جاپان تو جاپان جاپانی بھی کمال کے لوگ ہیں، سورج کی سرزمین جہاں سب کچھ منفرد اور انوکھا ہی ہوتا ہے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں

image
 
جاپان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ جاپانی اشیا کے افراد کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ان کا بس نام ہی کافی ہے۔ کسی بھی چیز کے نام کے ساتھ اگر جاپانی لگا دیا جائے تو استعمال کرنے والے کو یقین ہو جاتا ہے کہ اس کی کوالٹی کا مقابلہ ممکن نہیں ہے-
 
جاپان دنیا کے دوسرے ملکوں سے مختلف کیسے
جاپان کے حوالے سے کبھی آپ نے نہیں سنا ہوگا کہ اس نے کسی پڑوسی ملک سے کسی قسم کا تنازعہ رکھا ہو یا پھر کسی دوسرے ملک کے لوگوں یا حکومتوں سے تجارت کرنے کے لیے منتیں ترلے کیے ہوں کیوں کہ جاپانی قوم اس بات کی قائل ہے کہ معیار پر سمجھوتہ نہ کرو لوگ خود چل کر آپ کے پاس آئيں گے۔ اسی وجہ سے جاپانی قوم اپنے کسی بھی عمل کے لیے دوسروں کے جوابدہ ہونا پسند نہیں کرتے ہیں-
 
جاپانی قوم کی کچھ جھلکیاں
1: ہمارا بن ہماری مرضی
جاپانی قوم کی مرضی ناشتے میں بن کسی بھی شکل کے کھائيں اور اس کو فیس بک پر شئير کریں ان کو روکنے والے ہم کون ہوتے ہیں
image
 
2: ہمارے بچے ہماری مرضی ان کو کیا اور کیسے سکھائیں
جاپانی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔ لیکن جاپان کی ایک نرسری کے کلاس روم کی یہ تصویر دیکھ کر تو خوف کی ایک لہر ریڑھ کی ہڈی سے گزر رہی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ جاپانی بچوں کو مار کر پڑھانے کے بجائے ڈرا کر پڑھانے پر یقین رکھتے ہیں-
image
 
3: میری گاڑی میرے بال میری مرضی
عام طور پر جاپانی قوم کے لوگ لمبے بال نہیں رکھتے ہیں لیکن اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور جاپانی نوجوان بھی دنیا بھر کے فیشن ٹرینڈ فالو کرتے ہیں- چاہے اس کے لیے ان کو اپنی گاڑی کی چھت بھی کھولنی پڑے مگر فیشن کی خاطر سب جائز ہے
image
 
4: میری دکان میری مرضی میں جب کھولوں
 سوشل میڈيا پر شئير کی جانے والی یہ تصویر بھی جاپانیوں کے مزاج کی نشاندہی کر رہی ہے- جس پر دکان دار نے دکان کے باہر ایک بورڈ لگا رکھا ہے جس میں میوزيم کے اوقات کار کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ جب بھی جاگے گا دکان کھول لے گا اور جب نیند آئے گی دکان بند کر دے گا- اس کے علاوہ جب جیب میں پیسے ہوں گے تب بھی دکان بند ہی رہے گی-
image
 
5: میرا کھانا میری مرضی
چین کی طرح جاپان کا شمار بھی ایشیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر کچھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔ کھانا کچا ہو یا پکا یہ کھانے والے کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے- اسی وجہ سے اس تصویر میں بھی یہی محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے چاپ اسٹک میں اٹھا کر اس ننھے سے چوہے کو زندہ ہی منہ میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے-
image
 
6: نرم دل اور دکھ بانٹنے والے لوگ
جاپانی کو ایک نرم دل قوم قرار دیا جاتا ہے اور اس بات کا اہتمام بچوں میں چھوٹی عمر سے ہی کیا جاتا ہے کہ ان کے اندر احساس ذمہ داری کے ساتھ دوسرے افراد کی محبت اور احساس بھی رہے-
image
 
7: کرونا کی احتیاط بھی ضروری اور ہاتھ ملانا بھی ضروری
جاپانی قوم بہت ملنسار ہوتی ہے ایک دوسرے سے ملتے ہوئے بہت گرم جوشی کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن کرونا کی وبا کے سبب جب مصافحہ دنیا بھر میں پابندی لگ گئی تو ایجادات کے شوقین جاپانیوں نے اس کا کیا حل نکالا خود دیکھ لیں-
image
 
جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے جس نے بہت مختصر وقت میں تیزی سے ترقی کی ہے اور اس کا سب سے بنیادی سبب جاپانیوں کا اپنے کاموں اور اپنے اصولوں کو اہمیت دینا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: