یہی زندگی ہے؟

¸ ہر انسان کی زندگی میں اہم طبی نمبرکوہمیشہ یادرکھناچاہیے کیونکہ اس کی بنیادپرہی ایک صحت مند،متوازن اوربھرپورزندگی انجوائے کی جاسکتی ہے نمبر 1 بلڈ پریشر: 120/80،نمبر 2. نبض: 70 - 100،نمبر 3. درجہ حرارت: 36.8 - 37،نمبر 4. تنفس: 12-16
،نمبر 5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)،نمبر خواتین ( 11.50 - 16 )،نمبر 6. کولیسٹرول: 130 - 200،نمبر 7. پوٹاشیم: 3.50 - 5،نمبر 8. سوڈیم: 135 - 145،نمبر 9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220،نمبر 10. میں شامل ہے جسم میں خون کی مقدار: پی سی وی 30-40%،نمبر 11. شوگر: بچوں کے لئے (70-130)، بالغ: 70 - 115،نمبر 12. آئرن: 8-15 ملی گرام،نمبر 13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000،نمبر 14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000،نمبر 15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔نمبر 16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایلنمبرنمبر 17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)،نمبر 18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/mlہوناضروری ہے اور جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لئے مفت مشورے ہیں کہ 40 سال عمرہوجائے تو پھرجسم کی توانائی کم ہوناشروع ہوجاتی ہے، 50 سال میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے جب عمر 60 سال ہوجائے تو ہڈیوں،گردوں،بینائی کا پرابلم ہونا یقینی بات ہے اس کے لئے ہمارا پہلا مشورہ:ہے کہ ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے پیدا ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے) انتہائی ضروری ہے ۔ہمارا دوسرا مشورہ: ہے کھیل کھیلو یعنی ورزش کی عادت ڈالیں یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں اس کے لئے جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ پیدل چلنا سب کے لئے اچھا ہے بلکہ بہت اچھاہے تیسرامشورہ: دیتے ہوئے ہم آپ کو ایڈوائزکریں گے کہ سادہ اور کم کھانا کھایاکریں، ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی صحت کے لئے اچھا نہیں ہوتا۔ کھانا کھانے سے اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔ چوتھا مشورہ صحت کے لئے ناگزیرہے جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک ک بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر چھوٹے چھوٹے کام سرانجام دینے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لئے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ آپ کے لئے پانچواں مشورہ ہے غصہ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ غصہ عقل کا دشمن ہے اس لئے غصہ کرناچھوڑ دیں ۔۔۔ غصہ کرناچھوڑ دیں اور اس سے بھی ضروری ہے کہ معاملات کی فکر چھوڑدیں چھوٹے چھوٹے معاملات،تنازعات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ نیک نیتی،بھلائی اور دوسروں کے کام آنا جیسے روئیے کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں ۔

چھٹا مشورہ ہے جیسا کہ ایک کہاوت ہے اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سائے میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ انسان کی آسائش اور جینے کے لئے بنایا گیا تھا انسان پیسے کے لئے نہیں بنایا گیا اس لئے صلہ ٔ رحمی کا مظاہرہ روحانی خوشی اور تسکین کا سبب بنتاہے ۔ ساتواں مشورہ ہے اپنے آپ کو کسی کے لئے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،جو چیز آپ کے پاس ہے اس سے انجوائے کریں کسی محرومی کودل میں نہ لائیں اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں اس سے مشکلات کم ہوں گی۔آپ کے لئے آٹھواں مشورہ ہے ہمیشہ عاجزی اختیارکریں کیونکہ اﷲ تعالیٰ کو عاجزی بہت پسند ہے ۔عہدہ روپیہ پیسہ، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ یہ سب وہ چیزیں ہیں جو تکبر کا سبب بنتی ہیں اور تکبر سے شخصیت خراب ہو جاتی ہے جبکہ عاجزی سے لوگوں کی محبت نصیب ہوتی ہے۔ نواں مشورہ ہے اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک سنجیدہ ، بردبار اور تجربہ کارہوچکے ہیں اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کی بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے اس لئے پر امید رہیں، بہترین یاد وں کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں دوستوں سے ملیں اور اپنی فیملی سے لطف اندوز ہوں یہی زندگی ہے۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 353611 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.