساتھ دوسروں کی محرومیوں کامداواکر تاہے وہ معبود برحق
کی رحمت اور زندگی میں کسی نعمت سے محروم نہیں رہتا ۔ زکوٰۃ کی بروقت
ادائیگی سے مال چھن جانے یاچوری ہونے کاڈر نہیں رہتا ،تاہم عطیات وصدقات
دیتے وقت خیال رکھیں کسی مستحق کی عزت نفس اورخودداری پرآنچ نہ آئے ۔ ڈاکٹر
اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ نے اپنی کمٹمنٹ اورانتھک خدمات کے بل پر محض
چندبرسوں میں خود سے حجم میں بڑے فلاحی طبی مراکز کوپچھاڑدیا ہے،اس کامیابی
کامرانی اورنیک نامی پرخادم انسانیت اورمعمار لاہور حاجی امین بٹ مرحوم کے
فرزندارجمند حاجی قیصر امین بٹ اورمحمددین چوہدری مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر
شوکت ورک بجاطور پر دادو تحسین کے مستحق ہیں ۔نیک نیتــ"قیصر امین بٹ" نے
بزم احباب کو ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کانام دیتے ہوئے اسے نادارومستحق
انسانوں کیلئے" قصر" بنادیا ہے۔
|
|