کاروبار کرنا ہے تو کسی پٹھان سے سیکھو!!!

آپ نے Entrepreneurship پر بہت پڑھا ہوگا، لیکچر سنیں گے ورکشاپس میں شریک رہے ہونگے۔

لیکن اگر آپ نے Entrepreneurship کی کوئی بہترین مثال دیکھنی ہے تو پٹھان کو دیکھیں، اپنے گاؤں سے مزدوری کرنے آتا ہے، روڈ کھودنا شروع کرتا ہے

صرف 15 سال میں "خیبر کنسٹرکشن کمپنی" کھول کر بیٹھا ہوتا ہے

کیتلی میں قہوہ اور شیشے کے گلاس گلی گلی دوکان دوکان لئے گھومتا ہے اور 20 سال بعد کوئٹہ پیالہ کا مالک ہوتا ہے۔

بنیان پہن کر تندور پر نان لگاتا ہے اور 10 12 سال بعد شنواری کڑاہی پر لاکھوں چھاپتا ہے۔

جو پٹھان سائیکل پر کپڑا بیچتا ہے اس کی اولاد داؤد کلاتھ سینٹر کی مالک بنتی ہے

اور پھر وہ ہی چھڑے پٹھان جو گاؤں سے بنارس، بلدیہ،مکی شاہ روڈ اور پٹھان کالونی کی ایک دکان میں 6 اور 7 آکر رہتے تھے اور چائے کے ساتھ ایک نان کھا کر دن کا آغاز کرتے تھے 30سال بعد بہادرآباد ڈیفنس، سوسائیٹی، گلبرگ، لطیف آباد یونٹ 6 اور ہیرآباد کے پوش علاقوں میں منتقل ہوتے ہیں، ان کے بچے روغنی نان اور زیتون سے ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔

اس سب کا راز یہ ہے کہ

پٹھان کسی کام سے شرماتا نہیں
محنت اور معیار (Excellence) اس کی گھٹی میں ہوتی ہے۔

کاروبار میں گاہک اور پارٹنر کو جو زبان دیتا ہے اس سے پھرتا نہیں
آخری اور اہم بات یہ کہ جو کام کرتا ہے اپنے مزاج کے مطابق کرتا ہے اور پھر اسے اپنا شوق بنا لیتا ہے

 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 317 Articles with 438558 views I am honest loyal.. View More