بچہ چاہیے تو ایک کروڑ تیار رکھو، لالچ اور ظلم کی دل دکھانے والی ایسی داستان جس میں خون کے سگے رشتوں نے اندھیر مچا دیا

image
 
انسان اپنی اولاد کے سکھ کی خاطر دولت کماتا ہے لیکن یہی دولت اگر بچوں کی جان کی دشمن بن جائے تو پھر اس دولت سے نفرت ہونا لازمی ہوتا ہے کیوں کہ اگر یہ دولت نہ ہوتی تو کم از کم بچوں کی جان کے اتنے دشمن بھی نہ ہوتے-
 
ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے شہر سکھر کے ایک بڑے تاجر کے ساتھ پیش آیا جس کے چھ سالہ بچے جیش پال کو اس کا بھتیجا گھر سے چیز دلوانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا مگر اس کے بعد انہیں زندہ حالت میں اس بچے کی شکل دوبارہ دیکھنی نصیب نہیں ہوئی-
 
تفصیلات کے مطابق جیشپال جس کی عمر 6 سال تھی اس کو اس کا کزن اویناش کمار گھمانے کے لیے گھر سے باہر لے کر گیا اور واپس نہیں لایا جب جیشپال کو بیٹے کے غائب ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے پولیس میں درخواست جمع کروائی اور اپنے بھتیجے پر شک ظاہر کیا -
 
image
 
جب پولیس نے اویناش سے تحقیق کی تو اویناش نے نہ صرف اقرار جرم کر لیا بلکہ اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ ان کے ساتھ چچا کے گھر میں بہت برا سلوک کیا جاتا تھا- معمولی معمولی بات پر اس کے ساتھ مارپیٹ اور گالم گلوچ کی جاتی تھی جس کی وجہ سے ان سے جیشپال سے حسد کے سبب ان کو اس کے کپڑوں سے ہی گلا دبا کر مار ڈالا-
 
جیشپال کے والد کا انصاف کے حصول کا مطالبہ
جیشپال کا قاتل اقبالی جرم کے بعد تھانے میں موجود ہے مگر جیشپال کے والد نے اپنے بھتیجے کو حقیقی مجرم تسلیم کرنے سے انکار کرکے اصل مجرموں کی گرفتاری کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کر ڈالا اپنے مؤقف کے حق میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے بچے کو اغوا کرنے کے بعد ان سے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا جب کہ اس وقت ان کا بھتیجا بچے کو اپنے تین اور ساتھیوں کے حوالے کر کے واپس گھر آچکا تھا-
 
جب کہ سکھر کے ایم پی اے اور ایم این اے اصل مجرموں کے خلاف کاروائی کے بجائے سیاسی دباؤ کے ذریعے بچے کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے واردات کا سارا ملبہ صرف ایک شخص پر ڈال رہی ہے-
 
image
 
جیشپال کے والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹلی جنس آفیسر سمیت سارا عملہ حقیقی مجرموں کو پناہ فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انصاف کا حصول مشکل لگ رہا ہے- یہی وجہ ہے کہ وہ سکھر چھوڑ کر کراچی آکر آئی جی اور دیگر حکام سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو انصاف دلوایا جائے-
YOU MAY ALSO LIKE: