|
|
جرمنی کا شمار یورپ کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور اس کا
شمار دنیا کے قدیم ممالک میں بھی ہوتا ہے جس کی ثقافت بہت سارے رنگ لیے
ہوئے ہے۔ جرمن لوگوں کا رویہ اور تہذیب اس کی انفرادیت کے سبب دنیا کے
دوسرے ملکوں سے منفرد رکھتے ہیں- اگرچہ جرمنی کے لوگ اپنی ادبی خدمات اور
نت نئے رنگ کی روٹیوں اور چٹنی کے لیے مشہور ہے- مگر اس کے علاوہ اس ملک کی
کچھ دیگر خصوصیات بھی ہیں جو اس کو دنیا کے دیگر ممالک سے جدا کرتے ہیں- |
|
جرمنی کے لوگ اپنے کام
سے کام رکھتے ہیں |
جرمنی کے لوگ اپنی محنت اور کام سے کام رکھنے کی وجہ سے
مشہور ہیں اور ان کی واحد دلچسپی ان کا کام ہوتا ہے جو ان کی خاصیت ہوتی ہے- |
|
|
قدرتی مناظر سے بھرپور
ملک |
جرمنی کی ایک خصوصیت ان کی فطرت سے محبت ہے۔ اس ملک کو اللہ نے بہت سارے
حسین مناظر سے نوازہ ہے جس کو مزيد سنوار کر رکھنا اس ملک کے لوگوں کی ایک
اہم خصوصیت ہے- جس کا ایک اہم ثبوت جرمنی کا یہ کرمولاؤ پل بھی ہے- |
|
|
بے گھر لوگوں کے لیے
انتظام |
جرمنی کی حکومت کا سوشل نظام ایک مثالی نظام ہے جس میں
بے روزگار اور بے گھر لوگوں کو بھی حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم
کی جاتی ہیں- یہاں تک کہ بے گھر افراد کے سونے کے لیے سڑک کنارے ایسے گھر
بھی موجود ہیں جہاں پر موسم کی شدت سے بچنے کا انتظام ہوتا ہے تاکہ وہ رات
کا وقت سکون سے گزار سکیں- |
|
|
جرمنی کے لوگ
جانوروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں |
جرمنی لوگوں کی جانوروں سے محبت ایک مثال ہے
یہاں پر جانوروں سے محبت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وہ سرکس میں بھی زندہ
جانوروں کو استعمال نہیں کرتے ہیں- بلکہ ان کی جگہ پر ان کے ہالو گرام یا
شبیہ بنا کر ان کے مختلف کرتب دکھاتے ہیں- |
|
|
خواتین کی
گاڑیوں کی پارکنگ کا علیحدہ نظام |
گزشتہ کچھ سالوں سے جرمنی میں خواتین کے ساتھ
جرائم کی شرح میں کافی اضافہ ہوا جو کہ زيادہ تر ان کی گاڑيوں کی پارکنگ کے
دوران ہوئے- اس وجہ سے جرمنی کی حکومت نے اب خواتین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے
لیے علیحدہ سے انتظام کر رکھا ہے جہاں مرد حضرات کا جانا منع ہے- اس کے
علاوہ اضافی سیکیورٹی کا بھی انتطام کیا گیا ہے تاکہ جرائم سے بچایا جا سکے- |
|
|
جرمنی میں ٹریفک جام بھی حقیقی معنوں میں
جام نہیں ہوتا |
جرمنی میں بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ٹریفک جام ہوتا ہے- مگر اس کا
جام دنیا کے دوسرے ملکوں سے اس اعتبار سے مختلف ہوتا ہے کہ وہاں کے ڈرائيور
حضرات ٹریفک جام کے دوران صرف دو لین میں ہی گاڑیاں چلاتے ہیں اور درمیانی
لین کو خالی چھوڑ دیتے ہیں- جہاں پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس
یا دوسری گاڑیاں بغیر جام میں پھنسے جا سکتی ہیں- |
|
|
بارش میں میوزک بجانے والی بلڈنگ |
جرمنی کے لوگ فنون لطیفہ سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں اور ادب، پینٹنگ اور دیگر
آرٹ اس قوم کے خمیر میں شامل ہیں۔ اسی حوالے سے جرمنی میں ایک ایسی عمارت
بھی تعمیر کی گئی ہے جس پر مختلف موسیقی کے آلات اس ترتیب سے نصب کیے گئے
ہیں جو کہ بارش ہونے کی صورت میں ہوا اور پانی کے قطروں سے خود بخود بجنے
لگتے ہیں اور فضا میں خوبصورت موسیقی بکھیرنے لگتے ہیں- |
|
|
جرمنی کے انوکھے مین ہول |
جرمنی قوم اپنی صفائی اور اس کے انتظامات کے حساب سے بھی خصوصی شہرت رکھتی
ہے- یہ ملک جدیدیت اور قدامت کا ایک ملاپ ہے جیسا کہ اس گٹر کو دیکھ کر
اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا ڈھکن کس طرح سے بنایا گیا ہے اور اس کے
نیچے جاتی سیڑھیاں اس کے منفرد ڈیزائن کو ظاہر کرتی ہیں- |
|
|
جرمنی کے لوگوں کی طرز زندگی کی یہ جھلک اس بات کا ثبوت ہے کہ جرمن ہونا
کیا ہوتا ہے اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی زبان اور اپنے انداز پر
کیوں فخر کرتے ہیں- |