|
|
گرمی کے موسم میں جب سورج سوا نیزے پر ہوتا ہے اس پل
جھلسا دینے والی دھوپ کی تمازت میں اگر کوئی چیز سکون پہنچاتی ہے تو وہ
ٹھنڈا تازہ پانی ہوتا ہے- جس کا ایک گھونٹ بھی جسم کو وہ خوشی اور فرحت
مہیا کرتا ہے کہ انسان کے دل سے بے ساختہ دعا نکل جاتی ہے- یہی وجہ ہے کہ
اسلام میں پانی پلانے کو بہت بڑے ثواب کا باعث قرار دیا گیا ہے- |
|
کسی بھی نیکی کا درجہ اس وقت اور بڑھ جاتا ہے جب کہ اس
نیکی کو کرنے کے دوران انسان اپنی ذات اپنی ضروریات کو پس پشت ڈال کر
دوسروں کے بھلے کا سوچے- ایسا ہی ایک نوجوان 29 سالہ توصیف رحمان بھی ہے جس
نے گرمی کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے پیاسے مسافروں کو پانی پلانےکا انتظام
کیا- |
|
لیکن توصیف رحمان کا یہ عمل اس وجہ سے بھی قابل تعریف ہے
کہ اس نے مسافروں کو مستقل طور پر ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے اپنے گھر
کے فریج کو باہر راستے میں رکھ دیا تاکہ لوگ ٹھنڈا پانی پی سکیں- |
|
|
|
توصیف کی اس نیکی کو کسی ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے
توصیف کے تعارف کے ساتھ شئير کر دیا- |
|
اپنے فریج کو دوسرے لوگوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنےکے
لیے دے دینا ایک بہت اچھا عمل قرار دیا جا رہا ہے- اور اس خبر کے ٹوئٹر پر
شئير ہونے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے توصیف رحمان کی بہت تعریف کی- |
|
توصیف کے اس عمل کی تعریف میں ہر مذہب کے لوگوں نے ٹوئٹ
کیے- جس میں ان کا کہنا تھا کہ توصیف کا یہ عمل قابل تعریف ہے نیکی کے اس
عمل میں کے حوالے سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے توصیف کا یہ عمل انسانیت کی
پہچان ہے جس کے بدلے میں اللہ آپ کو ہمیشہ نعمت بخشے اور ہمیشہ خوش رہیں- |
|
اس حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ توصیف کی نیکی کے اس سلسلے کو
رکنا نہیں چاہیے ہے اور اس کا دائرہ ہر شہر کے ہر چوک تک بڑھانا چاہیے تاکہ
ہر مسافر کو گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے میٹھے پانی پی سکے- |
|
|
|
اس حوالے سے توصیف کو جب اپنی اس نیکی کے سوشل میڈیا پر
شئیر ہونے کی خبر ملی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئثر کا استعمال زیادہ نہیں
کرتے ہیں- تاہم وہ بہت مشکور ہیں کہ اس خبر کو لوگوں کی طرف سے بہت مثبت
انداز میں دیکھا گیا ہے- |
|
توصیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی پلانا کسی بینر کے تلے
نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کی طرف سے ملنے والی توفیق ہے جو کسی کو بھی مل سکتی
ہے۔ اللہ اور ہمت دے اور اس سلسلے کو بڑھانے کی توفیق دے |
|
بے شک نیکی کرنے کی توفیق اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں
ہے مگر اس کے لیے اپنے طور پر کوشش نیک نیتی سے ضرور کرنی چاہیے- |