بہن بھائی کا انوکھا پیار

پچھلی بار میکے سے واپس آئی تھی تو چھوٹے بھائی کی تین ٹی شرٹ غلطی سے ہمارے سامان میں آگئی تھی۔

اف تب سے اس نے میری چڑ بنا لی کہ آپی سے چیزیں چھپا کر رکھو یہ کپڑوں چھپا کر لے جا کر کپڑوں کا کاروبار کرتی ہیں۔

اسے صفائیاں دے دے کر تھک گئی کی اتنی چوزی سی ٹی شرٹ کا میں نے کیا کرنا۔ پر بھائیوں کو تو بہنوں کو ستا کر ہی سکون ملتا ہے۔

اس بار جب واپس آنے کے لئیے تیاری کی تو میرا ہینڈ بیگ روم سے لا کر صحن کے درمان میں بیٹھ گیا کہ اس بار تو تلاشی ہوگی۔

میں نے کہا اس میں تمھارا کوئی سامان نہیں آسکتا تلاشی لینی ہے تو بڑے بیگ کی لو۔ کہتا نہیں تلاشی تو اسی کی ھو گی۔

لو جی تلاشی شروع ہوئی تو سب سے پہلے پیسے نکال کر اتنے ذور سے امی کو آواز لگائی کہ امی یہ دیکھیں آپ کے پیسے لے کر جا رہی ھے۔

پھر میک اپ کی ایک ایک چیز نکال کر چھوٹی بہنوں کو دی کہ تم لوگ سوتی رہو آپی تم لوگو کا سارا میک اپ لے کر جا رہی ہے۔ چھوٹیاں بھی اس کے ساتھ ملی ہوئی تھی سارا میک اپ لے گئی۔ میں منہ کھلے دیکھتی رہی

پھر چارجر نکال کر۔ اوئیےےےےےےے یہ میرا چارجر اتنے دن سے نہیں مل رہا تھا کب سے چھپا کر رکھا ہوا ھے۔ سارے ٹشو نکال کر اف آپی ان کو تو چھوڑ دیتی۔ میں تو رونے والی ہو گئی تھ
سارے پرس کی سیٹنگ کا ستیا ناس کر دیا تھا شکر ھے پھر مما آگئیں اور وہ صاحب سب کچھ بگاڑ کر اٹھ کھڑا ہوا کہ مما اس بار میں نے آپکو لٹنے سے بچا لیا۔ پھر میں اس کے پیچھے بیٹ لے کر بھاگی تو باہر نکل گیا۔۔

اور آخر میں تو خد ہی کر دی نکلتے وقت سب بہت دکھی تھے مما رو رہی تھیں میں روحان (میرا بیٹا) کو لے کر نکلنے لگی تو آکر روحان کو فوراً میرے ہاتھ سے لے کر

آپی حد نہیں ہو گئی؟ اس بار اور کچھ نہیں ملا تو ہمارے بچے کو چھپا کر لے جا رہی ہیں سب ہنسنے لگ گئ

یہ بھائی بھی کتنے انمول ہوتے ہیں نا؟
یہ نا ہوں تو بہنیں بےمول ہوتی ہیں۔

اللہ پاک تمام بہنوں کے بھائیوں کو سلامت رکھے۔

 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 150 Articles with 130534 views Civil Engineer .. View More