عید ہے یاروں مزے کرو... عقیقے، منگنیاں یا ترقی کی دعوتیں کچھ تقریبات جو سب نے عید کے انتظار میں بچا کر رکھی ہوتی ہیں

image
 
عید الفطر وہ موقع ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو رمضان کے روزے رکھنے کے انعام کے طور پر عطا کیا ہوتا ہے۔ عید الفطر سے قبل رمضان کے مہینے میں انسان کے شب و روز سال کے دوسرے موقعوں کے مقابلے میں بالکل تبدیل ہوتے ہیں۔ سحری کے وقت جاگنا افطار کے لیے کام سے جلدی واپس آجانا اور سب گھر والوں کے ساتھ مل کر افطار کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنا یہ سب انسان کو اتنا مشغول اور مصروف کر دیتے ہیں کہ وہ کسی اور جانب دیکھنے کے قابل ہی نہیں رہتا-
 
رمضان کے بعد کریں گے
یہ وہ جملہ ہوتا ہے جس کی گردان ہر گھر میں سنائی دیتی رہتی ہے، گھر کی ڈور بیل خراب ہو گئی ہے رمضان کے بعد ٹھیک کریں گے، نلکا خراب یا بجلی کا کوئی بٹن خراب ہے سب کام رمضان کے بعد بچا کررکھے جاتے ہیں۔ ایسا صرف کاموں کے ساتھ ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ خاندان کے لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے بہانے نکالنے کے لیے بھی بہت سارے بہانے یا فنکشن عید کے لیے سنبھال کر رکھ لیتے ہیں جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
1: رمضان میں پیدا ہونے والے بچوں کی خوشی
جن خاندانوں میں رمضان کے مہینے کے دوران بچے پیدا ہوتے ہیں تو وہ لوگ ان بچوں کی خوشی کی تقریبات کا انعقاد رمضان میں کرنے کے بجائے اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ عید کے موقع پر ایک ہی بار بچے کے عقیقے کا فنکشن منعقد کیا جائے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں-
image
 
2: بات تو پکی ہو گئی مگر منہ عید پر ہی میٹھا کروائيں گے
کچھ گھرانے ایک دوسر ے کے ساتھ جب افطار پارٹیوں میں جاتے ہیں تو اس دوران بچوں کے لیے رشتے بھی پسند کر لیے جاتے ہیں لیکن ان رشتوں کے معاملات میں بات پکی ہونے کے باوجود رمضان کے ختم ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے اور اس کے بعد عید کے موقع پر نہ صرف منہ میٹھا کروایا جاتا ہے بلکہ باقاعدہ منگنی بھی کی جاتی ہے اور ایک دوسرے کو تحائف بھی دیے جاتے ہیں- اور اس طرح عید کی خوشیوں کودوبالا کیا جاتا ہے-
image
 
3: شادی کی سالگرہ ہو یا بچوں کے پاس ہونے کی ٹریٹ سب ملے کی رمضان کے بعد
رمضان کے مہینے میں افطار پارٹیاں کرنے کے لیے مرد تو بخوشی تیار ہو جاتے ہیں لیکن عورتوں کے لیے روزے کے ساتھ دوسروں کو افطار پر بلانا اور اس کی تیاری کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے- اس وجہ سے اگر شوہر کسی قسم کی دعوت دینا چاہتا بھی ہے تو بیوی ان تمام دعوتوں کو بھی عید کے بعد پر ٹال دیتی ہے-
image
 
4: اعتکاف کے بعد مبارکباد کی دعوت
رمضان کے آخری عشرے میں اکثر افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں جس کا ثواب حج اور عمرے کے برابر قرار دیا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ چاند رات کو جب اعتکاف سے لوگ اٹھتے ہیں تو اکثر افراد ان کی مبارکباد کی اس تقریب کو عید کے دنوں تک مؤخر کر دیا جاتا ہے تاکہ اچھی طرح سے اس کو سیلیبریٹ کیا جا سکے-
image
 
5: ایک مہینہ میکے سے دور رہنے کے بعد دعوت
اکثر خواتین ہفتے میں کم از کم ایک بار میکے ضرور جاتی ہیں لیکن رمضان کے شروع ہونے کے بعد سے خواتین سحری اور افطاری کی ذمہ داریوں کے سبب پورے مہینے میکے کا چکر نہیں لگا سکتی ہیں اور ان کی کمی میکے والے بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ عید کے آتے ہی بیٹیوں اور اس کے سسرال والوں کو عید کے موقع پر دعوت دی جاتی ہے تاکہ اس پورے مہینے کی کسر بھی نکالی جا سکے-
image
 
امید ہے کہ عید کی ان تقریبات میں آپ لوگ بھی مصروف ہوں گے اور مزے کر رہے ہوں گے ہماری ویب کی جانب سےآپ سب کو عید مبارک-
YOU MAY ALSO LIKE: