اٹھارہ دن سے بے ہوش بیٹے کا ہاتھ تھامے باپ کی تصویر وائرل
|
|
محبت ایک ایسا طاقتور جذبہ ہے جس کی طاقت بڑے سے بڑے
طوفان کے سامنے کھڑی ہو جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو
ستر ماؤں سے زيادہ پیار کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت قرار
دی گئی ہے- اسی وجہ سے اکثر افراد کا یہ ماننا ہے کہ ماں کی محبت اس دنیا
کی سب سے زيادہ بے غرض اور مثالی محبت ہوتی ہے جس کی مثال اس دنیا میں کسی
اور کی محبت سے نہیں دی جا سکتی ہے- |
|
مگر اس دنیا میں ایک اور کردار بھی ہے جس کی محبت کسی
بھی طرح ماں کی محبت سے کم نہیں ہوتی ہے اور وہ کردار ہے ایک باپ کا، یہ
ایک علیحدہ بات ہے کہ ہمارے معاشرے کے دباؤ کے سبب وہ ایک ماں کی طرح اپنی
محبت کا اظہار نہیں کر سکتا ہے- |
|
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک آدمی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک
باپ ایک چھوٹی سی اسٹول پر بیٹھا ہے اور اس نے ایک ہاتھ سے اپنے بیمار بے
ہوش بیٹے کا ہاتھ تھام رکھا ہے جو گزشتہ اٹھارہ دن سے بے ہوش ہے- تاہم یہ
واقعہ کہاں پیش آیا اس کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں- |
|
بچے کی بے ہوشی کے باوجود باپ دن رات اسی طرح اس بچے کا ہاتھ تھام کر بیٹھا
رہتا ہے کہ اگر کسی وقت بچہ اچانک ہوش میں آگیا اور اس نے اپنے ارد گرد باپ
کو نہ دیکھا تو کہیں پریشان نہ ہو جائے |
|
اس چھوٹی سی اسٹول پر دن رات کے چوبیس گھنٹوں کو گزارنا، جہاں نہ تو نیند
پوری ہو سکے اور نہ ہی بھوک پیاس کا کوئی علاج ہو سکے- مگر ان تمام مشکلات
کے باوجود ایک باپ کی بے غرض محبت ان تمام لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جن کو
جوانی کے جوش میں اپنے باپ کی روک ٹوک بری لگتی ہے اور جس کو ایسا محسوس
ہوتا ہے کہ اس کا باپ درحقیقت اس کا سب سے بڑا دشمن ہے- |
|
|
|
باپ وہ ہستی ہوتی ہے جو کہ اپنی خواہشات، اپنی ضروریات
کو پس پشت ڈال کر اپنے بچوں کی محبت میں زندگی کے گرم و سرد کا مقابلہ کرتا
ہے اور اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچوں کو دنیا کی کسی بھی مشکل کا
سامنا نہ کرنا پڑے- |
|
اس تصویر میں بھی باپ بیٹے کا ہاتھ تھامے جو کہ نوعمر ہے
اپنی محبت سے اپنے ہاتھوں کے لمس سے اس بچے کے اندر امید اور زندگی کا دیا
جلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سب لوگ ہی اس بات
کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بچے کو صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ اس ک
باپ کی محنتوں اور تکلیفوں کا اس کو صلہ مل سکے- |
|