ایشین کھیلوں کا ملتوی ہونا!

ہم میں سے بہت سے لوگ کھیلوں کی اہمیت اور ان کے بے شمار فوائد سے انجان ہیں، تاہم کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل کود سے انسان میں فرمانبرداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ہر کھیل کے اپنے قوائد و ضوابط ہوتے ہیں، جو کہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیں۔ کھیل کے دوران جب کھلاڑی ناکام ہو جائے تو وہ ہمت نہیں ہارتا اور نہ ہی غصّہ یا ناراض ہوتا ہےکیوں کہ ایک کھلاڑی ہی بخوبی جانتا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصّہ ہوتی ہے۔ ایک صحت مند جسم میں ایک صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے

صحت مند جسم اسی صورت میں ممکن ہے، جب یہ حرکت میں رہے۔ اسی لئے انسانی تاریخ کے آغاز سے ہی مختلف کھیلوں کے بارے میں پتہ چلتاہے، جس کی سب سےبڑی مثال قدیم اولمپک گیمز ہیں۔ اولمپک کھیلوں کا آغاز 776قبل مسیح سے شروع ہواتھا جبکہ جدید اولمپکس کاہر چار سال بعد ان کا انعقاد کیا جاتا رہا۔ صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے باعث ہر سال دنیا بھر میں 9دسمبر کو کھیلوں کا دن منایا جاتا ہے۔ (Games Day)

ہر کھلاڑی بخوبی جانتا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصّہ ہوتی ہے۔ ایک صحت مند جسم میں ایک صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے

ایشین گیمز 2022ء کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا اس کی وجہ وہی کرونا بنا۔ رواں سال ہونے والے ایشین یوتھ گیمز منسوخ کر دیے گئے، اگلے یوتھ گیمز 2025 تاشقند میں ہوں گے۔

اولمپک کونسل آف ایشیا نے10 سے 25 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ ژو میں شیڈولڈ 19ویں ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

چین میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ: ایشین گیمز کے التوا کا سبب بن گیا کونسل کا کہنا ہے کہ گیمز کو شرکاء کی تعداد اور چین میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

 

Tasawar Abbas
About the Author: Tasawar Abbas Read More Articles by Tasawar Abbas: 66 Articles with 37672 views کالم نگار.. View More