مصنوعی ٹانگ لگ جائے تو میں بھی چل سکوں گا، ایک ٹانگ سے محروم 15سالہ عبدالرحمان دوبارہ چلنے کیلئے مسیحا کا منتظر

image
 
جب میری ٹانگ ٹھیک تو میں بھی دوسرے بچوں کی طرح گھومتا پھرتا تھا لیکن جب سے میری ٹانگ کٹی ہے میں بستر سے اٹھ نہیں سکتا اگر مصنوعی ٹانگ لگ جائے تو میں بھی چل سکوں گا۔ یہ کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری کے 15سالہ عبدالرحمان کا جس کی ایک ٹانگ بیماری کی وجہ سے کٹ چکی ہے اور دوسری ٹانگ کی حالت بھی بہت خراب ہے۔
 
عبدالرحمان کی والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا بالکل نارمل تھا لیکن اس کی ٹانگ پر ایک دانا ہوا جو بعد میں ناسور بن گیا اور ہڈیاں گل گئیں- جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ کو کاٹنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت اور لاچاری کی وجہ سے پرائیویٹ اسپتال نہیں جاسکے اور سرکاری اسپتالوں نے بھی زخم دیکھ کر علاج سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ایک وقت آیا جب ٹانگ کاٹنا پڑی۔
 
انہوں نے بتایا کہ بچے کے والد محنت مزدوری کرتے ہیں اور کبھی روزگار ملتا ہے کبھی نہیں ملتا جس کی وجہ سے میرا بیٹا ایک سال سے لاچاری کی حالت میں پڑا ہے جس کو دیکھ کر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے۔
 
image
 
میری اتنی سی خواہش ہے کہ میرے بیٹے کا علاج کروایا جائے اور میرے بیٹے کو مصنوعی ٹانگ لگادی جائے تاکہ عبدالرحمان دوبارہ نارمل زندگی گزار سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی دوسرے ٹانگ بھی متاثر ہورہی ہے اس کو علاج کی ضرورت ہے۔
 
image
 
متاثرہ بچے عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹانگ کاٹنے سے پہلے میں دوسرے بچوں کی طرح گھومتا پھرتا اور ہنستا کھیلتا تھا لیکن ٹانگ کاٹنے کے بعد میں بستر سے اٹھ نہیں سکتا۔ گھر میں تنگدستی کی وجہ سے کبھی کھانے کو ملتا ہے کبھی بھوکا رہنا پڑتا ہے۔ اگر مجھے مصنوعی ٹانگ مل جائے تو میں بھی عام انسانی کی طرح چل پھر سکوں گا۔
YOU MAY ALSO LIKE: