|
|
ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 60 روپے کے بڑے اضافے نے
عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ اس پر سونے پر سہاگہ برے معاشی حالات کے سبب
ملک بھر کی کئی کمپنیوں میں ڈاؤن سائزنگ کا آغاز ہو گیا ہے- اتنے برے حالات
تو کرونا کے دور میں نہ تھے جتنی تیزی سے ان دنوں میں مہنگائی کا جن بے
قابو ہو گیا ہے- |
|
مہنگائی کا جن تو قابو
سے باہر مگر پٹرول کے پیسے بچائے جا سکتے ہیں |
پٹرول کی قیمت کا بڑھنا وہ تیر ہوتا ہے جو کمان سے ایک
بار نکل جائے تو دوبارہ واپس نہیں آتا ہے- لیکن اس کو عقلمندی سے کسی حد تک
قابو میں ضرور کیا جا سکتا ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتائيں گے جن
کی مدد سے آپ کسی نہ کسی حد تک اپنے بجٹ میں پٹرول کے بڑھتے ہوئے خرچے کو
کسی حد تک کم ضرور کر سکتے ہیں- اس طرح عموماً آپ کی بائیک کا پیٹرول ریزرو
کی بجائے آن کی پوزیشن پر ہی رہے گا- |
|
1: گاڑی یا موٹر سائیکل
پر اپنے ساتھ سواریاں شئير کر لیں |
اس عمل کو کار پول کہا جاتا ہے جس میں اگر آپ اپنے کام
پر جانے کے لیے گاڑی پر جا رہے ہیں تو اکیلے جانے کے بجائے اپنے ساتھ ایک
دو ایسے لوگوں کو بھی بٹھا لیں جو کہ آپ کے راستے میں آتے ہیں اور اس کے
عوض ان کے ساتھ گاڑی کا کرایہ طے کر لیں- اس طرح سے ایک جانب تو آپ کو ہم
سفر مل جائے گا اور دوسری طرف پٹرول کا خرچہ بھی تقسیم ہونے کے سبب کم ہو
جائے گا- بالکل یہی عمل آپ موٹر سائیکل پر بھی کر سکتے ہیں- |
|
|
2: گاڑی طریقے سے چلائيں |
اگر آپ اچھے ڈرائيور ہیں تو آپ کو اس بات کا اندازہ ہو
گا کہ زيادہ ایکسیلیٹر دبانے اور بار بار بریک لگانے سے گاڑی میں پٹرول کا
خرچہ بڑھ جاتا ہے- اس وجہ سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک مناسب اسپیڈ برقرار رکھیں
اور کوشش کریں کہ ہموار انداز میں گاڑی چلائيں تاکہ آپ کو بار بار گئير
تبدیل نہ کرنا پڑے اور پٹرول کا خرچ کم ہو- اسی طرح بائیک میں بھی بار بار
گئیر بدلنا اور ایک ہموار رفتار میں نہ چلانا پیٹرول زیادہ خرچ کرنے کا
باعث بنتا ہے- |
|
|
3: گاڑی کے ٹائر چیک
رکھیں |
گاڑی کے ٹائروں میں اگر ہوا نارمل لیول سے کم ہو تو اس
سے بھی پٹرول کی ایوریج متاثر ہوتی ہے- اس وجہ سے اس بات کا خیال رکھیں کہ
آپ کی گاڑی کے ٹائرز میں ہوا مناسب ہونی چاہیے تاکہ گاڑی کے انجن پر زیادہ
دباؤ نہ پڑے اور پٹرول کا خرچ کم ہو- |
|
|
4: گاڑی میں اے
سی نہ چلائيں |
اے سی کی وجہ سے گاڑی کے فیول کے خرچ میں اضافہ
دیکھنے میں آتا ہے- اس وجہ سے بہتر یہ ہے کہ ایسے اوقات میں سفر کریں جب کہ
گاڑی میں بغیر اے سی چلائے سفر کیا جا سکے کیوں کہ اے سی کے استعمال سےگاڑي
کے فیول کے استعمال میں تیزي سے اضافہ ہو سکتا ہے- |
|
|
5: گاڑی کی
ٹنکی فل رکھیں |
جیسے کہ ایک ہفتے میں پٹرول دو بار بڑھ چکا ہے
اور ابھی بھی اس اضافے کو حتمی نہیں کہا جا سکتا ہے تو اس وجہ سے بہتر یہی
ہے کہ گاڑی کی ٹنکی فل رکھیں تاکہ اس یکدم ہونے والے اضافے سے کسی حد تو بچ
سکیں- |
|
|
اس کے علاوہ بھی اگر آپ کی نظر میں کچھ تجاویز ہوں تو پڑھنے والوں کے ساتھ
ضرور شئير کریں- |