|
|
کھانے کے شوقین افراد کے لیے نت نئے ذائقوں کو چکھنا ایک
ایڈونچر سے کم نہیں ہوتا ہے- مختلف اشیا کو ملا کر ایک انوکھا ذائقہ چکھنا
اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے بہت دشوار ہوتا ہے۔ نمکین چاولوں کے ساتھ ملا کر
میٹھے چاول کھانے کا رواج کچھ گھرانوں میں صدیوں سے رائج ہے اور اس کو کافی
پسند بھی کیا جاتا ہے- |
|
بریانی کے ساتھ
اسٹرابیری ملا کر کھانے کی کہانی |
چکن بریانی، مٹن بریانی ، بیف بریانی ، چھولوں والی
بریانی، جھینگا بریانی، فش بریانی ان سب کے ناموں اور ذائقوں سے تو آپ سب
ہی واقف ہوں گے اور ان کا نام سنتے ہی سب کے منہ میں پانی بھی آجاتا ہے مگر
سوشل میڈيا پر اسٹرابریانی کے چرچے آج کل تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں- |
|
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں سعد نامی ایک شخص نے
مذاق کے طور پر بریانی کی ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شئير کی جس کے اوپر
اسٹرابیری سجی ہوئی تھیں اور اس نے اس بریانی کو اسٹرا بریانی کا نام دیا- |
|
اسٹرابریانی پر سوشل
میڈيا صارفین کا ردعمل |
بریانی کا شمار برصغیر پاک و ہند کی پسندیدہ ترین دش کے طور پر کیا جاتا ہے
اور پیدائش کے عقیقے سے لے کر موت کے سوئم تک شادی بیاہ کے ہنگاموں میں یا
میلاد کی روح پرور محفلوں میں ہر جگہ کھانے کے لیے بریانی کا انتخاب اولین
ڈش کی صورت میں کیا جاتا ہے - |
|
مگر لوگوں کے لیے بریانی کے ساتھ سلاد اور رائتہ تو کھایا جا سکتا ہے مگر
اسٹرابیری کا استعمال ان کے لیے بہت جذباتی تجربہ محسوس ہوا اور لوگوں نے
اس پوسٹ پر طرح طرح کے تبصرے کر کے اس کو نہ صرف وائرل کر دیا بلکہ اس
بریانی کو چکھے بغیر اس کے ذائقے کے حوالے سے بھی بہت سارے تبصرے کر ڈالے- |
|
یہ بریانی کی توہین ہے |
کچھ جذباتی افراد نے سعد کی اس پوسٹ کو بریانی کی عزت پر حملہ قرار دیتے
ہوئے اس کو بریانی کی توہین کہہ دیا اور ساتھ میں سوشل میڈیا صارفین کو بین
کرنے تک کا مشورہ دے ڈالا- |
|
|
|
شہرت حاصل کرنے کا ایک
ذریعہ |
کچھ لوگوں کے نزدیک بریانی کو اس طرح سے کھانا درحقیقت
سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا اور ان کے نزدیک بریانی کو اس
طرح سے کھانا ناممکن ہے- |
|
اللہ کرے کہ اسٹرابیری
کو صرف گارنشنگ کے لیے استعمال کیا ہو |
کچھ افراد نے تو باقاعدہ طور پر اس بات کی دعا بھی کر
ڈالی کہ اللہ کرے بریانی کو پکاتے ہوئے اسٹرابیری کا استعمال نہ کیا گیا ہو
ورنہ تو اس کا ذائقہ پورا ہو گیا ہے- |
|
اسٹرابیریز ٹھیک سے تو
پکا لینی تھیں |
کچھ افراد نے مذاق کو سمجھتے ہوئے ایک قدم اور بھی بڑھا
لیا اور اسٹرابیری کو کہا کہ یہ ٹھیک سے پکی ہوئی نہیں ہے اس کو تھوڑا اور
بھی پکانا چاہیے تھا |
|
خالی اسٹرابیری نہیں اور
بھی چیزيں شامل کریں |
جبکہ کچھ لوگوں نے تو اسٹرابیری کے علاوہ بریانی میں اور
بھی چیزیں شامل کرنے کی تجویز پیش کر دی مثال کے طور پر انڈے، انناس، سیب
اور چیریز بھی شامل کرنے کا مشورہ دے ڈالا- |
|
|
|
اپنے تجربات اپنے تک
رکھو |
کچھ افراد تو اس تجربے سے اس حد تک بھی ناراض ہوئے کہ
انہوں نے ان کو اپنے تک محدود رکھنے کا حکم بھی صادر کر دیا اور ان کا یہ
ماننا تھا کہ اس طرح کی چیزیں اگر کی بھی جائيں تو اپنی حد تک محدود رکھنی
چاہیے ہیں اور دوسرے لوگوں کو اس میں شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہے- |
|
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی
حیا ہوتی ہے |
کچھ افراد تو اس تجربے سے اس حد تک ناراض ہوئے کہ انہوں
نے پاکستانی قومی اسمبلی میں بولا جانے والا مشہور ڈائیلاگ دہرا دیا کہ
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے بریانی کے ساتھ ایسا مذاق زيب نہیں دیتا
ہے- |
|
یاد رہے کہ کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ کیا جانے والا یہ
کوئی پہلا تجربہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کچھ افراد نے میکڈونلڈ کے برگر کے
ساتھ آئس کریم مکس کر کے آئس کریم برگر بنانے کا تجربہ کیا تھا اور ان
افراد کو بھی ایسی ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا- |