گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول موہڑہ بختاں میں پاکستان ڈے کی تقریب

گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول موہڑہ بختاں شاہ باغ کے قریب ڈی ایچ اے ہومز کے بلکل ساتھ واقع ہے اس کا کل رقبہ 5کنال پر محیط ہے یہ سکول انتہائی خوبصورت جہگہ پر واقع ہے اس میں اسوقت کل 227بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں اور 10ٹیچرز یہاں پر اپنی تعلیمی خدمات سر انجام دے رہی ہیں جو دور دراز علاقوں سے سفر کر کے یہاں کے مقامی لوگوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں لبنی خالد بطور ہیڈ مسٹریس اور روبینہ شاہین بطور سینئر ٹیچر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں سکول کی تمام ٹیچرز محنتی ہیں اور نہایت ہی دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کر رہی ہیں سکول کی تزئین و آرائش دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے سکول کی دیواروں پر بنی پینٹنگز صحن میں لگے پھولدار پودے اور کمروں میں چھوٹے بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی بڑھانے کیلیئے موجود سامان ضروریہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ سکول میں کوئی محنتی ٹیم موجود ہے جو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے سکول کے کمروں کی سجاوٹ دیکھ کر وہاں پر آرٹ کونسل کی برانچ محسوس ہوتی ہے ہیڈ مسٹریس لبنی خالد سکول کی بہتری کیلیئے بہت زیادہ محنت کر رہی ہیں اس کاوش میں تمام ٹیچرز ان کی دست و بازو بنی ہوئی ہیں سکول کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے تمام ٹیچرز سردی،گرمی اور بارش میں پیدل چل کر وہاں پہنچتی ہیں تحصیل بھر میں بہترین سکول ہونے کی وجہ سے پاکستان ڈے کے حوالے سے سرکاری تقریب کے انعقاد کیلیئے اس سکول کا انتخاب کیا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف تھے تقریب کے آغاز میں سکول کی بچیوں خلعہ رانی اور عروج نے کلام پاک کی تلاوت پیش کی ہے گورنمنٹ گرلز سکول گکھڑ ادمال کی طالبات عروسہ اور زویا نے نعت رسول مقبول پیش کی ہے گرلز سکول کنوہا کی بچیوں کشف اور ان کی ساتھیوں نے پاکستان کے حصول کے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی ہے عروج،عمارہ فاطمہنے 23مارچ کی اہمیت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی ہے اس کے بعد سی ای او اعظم کاشف نے پرچم کشائی کی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی اع او اعظم کاشف نے کہا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنے دور دراز علاقے میں اتنا اچھا پروگرام ترتیب دیا گیا ہو آج کا پروگرام دیکھ کر اپنا بچپن بھی یاد آ گیا ہے بہت اچھی محفل سجائی گئی ہے ملک پاکستان ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیئے لیڈر کا کردار بہت پختہ ہوتا ہے وہ جو کچھ بول رہا ہوتا ہے وہ بلکل سچ ہوتا ہے ہم اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں ہمیں صرف باتوں نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنا ہو گا میڈیاہماری آنکھیں ہیں یہ اچھے لوگ ہوتے ہیں جو ہمیں راستہ دکھاتے ہیں ہمیں کبھی بھی یہ پتہ نہیں چل سکتا ہے کہ پورے ضلع میں کیا ہو رہا ہے میڈیا کے زریعے ہی تمام آ گاہی ملتی ہے بچے جب صبح سکول کیلیئے نکلیں تو وہ اپنے والدین کی زیارت کریں اپنے والدین کی قدر کریں ان کا احترام کریں اور ایسا کرنے سے ان کو دنیا میں کہیں بھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی سے خوش ہو کر سکول کو ہائی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ نویں کی کلاس اس سال سے شروع کی جائیں گی انہوں نے سکول کیلیئے 1لاکھ روپے کے فنڈز کا بھی اعلان کیا ہے جو بہت جلد سکول کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے جائیں گیانہوں نے مزید کہا کہ مقامی افراد سکول کیلیئے راستہ کا بندوبست کریں اور اس کو پختہ کرنے کیلیئے بھی مزید فنڈز فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا انہوں نے سکول کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے طریقے سے سکول کے معاملات کو چلائے ہوئے ہیں تقریب سے ضلعی ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی عفت نسیم ،ڈپٹی ڈی او میل کلرسیداں داود کیانی،ڈپٹی ڈی او فی میل میڈم ثوبیہ خورشید،سکول ہیڈ مسٹریس لبنی کالد و دیگر نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول میڈم نجمہ ،ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول ماریہ زاہد،ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول چوہا خالصہ،رہنماء پی ٹی یو کلرسیداں قاسم بخاری،عدنان عباس، صحافیوں اور والدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی سکول کو ہائی کا درجہ دینے پر اہلیان علاقہ نے سی ای او اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے اہلیان علاقہ کیلیئے بھی یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ سکول کی ٹیچرز کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے سکول کو ہائی کا درجہ مل گیا ہے جو کے ایک بہت مشکل کام ہوتا ہے ان کو سکول انتظامیہ کا مشکور ہونا چاہیئے تحصیل کے دیگر ایلمنٹری سکولوں کی انتظامیہ کو بھی موہڑہ بختاں سکول کی انتظامیہ کی تقلید کرنا ہو گی جنہوں نے اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر افسران کو مجبور کر دیا کہ وہ سکول کیلیئے ایک ایسا اعلان کر دیں جو توقعات اور سوچ سے بھی بہت دور تھا جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اہلیان علاقہ کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ بھی اپنے سکولوں کی ترقی میں کردار ادا کر سکتی ہیں تقریب کے بہترین انعقاد پر پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم کی طرف سے سکول ہیڈ مسٹریس اور تمام ٹیچرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144525 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.