|
|
عام طور پر ہر ملک اور قوم کے لوگوں کو اپنی ثقافت سے
پیار ہوتا ہے لیکن کچھ رواج ایسے بھی ہوتے ہیں جو ایک ملک کے لیے تو
پسندیدہ جب کہ دوسرے ملک کے لیے تو سخت ترین ناپسندیدہ ہوتے ہیں- جیسے
ہمارے ملک میں شادی کے موقع پر دلہن کے سفید کپڑے پہننا معیوب سمجھا جاتا
ہے جب کہ یورپی ممالک میں دلہن کا لباس ہی سفید ہوتا ہے- |
|
مختلف ممالک کے قومی
لباس |
قومی لباس ہر ملک کی شناخت ہوتی ہے لیکن کچھ ملکوں کے
مردوں کے قومی لباس کو دیکھ کر ہمیں اپنے قومی لباس سے نہ صرف پیار ہو گیا
بلکہ بار بار یہ خیال آیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے ہمیں ان ملکوں میں
پیدا نہ کیا- |
|
ہانگ کانگ |
ہانگ کانگ کا شمار دنیا کے کچھ ایسے ممالک میں ہوتا ہے
جہاں کے مردوں کے جسم پر بال کم ہوتے ہیں اور ایسا ان کی غذائی عادات کے
سبب اور طرز زندگی کے باعث ہوتا ہے- قدیم دور سے بادشاہت کے سبب ان ممالک
کے لباس میں بھی کچھ ایسی ہی چیزيں شامل ہیں اس ملک کے قومی لباس کو آپ خود
دیکھ لیں- |
|
|
بھارت |
ہمارا پڑوسی ملک بھارت اگرچہ بہت سارے حوالوں سے طرز معاشرت کے حوالے سے
ہمارے ملک سے ملتا جلتا ہے- مگر اس کے باوجود قائد اعظم محمد علی جناح کے
مطابق وہ ہم سے کئی حوالوں سے کافی مختلف ہیں جیسے کہ ان کے مردوں کے قومی
لباس کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اگر پاکستان نہ بنا ہوتا تو یہ ہمارا بھی
قومی لباس ہوتا- |
|
|
انڈونیشیا |
انڈونیشیا کا قومی لباس اگرچہ ان کے لیے بہت قابل محترم
ہوگا مگر اس کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے ذرا بتائيے گا- |
|
|
کوریا |
اتنا نرم و نازک لباس اگر مرد پہنتے ہیں تو
عورتوں کے لباس کی نرمی کیا ہو گی؟ |
|
|
کمبوڈیا |
عام طور پر افریقن ممالک کی خصوصیات ان کی
رنگوں سے محبت ہے ان کی ثقافت ان کا لباس ان کے رسوم و رواج ہر چیز میں
اتنے رنگ ہوتے ہیں کہ جس کی مثال ملنا مشکل ہوتی ہے- ان کے مردوں کے لباس
اتنے رنگین ہوتے ہیں تو سوچ لیں کہ خواتین کے لباسوں کے رنگوں اور چمک دمک
کا کیا عالم ہو گا- |
|
|
ملیشیا |
ملیشیا کا شمار بھی ایشیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کی ثقافت کے رنگ
کافی مختلف ہیں- ان کے ایسے انداز کی ایک جھلک آپ خود دیکھیں- |
|
|
اور یہ ہے ہمارا قومی لباس |
جو نہ صرف مذہب کے مطابق ستر پوشی کرتا ہے بلکہ اس کی سلائی اور
انداز پروقار تاثر بھی دیتا ہے- |
|