باغوں کے شہرِ بے مثال کی عید الفطر پرمثالی صفائی

لاہور کی بات ہو تو اس کی ہریالی اور مثالی صفائی سرِ فہرست ہوتی ہے۔جب کوئی تہوار ہو توباغوں کے شہرِ بے مثال کی صفائی ستھرائی بھی دیدنی ہوتی ہے۔ماضی میں قائم کی گئی اس روایتی اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کو ہر بار پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنا پڑتا ہے۔اس بار عید الفطر پر بھی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی انتظامات قابلِ تحسین رہے۔عید الفطر پلان عید الضحیٰ کی طرز پر ہی مرتب کیا گیا مگر وسائل کو عید الفطر کی ضرورت کے مطابق پیشِ نظر رکھ کر استعمال میں لایا گیا۔لاہور کے 9ٹاؤنز سرکل 1اور سرکل 2کے تمام دیہی اور شہری، مرکزی اور اطراف کے علاقوں میں چاند رات سے شروع ہونے والے عید صفائی آپریشن میں تمام تر انتظامات کے ساتھ سب سے اہم جزو مانیٹرنگ نظام تھا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے اعلیٰ افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے صفائی آپریشن پر مامور کیا جب کہ خود چاند رات سے عید کے چوتھے روز بھی اس صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے متحرک رہی۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی پلان اُس وقت مزید پُر اثر ہوا جب ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی معاونت اور صفائی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہر بھر میں دورے کرتے رہے۔کمشنر لاہور کپٹن محمد عثمان اور ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ دیگر اداروں کی عمومی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے کام کی خصوصی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ 49پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زون کی سطح پرصفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے مامور کیے گئے۔اسٹنٹ کمشنر ٹاؤن کی سطح پر خود صفائی آپریشن، ورکرز کی حاضری، مشینری کی موجودگی اور محکموں کے درمیان رابطہ کی مانیٹرنگ پر تعینات کیے گئے۔12ہزار سے زائد ورکرز اور ایل ڈبلیو ایم سی فلیٹ کی آپریشنل گاڑیوں کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنایا گیا۔پی ایچ اے کو عید کے دنوں میں ہر پارک کے لیے 10ورکرز مہیا کیے گئے تاکہ عید کے دنوں میں پارک صاف ستھرے رہیں۔ چاند رات سے خصوصی آپریشن کے تحت تمام ٹاونز میں زیرو ویسٹ آپریشن کر کے کوڑا مکمل طور پر اٹھا یا گیا۔تمام کنٹینرز، خالی پلاٹ اور عارضی کوڑا پوائنٹ چاند رات کو ہی خالی کر دئیے گئے،چاند رات کو 10بجے سے صبح 6بجے تک مکینکل سویپنگ کی گئی۔ شہر بھر کے تمام بڑے پارکس اور تفریح گاہوں پر خصوصی صفائی انتظامات،175 بڑی مساجد اور عید گاہوں کی واشنگ و صفائی عید کی صبح 6 بجے سے قبل ہی مکمل کر لی گئی۔ شہر میں موجود 223 سے زائد قبرستانوں کے گرد صفائی اور جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔شہر کی تمام بڑی روڈز کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی گئی۔ عید کے دنوں میں ٹریفک کا رش کم ہونے کے باعث شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی طور پر سکریپنگ ایکٹیویٹی کی گئی ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام ورکشاپس آپریشنل ٹیموں کی 24 گھنٹے سپورٹ کیلئے تینوں شفٹوں میں کام کر تی رہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکشاپس میں کمرشل مارکیٹس کیلئے ویسٹ بنز کی تیاری عید کی چھٹیوں میں بھی جاری رہی۔

ٹاؤن کی سطح پر 89000کلوچونا، 120,000کوڑا ڈالنے والے شاپرجبکہ 15000لیٹرفنائل مہیا کی گئی۔تمام ٹاؤنز میں باقاعدہ ہاتھ سے صفائی کے لیے عملہ تعینات کر کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔صفائی اور چونا لگا کر مساجد اور عید گاہوں کی نماز کے بعد خصوصی صفائی کی گئی۔24گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جہاں گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ کے ساتھ فوری شکایات کے ازالہ کا بندوبست کیا گیا۔تمام عملہ نے تین شفٹوں میں کام کیاپہلی شفٹ میں 100%حاضری، دوسری میں 65%جبکہ تیسری شفٹ میں 30%عملہ تعینات کیا گیا،ورکشاپ کے عملے نے بھی تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دی جبکہ سات افسران کی عید کے دنوں میں ٹاؤن کی سطح پرڈیوٹیاں لگا ئی گئی۔فیلڈ میں ورکرز کی حاضری اور صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ افسران دن بھر فیلڈ میں موجود رہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام ورکرز نے شہر کوخوبصورت بنانے کیلئے اپنا بھر پورا کردار ادا کیا۔یہ ایل ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز کی جانفشانی اور کام کی لگن تھی کہ شہر کا کونہ کونہ چمکتا رہا۔ ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ان ورکرز میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے عید الفطر صفائی پلان کو عید الضحیٰ صفائی پلان کی طرز پر مرتب کرنے کا مقصد عید البقر پر ویسٹ اور آلائشوں کو اپنے وسائل میں ٹھکانے لگانے کی مشق قرار دے دیا ہے۔مانیٹرنگ سے آپریشنل کمپنی ہونے کے بعد اب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے وسائل میں اضافہ ہوا ہے نظام میں شامل ہونے والی نئی گاڑیوں کو عید الفطر صفائی آپریشن میں استعمال کرنے سے عید الضحیٰ کا لائحہ عمل واضح ہونے میں معاونت ملے گی۔چاند رات سے لے کر عید کے چوتھے روز تک 19ہزار ٹن ویسٹ اُٹھانے والی ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشنل گاڑیوں کے استعمال کے بعد اس بات کہ جہتیں وضع کی جائیں گی کہ عید الضحیٰ پر 55ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر کیسے شہر کو تعفن سے پاک رکھا جائے گامزید کتنی مشینری اس کامیاب عمل کے لیے درکار ہو گی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لیے سال کے سب سے بڑے چیلنج عید الضحیٰ پرآلائشیں ٹھکانے لگانے کے آپریشن کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی مزید موثر اور کامیاب بنا نے کے لیے عید الفطر کا کامیاب صفائی آپریشن بھی بلاشبہ مشعل، راہ ثابت ہو گا۔
 

Ifra Naeem
About the Author: Ifra Naeem Read More Articles by Ifra Naeem: 4 Articles with 1430 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.