کے پی اور پنجاب اسمبلی کے ممبران اسمبلی کے مابین کھیلا گیا تفریح میچ بھی صوبے کے عوام کو ایک لاکھ روپے میں پڑا

سپورٹس پروموشن کیلئے لاکھوں روپے بھی بے نامی فنڈز جاری کئے گئے‘ سال 2016-17 کا تفصیلی ریکارڈ جاری
وزیراعلی محمود خان کی وزارت نے سی ایم سیکرٹریٹ کو بھی کھیلوں کے پروموشن کیلئے رقوم جاری کی.
ایبٹ آباد کے ایک پرائیویٹ سکول کو بھی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے رقوم جاری کی گئی‘
کھیلوں کے پروموشن پر ایسی جرائد کو بھی رقوم جاری کی گئی جو اے بی سی سرٹیفیائڈ بھی نہیں. تحقیقاتی رپورٹ


وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی وزارت نے سال 2016-17 میں ایک کروڑ پچھتر لاکھ بائیس ہزار ایک سو نو روپے رقم کھیلوں کے فروغ کے نام پر جاری کئے..اسی طرح سال 2016-17 میں ممبران اسمبلی کی تفریح طبع کیلئے کرائے جانیوالے کرکٹ کا نمائشی بھی خیبر پختونخواہ کے غریب عوام کو ایک لاکھ روپے میں پڑا جس پر عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اڑا یا گیا‘ کم و بیش ایک لاکھ روپے میں ممبران اسمبلی کے مابین نمائشی میچ کروایا گیا اس میچ میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب اسمبلی کے ممبران کو کھلایا گیا تھا جس کی ادائیگی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے کی.سال 2016-17 میں جاری کئے کیش رقوم میں سی ایم سیکرٹریٹ کو بھی نوازا گیا‘ جبکہ ایسے افراد کو بھی رقم جاری کی گئی جس کی تفصیلات سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس بھی نہیں جنہیں لاکھوں روپے سپورٹس پروموشن کے نام پر دئیے گئے.

چار گمنام افراد/ اداروں کو کھیلوں کے فروغ کیلئے فنڈز جاری کئے جن کے نام بھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس نہیں اسی طرح صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں کوچ کی حیثیت سے کام کرنے والے زعفران کو بھی ایک لاکھ روپے مالی معاونت کی گئی جو انہوں نے جے ایس اکیڈمی کے نام پر لی.بعض ایسے میگزین کو بھی رقوم جاری کی گئی جو نہ توآڈٹ بیورو سرکولیشن سے منسلک بھی نہیں اسی طرح کرکٹ اکیڈمی کے کرکٹ کوچ پرویز خان کو بھی اڑتالیس ہزار روپے نقد رقوم جاری کی گئی جبکہ سال 2016-17 میں رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کم و بیش دو لاکھ روپے فنڈز تو جاری کئے گئے مگر حیران کن طور پر فنڈز لینے والے شخصیت کا نام سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس نہیں.

کبڈی ایسوسی ایشن سے وابستہ شخصیت کو زور خان فیڈریشن کی مد میں ایک لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی. سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ رائٹ ٹو انفارمیشن معلومات کے تحت ایبٹ آبادکے ایک پرائیویٹ سکول کو بھی ایک لاکھ روپے دئیے گئے‘ حیران کن طور پر سپورٹس ایونٹ کے نام پر گمنام ادائیگی بھی سات لاکھ روپے کی گئی.سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی طرف سے جاری کردہ سال 2016-2017 میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے انعقاد، نقد انعامات اور مالی معاونت کے تحت 29افراد اور اداروں پر مشتمل فہرست کے مطابق بیالیس لاکھ بہتر ہزار ایک سو نو (42,72,109) روپوں کی ادائیگی کی گئی جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

(۱)وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صوبائی اسمبلی ممبران کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کے لیے ایک لاکھ(100,000) روپے،(۲)حیات آباد میں یوم آزادی کے موقع پر افتتاحی تقریب میں ٹیبل ٹینس ریکٹس اور کرکٹ میچ کے لیے بیٹس (بلے)کی خریداری کے لیے ستاسی ہزار آ ٹھ سو (87,800)روپے (۳)نامعلوم اور گمنام درخواست گزارکو کھیلوں کے فروغ کے مختلف ایونٹس کے لیے پینتیس ہزار(35,000)روپے، (۴)کے پی والی بال ایسوسی ایشن کو پانچ لاکھ (500,000) روپے،(۵) سیکریٹری پشاور کلب،کرنل ظہیر کو پشاور کلب میں شہدائے آرمی بیڈ منٹن ٹورنمنٹ کے انعقاد کے لیے پانچ لاکھ (500,000)روپے، (۶) سپورٹس سیکریٹری سول سیکریٹریٹ پشاور اقبال کو ننانوے ہزار آٹھ سو (99,800) روپے،(۷) جنرل سیکریٹری پاکستان زور خان فیڈریشن، ارباب نصیر خان کو ایک لاکھ(100,000)روپے،(۸) ٹیبل ٹینس سے وابستہ خاتون کھلاڑی اقراء رحمان کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹ کی مد میں پچاسی ہزار(85,000) روپے کی معاونت، (۹) ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے ہمایون خان، کو رمضان کرکٹ ٹورنمنٹ بمقام مُنجائی دیر(لوئر) کے لیے ساٹھ ہزار (60,000) روپے،(۰۱)نامعلوم اور گمنام درخواست گزارکو کھیلوں کے فروغ کے مختلف ایونٹس کے لیے سات لاکھ (700,000) روپے کی خطیر رقم جاری کے گئے۔(۱۱) رائز سکول ایبٹ آباد کو ایک لاکھ (100,000) روپے، (۲۱)پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کو ساٹھ ہزار (60,000) روپے برائے مالی اعانت، (۳۱) مردان کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو 13مئی 2017کوہاکی میچ کے انعقاد کے اخراجات کی مد میں ایک لاکھ تیس ہزار (130,000) روپے، (۴۱) جنرل سیکریٹری پشاور پریس کلب کو پچاس ہزار(50,000) روپے (۵۱) کوچ زعفران آفریدی کو جے ایس اتھلیٹکس اکیڈمی کے لیے ایک لاکھ (100,000) روپے، (۶۱) سپورٹس پلس میگزین کو مالی سپورٹ کی مد میں ایک لاکھ (100.000) روپے، اور اس طرح (۷۱) اعجاز احمد کو میڈیا کیمپین کے لیے ساٹھ ہزار (60,000) روپے فراہم کیے۔ (۸۱) ایمپاور پاک کو مارچ 2017میں نابیناافراد کے لیے کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد کے لیے ایک لاکھ(100,000) روپے (۹۱) ماہنامہ خیبر سٹار کو مالی سپورٹ کی مد میں ایک لاکھ (100,000) روپے جاری ہوئے۔ (۰۲) عنایت زیب کو پہلا رمضان فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد پر پچاس ہزار (50,000) روپے، (۱۲)نذیر بھٹی کو اقلیتوں کے لیے باکسنگ چیمپئین شپ کے انعقاد پر ایک لاکھ (100,000) روپے، (۲۲)خیبر پختون خوا لان ٹینس ایسوسی ایشن کو ٹینس جال کی خریداری کے لیے چالیس ہزار (40,000) روپے، (۳۲) غنی الرحمان کو مالی معاونت کی مد میں پچاس ہزار (50,000) روپے، (۴۲) خیبر پختون خوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کوسال 2016-217 میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ (100,000) روپے مالی معاونت کی گئی۔ (۵۲) سیکریٹری باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو کھیلوں کے فروغ کی مد میں دو لاکھ (200,000) روپے، (۶۲) ماذاللہ خان کرکٹ اکیڈمی پشاور سپورٹس کمپلیکس کے کوچ پرویز خان کو آڑتالیس ہزار آٹھ سو پچیس (48,825) روپے، (۷۲) طارق محمود کو ایبٹ آباد میں سکوائش ٹورنمنٹ کے لیے گرانٹ کی رقم ایک لاکھ تیس ہزار (130,000) روپے، (۸۲)نامعلوم اور گمنام درخواست گزارکو کھیلوں کے فروغ کے لیے رمضان فٹ بال ٹورنمنٹ کے لیے ایک لاکھ پچاسی ہزار چھ سو چوراسی (185,684) روپے اور (۹۲) کے پی تھرو با ل ایسوسی ایشن کو تین لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

اسی طرح سال 2016-2017 میں سالانہ گرانٹ ان ایڈکی مد میں مجموعی طور پرلگ بھگ بتیس (۲۳)کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشن کو ایک کروڑ بتیس لاکھ پچاس ہزار (1,3,250,000)روپے کے فنڈ تقسیم کیے گئے۔ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق امسال 2016-17کے دوران (۱) خیبر پختون خوا بیڈ مینٹن ایسوسی ایشن کو یکمشت ڈھائی لاکھ(250,000) روپے (۲) خیبر پختون خوا جو جت سوایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر دولاکھ (200,000) روپے (۳) خیبر پختون خوانیٹ بال ایسوسی ایشن کو ڈھائی لاکھ(250,000) روپے(۴) خیبر پختون خوا جوڈو ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ (500.000)روپے،(۵) خیبر پختون خوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ(500,000) روپے، (۶) خیبر پختون خوا ٹھگ آف وار ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر تین لاکھ (300,000) روپے، (۷) خیبر پختون خوا موتائی تھائی ایسوسی ایشن کو دو قسطوں میں مجموعی طور پر دو لاکھ (200.000) روپے، (۸) خیبر پختون خوا کراٹے ایسوسی ایشن کو دو قسطوں میں مجموعی طور پر سات لاکھ (700,000) روپے(۹) خیبر پختون خوا والی بال ایسوسی ایشن کو دو قسطوں میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ (500,000) روپے(۰۱) خیبر پختون خوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ (500,000) روپے، (۱۱) خیبر پختون خوا سکواش ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر سات لاکھ (700,000) روپے(۲۱) خیبر پختون خوا ہا کی ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر سات لاکھ (700,000) روپے، (۳۱) خیبر پختون خوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ (500,000)روپے، (۴۱) خیبر پختون خوا باسکٹ بال ایسو سی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر تین لاکھ (300,000) روپے، (۵۱) خیبر پختون خوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ (500,000) روپے، (۶۱) خیبر پختون خوا کبڈی ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر چار لاکھ (400,000) روپے(۷۱) خیبر پختون خوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر تین لاکھ (300,000) روپے،(۸۱) خیبر پختون خوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کو دو اقساط میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ (500,000) روپے، (۹۱) خیبر پختون خوا فل کنٹیک کراٹے ایسوسی ایشن کو یکمشت ایک لاکھ (100,000)روپے، (۰۲) خیبر پختون خوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کو یکمشت پانچ لاکھ (500,000)روپے(۱۲) خیبر پختون خوا وشو ایسوسی ایشن کو دو مرتبہ مجموعی طور پر چار لاکھ (400,000) روپے(۲۲) خیبر پختون خوتائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو یکمشت چار لاکھ(400,000) روپے (۳۲) خیبر پختون خوا باکسنگ ایسوسی ایشن کو یکمشت چار لاکھ (400,000) روپے، (۴۲) خیبر پختون خوا لان ٹینس ایسوسی ایشن کو یکمشت پانچ لاکھ (500,000)روپے، (۵۲) خیبر پختون خوا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو یکمشت تین لاکھ (300,000) روپے، (۶۲) خیبر پختون خوا آرچری ایسوسی ایشن کو یکمشت دو لاکھ (200,000) روپے، (۷۲) خیبر پختون خوا سافٹ بال ایسوسی ایشن کو یکمشت دو لاکھ (200,000) روپے،(۸۲) خیبر پختون خوا بیس بال ایسوسی ایشن کو یکمشت تین لاکھ (300,000) روپے،(۹۲) خیبر پختون خوا نیٹ بال ایسوسی ایشن کو یکمشت ڈھائی لاکھ (250,000) روپے، (۰۳) خیبر پختون خوا سنوکر ایسوسی ایشن کو یکمشت پانچ لاکھ (500,000) روپے، (۱۳) خیبر پختون خوا اتھلیٹکس ایسو سی ایشن کو یکمشت تین لاکھ (300,000) روپے اور (۲۳) خیبر پختون خوا رگبی ایسوسی ایشن کو دو لاکھ (200,000) روپے جاری کیے گئے۔ جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک کروڑ پچھتر لاکھ بائیس ہزار ایک سو نو روپے کھیلوں کے فروغ کے نام پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی وزارت نے جاری کئے..واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ اپنے پہلے دور حکومت میں بھی وزیر کھیل کے طور پر کام کرتے رہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت میں بھی ان کے پاس وزیر کھیل کا اضافی چارج بھی ہیں..

Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 637 Articles with 499611 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More