اسلام میں موسیقی کی حیثیت

ابلیس اور انسان کی دشمنی ازل سے شروع ہے اور تاقیامت جاری رہے گی۔شیطان کی کوشش ہے کہ ہرغلط، ناجائیز اور حرام کام کو انسان کے سامنے خوبصورت کر کے پیش کریں ، تاکہ انسان اُس کو اپناکر دنیا اور آخرت میں ناکام ہوکر اﷲ رب العزت کا ناپسندیدہ بندہ بن جائے۔ ان غلط ، ناجائیز اور حرام کاموں میں سے ایک موسیقی بھی ہے۔ لیکن شیطان کے چیلوں نے موسیقی کو روح کی غذا قرار دیا ہے۔ الحمد اﷲ، اسلام وہ دین ہے جس کو اﷲ رب العزت نے پسند کیا ہے اور اسلام ہی نے تا قیامت تک ضابطہ زندگی گزارنے کیلئے اُصول قران مجید اور احادیث نبوی ﷺ دی ہیں۔ قران شریف اور احادیث نبوی ﷺ میں حلال اور حرام کی واضح احکامات موجود ہیں۔ ان حرام چیزوں میں سے ایک شے موسیقی بھی ہے ، جو کہ اﷲ اور رسولﷺکو ناپسند ہے، کیونکہ موسیقی ذہنی انتشار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اخلاق کو بیگاڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔جب ذہن میں انتشار او ر اخلاق میں بیگاڑ پیدا ہوجائے تو لوگوں میں بے سکونی، بے قراری شروع ہو جاتی ہے ۔ مگر افسوس کے بعض حضرات موسیقی کو روح کی غذا کہتے ہیں، بقول اُن کے جب بندہ پریشان ہو، بے قرار ہو، بے سکون ہو، تو اُس کو موسیقی سُننی چاہیے یا موسیقی کی محفلوں میں شرکت کرنی چاہیے اس طرح پریشان انسان کی روح کو سکون اور قرار مل جاتی ہے۔روز بروز مسلمان معاشرے میں بھی لوگوں کی توجہ موسیقی سیکھنا، موسیقی کے آلات خرید نا اور تو اورموسیقی کی تربیت د نے اور حاصل کرنے پر فخر کرتے ہیں لیکن اﷲ رب العزت قرآن مجید کی پارہ نمبر 13 سورہ الرعد آیت نمبر 28 میں ارشاد فرماتا ہے کہ ـ ـ ــــــــــ خوب سمجھ لو کہ اﷲ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہوجاتاہے بس یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوئی کہ سکون اﷲ کی یاد میں ہیں ، نہ کہ موسیقی میں۔ دوسری جگہ اﷲ تعالی پارہ نمبر 15 سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 85 میں ارشاد فرماتا ہے کہ۔ اور یہ لوگ آپ سے روح کو (امتحان) پوچھتے ہیں۔ آپ فرمادیجئے کہ روح میرے رب کے حکم سے بنی ہے اور تم کو بہت تھوڑا علم دیا گیا ہے۔ جو چیز اﷲ تعالی کا حکم ہو، اُس کی غذا ا ﷲ ربالعزت کے احکامات اور اُس کے رسولﷺکی سنت ہے، نہ کہ موسیقی۔ حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ روسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے ــگانادل میں نفاق کو اس طرح پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو اُگاتا ہے۔ اب اگر لفظ نفاق پر غور کرے تو معلوم ہوتا ہے کہ ظاہرمیں دوستی اور باطن میں دشمنی اور نا اتفاقی۔

معلوم ہوا کہ مسلمان کی ثقافت اﷲ اور رسولﷺکی احکامات ہیں نہ کہ موسیقی اب اگر ہم اپنی نسل کو موسیقی کی تعلیم کے بجائے دینی یا کوئی اور فائدہ مند تعلیم سے روشناس کریں تو انشاء اﷲ دنیا اور آخرت میں کامیابی میلے گی۔

 

Aslam Gul
About the Author: Aslam Gul Read More Articles by Aslam Gul: 3 Articles with 2503 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.