|
|
'ميرے لئے بہت آسان ہے کہ داڑھى مونچھ ہے، کہيں بھی چلى
جاتى ہوں، کسى پہ انحصار نہیں کرنا پڑتا' يہ الفاظ 24 سالہ اريج کے ہیں جو
کہ اصل میں لڑکى مگر دکھنے میں لڑکا لگتى ہیں- |
|
جسمانى تبديلياں زندگى کے ساتھ رہتى ہیں، کچھ لوگ اس سے
پریشان ہوکر ڈپريشن کا شکار ہوجاتے ہیں مگر کچھ اسى ميں مثبت نکالنے کا فن
جانتے ہیں- اسى طرح کراچى کى رہائشى اريج بھی ہیں، جنہيں اپنے چہرے پہ زائد
بالوں کا سامنا تھا مگر وہ پريشان نہیں ہوئيں بلکہ ايسا حل نکالا جو کسى کے
تصور میں بھى نہ تھا- |
|
اريج نے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان
کی مونچھیں اور داڑھی ہونا کوئی الگ يا مختلف بات نہیں ہے بلکہ کچھ لڑکیوں
کی ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے ايسا ہوجاتا ہے- لیکن عموماً لڑکیاں پارلر
جاکر چھٹکارا حاصل کرليتى ہیں- |
|
اُنہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ وہ خوش اور انجوائے
کر رہی ہیں بلکہ ان کے دوستوں کى فہرست میں جہاں لڑکے ہیں، وہيں لڑکياں بھی
مگر کبھى کوئى مسئلہ نہیں ہوا- |
|
|
|
واچ کراچى کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ دلچسپ
واقعات بھى بتائے- انہوں نے پُر مزاح اندز میں تجربہ بیان کیا کہ جب کبھی
وہ اپنى کسى سہيلى کے ساتھ کہیں بیٹھی ہوتی ہے تو اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ
ہم شادى شدہ جوڑا ہیں اور کبھی تو مانگنے والے آکر جوڑی سلامت رہنے کی کی
دعا بھی دے جاتے ہیں- |
|
عموماً ديکھا گيا ہے کہ ايسى شخصيات کے حامل افراد سے ان
کے اپنے خاندان، عزيز رشتہ دار ناطہ توڑ ليتے ہيں مگر اريج اس معاملے میں
خوش قسمت ثابت ہوئيں کہ گھر والوں نے ان کا ہر طرح سے ساتھ اور تعاون دیا
بلکہ وہ خوش ہوتے ہیں کہ ان کى بيٹى نے اتنی چھوٹی سی عمر میں خود انحصار
بنا لیا- |
|
تعليمى مراحل کے بارے میں بتایا کہ ان کی تعلیم انٹر ہے
اور مستقبل میں لیڈیز پولیس میں جانے کا ارادہ رکھتی ہیں- |
|
شادی زندگى کا بہت اہم موڑ اور فيصلہ ہوتا ہے- ہمارے
معاشرے میں ايسى لڑکيوں کو بغير جانے ہى اچھى نگاہ سے نہیں ديکھا جاتا اور
منفى تاثر قائم ہے- شادى کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتاتی ہیں
کہ ان کے والدین کو شادی کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں چونکہ ان کا بھی ابھی
تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں تو فى الحال تو کسى ناخوشگوار تجربے سے نہیں
گزرنا پڑا- |
|
|
|
زندگی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعے کوبيان کرتى ہیں-
چونکہ اريج کو پولیس میں بھرتى ہونے کا شوق ہے اسى غرض سے وہاں مختلف ٹیسٹ
بھی دیے- ریسنگ ٹیسٹ کے دوران شوٹ ريکارڈ بھی کیا جاتا ہے- جب میں بھاگ رہی
تھی تو شوٹ کرنے والے ایک شخص میرے پاس آئے اور مجھے پہچانتے ہوئے کہا 'ارے
ببلو آپ کہاں جا رہے ہیں یہ تو لڑکیوں کی قطار ہے'- |
|
انہوں نے معاشرتی رویے پر کہا کہ داڑھی اور مونچھ نکلنا
کوئی خاص بات نہیں، ہم بھی انسان ہیں دوسرے انسانوں کی طرح زندگی بسر کرتے
ہیں تو سب سے گزارش ہے کہ ہمیں دوسرے عام انسانوں کی طرح ہی پرکھيں اور
رویہ رکھيں- |
|
ميزبان کے اس سوال پر کہ جن لوگوں کى کسى طبى جسمانی
تغیر کی وجہ سے جنس تبدیل ہو جاتی ہے، ایسے والدین کو کیا پیغام دیں گی؟ جس
پر اريج نے درخواست کى کہ اگر اس تبدیلی سے اولاد کو کوئى مسئلہ نہیں تو اس
کا ساتھ ديں اور اس کی خوشی میں خوش ہوں- انہيں اس بات کى سزا نہ ديں جس پر
ان کا کوئى زور نہیں کیوں کہ یہ تبدیلی کسی کے اپنے بس میں نہیں نہ ہى کسی
طور پر بھی باعث شرمندگی نہیں- |