|
|
رمصان کا مہینہ ایسا بابرکت مہینہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ
نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے اور اس مہینے کے تمام اعمال کا ثواب کئی گنا
بڑھا کر دینے کا وعدہ فرمایا ہے، دنیا بھر میں رمضان کی آمد سے قبل کی اس
کی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے کہیں پر اشیا خوردونوش اور دیگر سامان رمضان
کے احترام میں سستا کیا جاتا ہے اور ہمارے ملک میں اس کو مہنگا ترین کر کے
بیچنے کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے- ان تمام باتوں سے قطع نظر پاکستان کا ایک
شہر ایسا بھی ہے جہاں ہر نسل کے لوگ رمضان کے حوالے سے اپنی پلاننگ کرتے
ہیں اور اس مہینے کو ایک تہوار کی طرح مناتے ہیں۔ کراچی کا شمار پاکستان کے
ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں کے رہنے والے ہر اہم دن اور تہوار کو اپنے انداز
میں منانے کے قائل ہیں ایسا ہی کچھ وہ رمضان کے مہینے میں بھی کرتے ہیں جس
کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
1: مسافروں کی افطاری |
کراچی اور مکہ کے بارے میں کہنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ
ان دونوں شہروں میں اگر افطار کا وقت ہو جائے اور آپ گھر سے باہر ہوں تو آپ
کو افطار ی میں کھانے پینے کی وہ نعمتیں بھی میسر ہوں گی جو کہ گھر کے
دسترخوان پر ملنا مشکل ہوتا ہے مختلف رفاح ی تنظیموں کے ساتھ ساتھ کراچی کے
لوگ جن کا تعلق کسی بھی عمر یا کسی بھی قوم سے ہو اس حوالے سے بہت بڑا دل
رکھتے ہیں کہ مسافروں کے لیے سڑک کنارے چلتی گاڑیوں میں غرض ہر جگہ اس بات
کو ممکن بناتے ہیں کہ کوئی ایسا فرد رہ نہ جائے جو مسافر ہو اور اس کو
افطار نہ ملا ہو- اگرچہ اب کراچی کی طرح دوسرے شہروں میں بھی کسی حد تک
ایسا انتظام شروع کیا جا رہا ہے مگر ابھی یہ ابتدائی مرحلے پر ہی ہیں- |
|
|
2: غریبوں کو راشن کی
فراہمی |
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی والوں کے مختلف گروپ راشن
کے ایسے تھیلے بنا لیتے ہیں جس میں ایک خاندان کے حساب سے تفریباً ایک
مہینے کا راشن موجود ہوتا ہے اور اس کو غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا
جاتا ہے تاکہ وہ رمضان کی برکتوں سے فیض اٹھا سکیں- |
|
|
3: سحری کا اہتمام
|
اس بارے میں تو دعویٰ کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ یہ وہ
عمل ہے جو کہ پاکستان کے کسی اور شہر میں رمضان میں نہیں اپنایا جاتا۔ لیکن
جیسے کہا جاتا ہے کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور یہاں پر راتیں جاگتی ہیں
لہٰذا کچھ تنظیموں کی جانب سے عوام کے لیے مفت سحری کا بھی اہتمام کیا جاتا
ہے جہاں پر لوگ بہت شاندار قسم کی سحری کھانے آتے ہیں- پرتکلف سحری کھانےکے
لیے آپ کا غریب ہونا ضروری نہیں ہے بس آپ کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہو تو
یہ سحری آپ بھی کھا سکتے ہیں- |
|
|
4: نائٹ میچز
|
ایک اور خاص بات جس کا آغاز کراچی سے ہی کیا
گیا اور اب اس کا سلسلہ پاکستان کے دوسرے شہروں تک بھی جا پہنچا ہے اور وہ
ہے نائٹ میچز کا اہتمام۔ مختلف علاقوں کی ٹیموں کے درمیاں رمضان میں سحری
سے قبل کے اوقات میں مختلف ٹورنامنٹ پلان کیے جاتے ہیں اور اس طرح نوجوان
نسل رات کے وقت صحت مند سرگرمیوں میں اپنا وقت گزارتے ہیں- |
|
|
5: تراویح اور
تفسیر قرآن کا اہتمام |
جیسے کہ رمضان کا مہینہ عبادات کا ہوتا ہے اس
وجہ سے تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات کا عام مساجد کے علاوہ عام عوامی جگہوں
پر بھی انعقاد کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ مختلف مقامات پر ایسے انتظامات بھی
کیس جاتے ہیں جہاں پر گھریلو خواتین بھی تفسیر قرآن کی محفلوں میں شرکت
کرتی ہیں اور رمضان کے مہینے کے فیض اٹھاتی ہیں- |
|
|
اگرچہ پاکستان کے باقی شہروں میں بھی ایسے کچھ افعال نظر آتے ہوں گے مگر
کراچی وہ شہر ہے جہاں پر رمضان کے یہ اہتمام سالوں سے کیے جاتے رہے ہیں-
گزشتہ دو سالوں سے کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے سبب اس میں کچھ کمی
دیکھی گئی مگر اس سال الحمد للہ دوبارہ سے تمام سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے- |