مغربی ممالک میں گاڑیاں لیفٹ ہینڈ ڈرائیو ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں رائٹ ہینڈ ڈرائیو کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ وجوہات

image
 
اس وقت دنیا کے 65 فی صد ممالک میں گاڑياں لیفٹ ہینڈ یا بائيں جانب سے ڈرائيو کی جاتی ہیں جب کہ پاکستان سمیت صرف 35 فی صد ممالک ایسے ہیں جہاں پر گاڑياں ڈرائيور دائيں جانب سے یعنی رائٹ ہینڈ سے ڈرائيو کرتے ہیں کیا کبھی آپ نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی؟
 
آج ہم آپ کو پاکستان میں گاڑيوں کے دائيں جانب سے اور دنیا بھر میں لیفٹ ہینڈ سے چلانے کی کچھ وجوہات بتائيں گے جو یقیناً آپ کے لیے دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معلوماتی بھی ہوں گی-
 
رائٹ ہینڈ ڈرائيو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائيو میں بنیادی فرق
سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ رائٹ اور لیفٹ ہینڈ ڈرائيو کا اصل میں مطلب کیا ہوتا ہے۔ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائيور گاڑی کے جس جانب بیٹھتا ہے درحقیقت وہی اس کی ڈرائیو سائڈ مانی جاتی ہے۔
 
پاکستان میں ڈرائيور دائيں جانب بیٹھ کر گاڑی چلاتا ہے اس وجہ سے اس کو رائیٹ ہینڈ سائڈ ڈرائيو کہا جاتا ہے اس جانب سے گاڑی چلانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹریفک کے چلنے کا رخ بائيں جانب ہوتا ہے یعنی ٹریفک کا بہاؤ بائيں جانب سے چلے گا اور اگر اوورٹیک کیا جائے گا تو وہ بھی اسی جانب سے کیا جا سکتا ہے-
 
image
 
دنیا بھر میں لیفٹ ہینڈ ڈرائيو کی حیرت انگیز وجہ
اٹھاریوں صدی میں فرنچ ریولیشن کے دور میں وہاں پر ایک عجیب و غریب رواج موجود تھا جس کے مطابق فرانس کے شاہی خاندان کے افراد بائيں جانب سفر کرتے تھے جب کہ عام عوام کو سڑک کے صرف دائيں جانب ہی چلنے کی اجازت تھی- یہی وجہ تھی کہ مغربی ممالک میں عام افراد کے لیے لیفٹ ہینڈ ڈرائيو استعمال کی جانے لگی-
 
پاکستان میں رائٹ سائڈ ڈرائیونگ کی وجہ
دوسری جنگ عظیم کے بعد جب کہ بہت سارے ممالک میں انگریزوں نے اپنا اقتدار قائم کیا ان ممالک میں آسٹریلیا، پاکستان، انڈيا بھی شامل تھے ان ممالک میں جب کہ انگریز اقتدار میں آئے تو انہوں نے فرانسیسی شاہی خاندان والے اصول کو ہی نافذ کیا اور انگریزوں کے لیے بائيں جانب جب کہ عوام کے لیے دائيں جانب کی ڈرائيو کا حکم جاری کیا گیا تاکہ عوام اور حکام میں واضح فرق ہو سکے-
 
image
 
اگرچہ آزادی تو انگریزوں سے لے لی گئی مگر ان کے بنائے ہوئے اصول آج بھی ان ممالک میں قائم ہیں اور یہاں کہ ڈرائيور دائيں جانب بیٹھ کر ڈرائيو کرتے ہیں جب کہ ٹریفک کا بہاؤ بائيں جانب سے ہوتا ہے اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگے تو اس کو دوسروں تک ضرور شئير کریں -
 
YOU MAY ALSO LIKE: