دلہن بننے کا شوق کس لڑکی کو نہیں ہوتا۔۔۔ آپ سنگل ہیں کوئی مسئلہ نہیں، جاپانی خواتین دلہن کا لباس پہن کر اکیلے تصاویر کیوں بنوانے لگیں؟

image
 
جاپان میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد عروسی لباس پہن رہی ہے اور سولو ویڈنگ پورٹریٹ سروس کا استعمال کر رہی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ خواتین کو دلہن کا لباس پہننے کے لیے پارٹنرز کی ضرورت نہیں۔ اس رجحان کو "سولو ویڈز" کا نام دیا جا رہا ہے جو تقریباً پانچ سال پہلے شروع ہوا۔
 
ابتداء میں، کچھ لوگ اس سروس کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار تھے، وہ سوچتے تھے کہ "یہ تنہائی کی بیماری ہے"۔ لیکن اب اس نے مختلف شکلیں اختیار کر لی ہیں اور زیادہ تر خواتین اس سے محظوظ ہو رہی ہیں۔
 
سایکا تاکیموتو فوٹو سیشن کے لیے سٹوڈیو آئیں۔ تاکیموتو، جس کی پانچ سال قبل طلاق ہو گئی تھی، نے سولو برائیڈل پورٹریٹ لینے کی وجہ بتائی۔
 
"میرا ویڈنگ فوٹو سیشن نہیں ہوا (اپنے سابق شوہر کے ساتھ) کیونکہ ہماری اچانک شادی ہوگئی تھی۔ میرا کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس لیے میں اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر (دلہن کے روپ میں) تصویر لینا چاہتی ہوں۔"
 
image
 
ایک اور کلائنٹ شنتانی نے کہا، " مجھے شادی کا لباس پہننا پسند ہے "
 
یہ بزنس بہت اچھا جا رہا ہے اب تک 300 سے زائد خواتین اس سروس کو استعمال کر چکی ہیں۔۔
 
فوٹو اسٹوڈیو کی شاخیں اوساکا اور دیگر مقامات پر ہیں۔
 
ویب سائٹ میناوی وومن کے 2017 کے سروے میں 22 سے 34 سال کی عمر کے 46 فیصد مرد اور خواتین نے اس خیال کی حمایت کی۔
 
جاپان کے روایتی عقیدے کے مطابق شادی سے پہلے عروسی لباس پہننا شادی میں تاخیر کرتا ہے۔
 
image
 
اس توہم پرستی سے انحراف کرتے ہوئے یہ کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ لنکبل انکارپوریٹڈ، ٹوکیو میں ایک ویب سائٹ ہے جو مردوں اور عورتوں کو ملنے میں مدد کے لیے ایونٹس متعارف کرواتی ہے، انھوں نے ٹوکیو میں "خواتین کے لیے شادی کے لباس کی پارٹی" کا انعقاد کیا۔ 20 اور 30 کے درمیان عمر کی چھ غیر شادی شدہ خواتین کا دلہن فوٹو شوٹ بھی کروایا گیا۔
 
ان خواتین میں سے ایک 28 سالہ خاتون کا کہنا ہے: "مجھے پرفیکٹ میچ نہیں مل رہا تھا اور میں نے سوچا کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ میرے گھر والوں نے میری تعریف کی جب انہوں نے شادی کا جوڑا پہنے میری تصویریں دیکھیں"۔
 
ایک سال بعد ان کی شادی 2019 کے موسم بہار میں ایک ایسے شخص سے ہوئی جس سے اس کی ملاقات تقریب میں ہوئی تھی۔
 
ایک مارکیٹنگ مصنف میگومی اُشیکوبو نے کہا، " یہ تصور ٹوٹ گیا ہے کہ اگر خواتین کا ساتھی نہ ہو تو وہ عروسی لباس نہیں پہن سکتیں۔
 
انوکھا خیال:
ایک جاپانی ٹریول ایجنسی، Cerca Travel نے یہ آئیڈیا متعارف کروایا جس میں سولو خواتین کو ایک دلہن پورٹریٹ سیشن (دولہا اختیاری) پیش کیا جس کی قیمت ($2,645)تھی، دلہن کو جاپانی لگژری ویڈنگ کیمونو یا ڈریس + لوکیشن فوٹو شوٹ ٹور پیکج دیا گیا جس میں ہوٹل میں 2 دن اور 1 رات کا قیام شامل تھا۔ ساتھ ہی اسپا ٹریٹمنٹ بھی آفر کیا گیا۔ یہ پیکج بہت مقبول ہوا کیونکہ جوان خواتین اپنی خوبصورتی کو یادگار کے طور پر رکھنا چاہتی تھیں۔
 
 کمپنی نے اب تک تقریباً 30 پیکجز فروخت کیے ہیں اور یہ صرف تنہا خواتین کو نہیں۔ تقریباً آدھے کلائنٹس پہلے ہی شادی شدہ ہیں اور کیونکہ یا تو ان کی شادی کی کوئی تقریب نہیں ہوئی تھی یا وہ اپنی تصاویر سے ناخوش تھے، اس لیے ایک سیشن بک کروایا۔
 
آئیڈیا کو پسند کریں یا ناپسند کریں 'سولو ویڈنگ' کا تجربہ بنیادی طور پر دوبارہ پیکجڈ 'گلیمر' پورٹریٹ سیشن ہے جو ان خواتین کو اپیل کرتا ہے جنہوں نے چھوٹی عمر سے ہی دلہن بننے کا خواب دیکھا ہو۔ اکیلا ہونا کوئی گناہ تو نہیں۔ اس پیکج سے وہ اپنے خواب پورے کرتی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: